مدینہ طیبہ کی بلند عظمت
کے فضائل پر واضح دلیل مدینہ طیبہ کا اللہ پاک اور اس کے رسول صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا حرم ہونا ہے، مدینہ پاک ایسا بابرکت و عظمتوں
والا مقام ہے کہ جو وہاں جاتا ہے، اس کا واپس آنے کا جی نہیں چاہتا، کیونکہ مدینہ
طیبہ میں ہمارے پیارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلمکا
روضہ مبارک ہے، مدینہ طیبہ میں ایسا دلی سکون ملتا ہے کہ جو دنیا کے کسی شہر اور
کسی خوبصورت مقام پر بھی نہیں ملتا، اگر کبھی مدینہ میں کوئی پریشانی آ جائے یا
مدینہ طیبہ میں کوئی تکلیف آئے تو صبر کرے،سعادت سمجھ کر قبول کر لینا چاہئے، وہاں
پر تکلیف برداشت کرنے والوں کے لئے حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اپنی شفاعت کی بشارت دی ہے۔
اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ اس شعر میں فرماتے ہیں:
طیبہ نہ سہی افضل مکّہ ہی بڑا زاہد ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات
بڑھائی ہے
یثرب
سے مدینہ بننے کی مختصر وضاحت:
نبیِّ پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلمکے
مدینہ منورہ تشریف لانے سے پہلے لوگ یثرب کہا کرتے تھے، منافق مدینہ منورہ کو یثرب
کہتے تھے، آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
یثرب کہنے سے منع فرمایا، اس کا نام المدینہ، طیبہ، طابہ رکھا۔
حدیثِ
مبارکہ کی روشنی میں دس فضائلِ شہرِ نبوی :
1۔فرمانِ مصطفٰے صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہے:جس نے میری قبر کی زیارت کی، اس کے لئے میری
شفاعت واجب ہو گئی۔
وضاحت:
سبحان اللہ! ذرا سوچئے تو
سہی! وہ کیسا عظمتوں اور برکتوں والا مقام ہے، جس کی زیارت کریں تو شفاعت کی خیرات،
وہاں رہیں تو برکتیں اور اگر وہیں دم نکل
جائے تو شفاعت کا وعدہ ہے۔(دارقطنی، کتاب الحج، جلد 6، صفحہ
351، حدیث نمبر 29)امام عشقِ و محبت ،اعلی ٰحضرت رحمۃ
اللہ علیہ
لکھتے ہیں:
طیبہ میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند سیدھی سڑک یہ شہرِ شفاعت نگر کی
ہے
2۔فرمانِ مصطفٰے صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم:میری قبر اور منبر کی درمیانی جگہ جنت کی کیاریوں
میں سے ایک کیاری ہے۔(رواۃ البخاری، جلد 1، حدیث1195)
یہ پیاری پیاری کیاری تیرے خانہ باغ کی سرد اس کی آب و تاب سے
آتش سَقَر کی ہے
3۔فرمانِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہے:مسجد
قبا میں نماز پڑھنا عمرے کے برابر ثواب ہے۔(ترمذی شریف، جلد 1، صفحہ 347،
حدیث 34)
4۔فرمانِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہے:جس
نے اپنے گھر میں وضو کیا، پھر مسجد قبا جاکر نماز پڑھی تو اسے عمرہ کا ثواب ملے
گا۔(رواہ،
جلد 2، صفحہ 712)
5۔فرمانِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہے:مدینہ
منورہ کے چاروں طرف فرشتے مقرر ہیں، اس میں نہ طاعون آئے گا، نہ دجال داخل ہوگا۔(رواہ
البخاری، جلد 1، صفحہ 252)
6۔فرمانِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم:اے
اللہ پاک!جتنی برکتیں مکہ میں نازل کی ہیں، اس سے دگنی برکتیں مدینہ میں نازل
فرما۔(رواہ
البخاری، جلد 1، صفحہ 653)
7۔فرمانِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم:جو
