دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے گاؤں  ڈھوک جمعہ ضلع جہلم میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسلز کے نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 جولائی 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران سمیت مدرسین اور ناظم صاحب نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے شعبہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئےباکسز کو بروقت خالی کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں سمیت 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر واربرٹن کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم میں اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس میں انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری، نگرانِ تحصیل ننکانہ محمد نوید عطاری، حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماء کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب، ناظم جامعۃ المدینہ محمد عمران عطاری مدنی، شہر نگران محمد آصف محمود عطاری بھی موجود تھے۔

اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے شعبے F.G.R.F کے تحت 50 مستحق گھرانوں میں راشن جبکہ بعض ساداتِ کرام کے گھرانوں میں کیش تقسیم کیا گیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ ، امام وخطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


05 جولائی 2022 ء کو اقبال ٹاؤن ، لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات (پولیس ) کے ذمہ دار خواجہ محمد سلیم عطاری نے DSP رانا ندیم ، SHO مستنیر خان ، DSP reader 2 محمد آصف ، تھانہ ٹاؤن شپ چودھری ارشد اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف اور اسکے دیگر شعبہ جات کے بارے میں بریف کیا اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے ساتھ ساتھ رسائل اور عطر بھی تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


04  جولائی 2022 ء کو لودہراں میں شعبہ مدنی کورسز کے ڈویژنل ذمہ دار کی آمد ہوئی اور میونسپل کمیٹی ہال میں شارٹ ٹائم فیضان نماز کورس کروایا جس میں میونسپل کمیٹی آفیسر ز، یو سی سیکٹرز اور دیگر عملہ کے لوگوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے نماز کورس میں نماز کی فضیلت و اہمیت پرسنتوں بھرا بیان کیا اور نماز کے فرائض و واجبات اور دیگر اہم مسائل سکھائے جس پر شرکائے کورس نے ذمہ دار کا شکریہ اداکیا اور اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی  بھائیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی حاجی محمد عظیم بگٹی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، دورانِ ملاقات کھال جمع کرنے کے حوالے سے NOC لیا نیز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپنی قربانی کی کھال بھی دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


06 جولائی 2022 ء کو صوبۂ پنجاب ضلع وہاڑی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد صدیق مدنی عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید وسیم حسن شاہ سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے سید وسیم کو پروموشن ملنے اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سٹی سے ADC وہاڑی بننے پر مبارک باد پیش کی اس کے علاوہ جمعرات کو ہو نے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ذوالحجۃ الحرام  کے روزے کی فضیلت حاصل کرنے کے لئے ڈیفنس لاہورمیں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔اس کے علاوہ عاشقانِ رسول نے سحری اجتماع میں نمازِ تہجد سمیت مختلف دینی کاموں کا اہتمام کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام سمیت عاشقانِ رسول کے ہمراہ سحری بھی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام  سرگودھا ڈویژن کوٹ مومن میں ایک مسجد کا افتتاح ہوا جس میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں مٹیلہ گروپ آف کمپنیز کے اونرمہر انصر اقبال ہرل سمیت شہر بھر سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجر شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصورمیں 8 جولائی 2022ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی غلام یاسین عطاری ، قاری محمود عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد عاصم عطاری نے قصور شہر میں سرکاری دفاتر کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے سپرٹینڈنٹ پولیس آفیسر حاجی محمد اسلم ،ڈی ایس پی پولیس سٹی قصور چوہدری سعید ،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل قصور اورنگزیب ، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق ، اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس قصور محمد اظہر ،ایس پی انویسٹیگیشن عبدالوہاب سے ان کے دفاتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے شعبہ F.G.R.F کے بارے میں تفصیل سے معلومات دی۔ اس دوران ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے اور جمعہ پڑھنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقان رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام7 جولائی 2022ء کو فیضان مدینہ بھلوال میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام سمیت دیگر مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوری و نگران ائمہ مساجد و امامت کورس ابوخلیل حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’ جانوروں پر رحم کرنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شرکائے اجتماع کو اپنے قربانی کے جانور کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کاذہن دیا جس پرحاضرین نے اپنے اچھے عزم کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)