کوئی مدینہ کی تکلیف و مشقت پر صبر کرے گا تو میں قیامت کے روز اس کاشفیع اور گواہ
ہوں گا۔ (رواہ
مسلم، جلد 1، صفحہ 443)
8۔فرمانِ
مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہے:مدینہ
منورہ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے، اگر وہ جانتے ہوں۔(رواہ مسلم، جلد 1، صفحہ
495)
9۔
ایک مقام پر آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:قیامت میں جب سب کو قبروں سے اٹھایا جائے گا، سب سے پہلے میری، پھر ابو بکر
و عمر رضی
اللہُ عنہما
کی قبر شق ہو گی، پھر میں جنت البقیع والوں کے پاس جاؤں گا، تو وہ میرے ساتھ اکٹھے
ہوں گے، حتی کہ حرمین شریفین کے درمیان انہیں کو بھی اپنے ساتھ لے لوں گا۔
عاشقِ مدینہ،امیرِ اہلِ سنت
دامت
برکاتہم العالیہ
مدینہ پاک میں مرنے اور بقیعِ پاک میں دفن ہونے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے
ہیں:
عطا کر دو عطا کر دو بقیعِ پاک میں مدفن میری بن جائے تربت یا
شہ ِکوثر مدینہ میں
10۔فرمانِ
مصطفٰےٰ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہے:میں
مدینہ میں مرنے والے کی شفاعت کروں گا۔(ترمذی، کتاب المناقب، باب فی فضل
المدینہ، جلد 5، صفحہ 483)
آئیے!
ایک زبردست عاشقِ رسول بزرگ کی مدینے سے محبت کے بارے میں ایک واقعہ پڑھئے،چنانچہ،
مالکیوں کے عظیم پیشوا، حضرت حضرت امام
مالک رحمۃ اللہ علیہ
زبر دست عاشقِ رسول اور مدینہ منورہ کا بے حد ادب کرنے والے تھے، آپ رحمۃ
اللہ علیہ
مدینہ میں رہنے کے باوجود قضائے حاجت کے لئے حرمِ مدینہ سے باہر تشریف لے جاتے اور
وہ حدودِ حرم سے باہر جاکر اپنی طبعی حاجت سے فارغ ہوتے۔(بشان المحدثین، صفحہ 19)
یاد ِطیبہ میں گم رہوں ہر دم تیرا ہر دم رہے خیال آقا
(وسائل
بخشش، صفحہ 175)
آئیے !ہم بھی اپنے دلوں
کو محبتِ مدینہ سے معطر کرنے کے لئے پیارے پیارے مہکے مہکے دینی ماحول دعوت ِاسلامی
سے وابستہ ہوجائیں۔
مدینہ منورہ
کا نام سنتے ہی عشاقِ کاملین کے دل روشن ہو جاتے ہیں، آنکھوں میں روشنی نظر آنے
لگتی ہے، خیالات میں عجب تازگی و سُرور پیدا ہو جاتا ہے، مدینہ طیبہ کے کثیر فضائل
قرآن و حدیث اور دیگر کتب میں وارد ہوئے ہیں،مدینہ منورہ کے فضائل میں سے ایک فضیلت
یہ بھی ہے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
مدینہ کے لئے دعا بھی فرمائی :اے اللہ پاک!جتنی برکت تو نے مکہ میں عطا فرمائی،مدینہ
میں اس سے دوگنا عطا فرما۔(بخاری1/620، حدیث 1885)
مدینہ کی اہمیت
و فضیلت کا اندازہ اس روایت سے بھی ہوتا ہے کہ ایک صحابی سے روایت ہے، ہمارے نبی صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:میری مسجد(نبوی) کی ایک
نماز بیت اللہ کے علاوہ دوسری تمام مسجدوں
کی ایک ہزار نمازوں سے زیادہ ہے۔(بخاری،1870 فضائل المدینہ باب حرم المدینہ،
المسلم1370، الحج باب فضل المدینہ)
ابو القاسم
الزجاجی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں :مدینہ طیبہ میں
پہلے پہل آباد ہونے والا شخص یثرب بن قافیہ تھا، اسی کی نسبت سے یثرب کے نام سے
مشہور ہوا، ہجرت کے موقع پر ہمارے پیارے نبی صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اس کا نام یثرب سے بدل کر مدینہ رکھ دیا۔ فضائلِ
مدینہ پر مبنی دس احادیث ملاحظہ فرمائیں:
1۔جب کوئی
مسلمان زیارت کی نیت سے مدینہ طیبہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سے اس کا
استقبال کرتے ہیں۔(جذب
القلوب، صفحہ 211)
2۔ایمان کی
پناہ گاہ مدینہ منورہ ہے۔(ترمذی5/282،حدیث3465)
3۔ جو مدینے میں
مر سکے وہ وہیں مرے،کیوں کہ میں مدینہ میں مرنے والوں کی شفاعت کروں گا۔
(ترمذی5/483،حدیث3943)
4۔اس کی ذات کی
قسم!جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے!مدینے کی خاک میں ہر بیماری سے شفا ہے۔(جامع
الاصول9/297،حدیث6962)
5۔ایک موقع پر
پیارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے یوں
دعا فرمائی:اے اللہ پاک! ہمارے لئے ہمارے مدینہ میں برکت دے، ہمارے مد اور صاع میں
برکت دے۔(ترمذی5/282،حدیث3465)
6۔پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:میرے گھر اور منبر کے درمیانی جگہ جنت کے
باغوں میں سے ایک باغ ہے۔(بخاری1/402،حدیث1195)
7۔ایک روایت میں
ہے:مدینہ گناہوں کے میل کو ایسے چھڑاتا ہے،جیسے بھٹی لوہے کا زنگ دور کرتی ہے۔
(
مسلم، کتاب الحج، حدیث1381)
8۔ایمان سمٹ
کر مدینہ میں اس طرح داخل ہو جائے گا، جس طرح سانپ بل میں داخل ہوتا ہے۔
(ابن
ماجہ، باب فضائل المدینہ)
9۔جو اس شہر
والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے گا،اللہ پاک اسے دوزخ میں اس طرح پگھلائے گا، جیسا
کہ نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔(مسلم، کتاب الحج)
10۔مدینہ
منورہ کے راستوں پر فرشتے پہرا دیتے ہیں،اس میں نہ دجّال آئے گا اور نہ طاعون آئے
گا۔
(بخاری
اور مسلم)
غمِ مدینہ کی
بھی کیا شان ہے کہ جسے بھی حقیقی غم مل گیا، وہ دنیاوی غموں سے سبکدوش ہو گئی، گویا
دنیاوی پریشانیاں اور مشکلات اس کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی، غمِ مدینہ کا سب سے
بڑا ذریعہ محبتِ مدینہ ہے، جی ہاں! جس دل میں مدینے کی محبت ہوگی وہ دل غمِ مدینہ
میں خود ہی مبتلا ہوجائے گی۔اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں مدینے کی سچی اور پکی
محبت اور غم نصیب فرمائے۔آمین
عطا
ہو مجھ کو غمِ مدینہ، تپاں جگر چاک سینہ بڑھے
محبت کی خوب شدت، نبی ِّرحمت شفیعِ امت (وسائل بخشش)
مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از بنت اصغر علی، فیصل آباد
امیر المؤمنین
حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی
اللہ عنہ
نے فرمایا:دعا آسمان و زمین کے درمیان معلق رہتی ہے، اس میں سے کچھ بھی اوپر نہیں
چڑھتا،(یعنی
دعا قبول نہیں ہوتی) جب تک تو اپنے نبی پر درود نہ بھیجے۔
(جامع
ترمذی، جلد 2، صفحہ 28، حدیث 486، فیضان سنت، فیضان تراویح، صفحہ 261)
الحمدللہ ذکرِ
مدینہ عاشقانِ رسول کے لئے باعثِ راحتِ قلب و سینہ ہے، عشاقِ مدینہ اس کی فرقت میں
تڑپتےاور زیارت کے بے حد مشتاق رہتے ہیں، دنیا کی جتنی زبانوں میں جس قدر قصیدے مدینۃ
المنورہ کے ہجرو فراق اور اس کے دیدار کی تمنا میں پڑھے گئے یا پڑھے جاتے ہیں،اتنے
کسی اور شہر یا خطّے کے لئے نہیں پڑھے گئے۔
1۔مدینہ
پاک میں مرنے کی فضیلت:
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمان ہے:تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی
استطاعت رکھے، وہ مدینے میں مرے، کیوں کہ جو مدینے میں مرے گا میں اس کی شفاعت
کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔
زمیں
تھوڑی سی دیدے بہرِ مدفن اپنے کوچے میں لگادے
میرے پیارے میری مٹی بھی ٹھکانے سے
2۔دجال
مدینہ میں داخل نہیں ہو سکتا ہے:
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:مدینے میں داخل ہونے کے راستوں پر فرشتے
مقرر ہیں، اس میں طاعون اور دجّال داخل نہ ہوں گے۔
3۔مدینہ
منورہ ہر آفت سے محفوظ:
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری
جان ہے، مدینہ منورہ میں نہ کوئی گھاٹی ہے اور نہ کوئی راستہ، مگر اس پر دو فرشتے ہیں، جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔
امام نووی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:اس روایت میں مدینہ
منورہ کی فضیلت کا بیان ہے اور آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکے
زمانے میں اس کی حفاظت کی جاتی تھی،کثرت سے فرشتے حفاظت کرتے تھے اور انہوں نے
تمام گھاٹیوں کو سرکار مدینہ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی
عزت افزائی کے لئے گھیرا ہوا ہے۔
ملائک
لگاتے ہیں آنکھوں سے اپنی شب
و روز خا کِ مزارِ مدینہ
4۔مدینہ
لوگوں کو پاک و صاف کرے گا:
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف ہجرت کا حکم
ہوا، جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی(سب پر غالب
آئے گی)
لوگ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے، یہ بستی لوگوں کو اس طرح پاک و صاف کرے گی،
جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔
مدینہ
کو یثرب کہنا گناہ ہے:
اس روایت میں
مدینہ کو یثرب کہنے کی ممانعت ہے۔ فتاویٰ رضویہ، جلد 21، صفحہ 116 پر ہے:مدینہ طیبہ
کو یثرب کہنا ناجائز و ممنوع و گناہ ہے اور کہنے والا گنہ گار ہے۔
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے ہیں:جو مدینہ کو یثرب کہے تو اس پر توبہ
واجب ہے، مدینہ طابہ ہے، مدینہ طابہ ہے۔
علامہ مناوی رحمۃُ اللہِ علیہ شرحِ جامعِ صغیر میں فرماتے ہیں:اس
حدیث سے معلوم ہوا! مدینہ طیبہ کا یثرب نام رکھنا حرام ہے، ایسا کہنے سے توبہ کا حکم فرمایا اور توبہ گناہ ہی سے ہوتی
ہے۔
یثرب
کہنا کیوں منع ہے؟
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے وہاں(مدینہ) لوگوں کے
رہنے سہنے اور جمع ہونے اور اس شہر سے محبت کی وجہ سے اس کا نام مدینہ رکھا اور آپ
صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اسے یثرب کہنے سے منع فرمایا، اس لئے کہ یہ زمانہ جاہلیت کا نام ہے یا اس لئے کہ یہ
ثَرْبٌ سے
بنا ہے، جس کے معنی ہلاکت و فساد ہے اور تثریب بمعنی سرزنش اور ملامت ہے۔یا اس وجہ
سے کہ یثرب کسی بت یا کسی جابر و سرکش بندے کا نام ہے۔
5۔ میرا کوئی
امتی مدینے کی تکلیف اور سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کاشفیع(شفاعت
کرنے والا)
ہوں گا ۔
6۔جو وضو کر
کے آئے اور مسجدِ نبوی شریف میں نماز ادا کرے، اسے حج کا ثواب ملتا ہے۔
7۔مسجدِ نبوی
شریف میں ایک نماز پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔
8۔یہاں کا
قبرستان جنت البقیع دنیا کے تمام قبرستانوں سے افضل ہے۔
9۔یہاں کی زمین
کا وہ حصّہ جس پر رسولِ اکرم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکا
جسم ِ منور ہے، وہ ہر مقام حتی کہ خانہ کعبہ، بیت المعمور، عرش و کرسی اور جنت سے
بھی افضل ہے۔
10۔جب کوئی
مسلمان ظہر کی نیت سے مدینہ منورہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سےاس کا استقبال
کرتے ہیں۔(عاشقان
رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں)
یہ فضائلِ مدینہ
بیان کئے گئے، دیکھا آپ نے! مدینہ پاک کی کیسی برکتیں ہیں، جو یہاں مرے اسے ہمارے
پیارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی
شفاعت نصیب ہو گی۔
عاشقانِ رسول کو چاہئے کہ اپنے دلوں میں غمِ
مدینہ اور عشقِ مدینہ پیدا کریں، تاکہ مدینہ سے زیادہ لگاؤ پیدا ہو، اس کے لئے
چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ عشقِ رسول پر مبنی نعتیں سنی جائیں اور رسالوں اور کتابوں
کا مطالعہ کیا جائے، عشقِ مصطفٰےبڑھانے کا ایک بہترین ذریعہ بزرگانِ دین کے حالاتِ
زندگی کا مطالعہ کرنا ہے۔
حضرت امام
مالک رحمۃ اللہ علیہ زبردست عاشقِ
رسول تھے، مدینے کی گلیوں میں ننگے پیر چلا کرتے تھے، آپ رحمۃ
اللہ علیہ
کو یہ شرف حاصل ہوا کہ آپ فرماتے ہیں:کوئی رات ایسی نہیں گزری، جس میں مجھے
تاجدارِ رسالت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی زیارت
نہ ہوئی ہو۔
اللہ پاک ان
کے صدقے ہمیں بھی عشقِ مصطفٰے کا ذوق بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں مدینے میں
مدفن عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
مدینہ کا لفظ یا
تو دین سے بنا ہے،جس کے معانی ہیں اطاعت یعنی فرمانبرداری کرنا، اس کو مدینہ اس
لئے کہتے ہیں کہ یہ اطاعتِ الہٰی کا سب سے پہلا مرکز ہے یا یہ لفظ مدن سے بنا ہے
اور مدن کے معنی اجتماعیت کے ہیں اور مدینہ مسلمانوں کی اجتماعیت یعنی جمع ہونے کا
سب سے پہلا مرکز ہے، مدینہ کا معنی خوشبو ،پاکیزگی اور راحت کے ساتھ رہنے کے ہیں۔(شرح
صحیح مسلم، کتاب الحج، صفحہ 738)
الحمدللہ ذکرِ
مدینہ عاشقانِ رسول کے لئے باعثِ راحت و سکون ہے، مدینہ کے عاشق ان کی جدائی میں
تڑپتے ہیں، زیارت کے لئے منتظر رہتے ہیں اور کیوں نہ ہو مدینہ تو وہ ہے، جہاں بے
سہاروں کی بگڑیاں بنتیں، حاجت مندوں کی حاجت پوری ہوتیں، غم کے ماروں کی غمخواری
ہوتی ہے، وہ بابرکت مقام ہے، جہاں جھولیاں بھر تی، دل کی مرادیں پوری ہوتی،الغرض
جانے والا اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہے، قرآن میں بھی مدینہ کا ذکر متعدد مقامات
پر ہوا۔چنانچہ پارہ 18، سورۃ المنافقون آیت نمبر 8 میں ہے:یَقُوْلُوْنَ لَىٕنْ رَّجَعْنَاۤ
اِلَى الْمَدِیْنَۃ لَیُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْهَا الْاَذَلَّ ؕ وَ لِلّٰهِ الْعِزَّۃ
وَ لِرَسُوْلِهٖ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ لٰكِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ0۔ترجمہ:کہتے
ہیں ہم مدینہ پھر کر گئے تو ضرور جو بڑی عزت والا ہے، وہ اس میں نکال دے گا،اسے جو
نہایت ذلت والا ہے اور عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے،مگر
منافقوں کو خبر نہیں۔
(بحوالہ
پارہ28، منافقون: 8، عاشقان رسول کی حکایات، صفحہ 283)
یہاں ہم دس
احادیثِ طیبہ شہرِ نبی کے متعلق عرض کرتی ہیں:
1۔دو جہاں کے
تاجور،سلطانِ بحروبر صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمان ہے:تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی استطاعت رکھتا ہو، مدینے ہی میں مرے کہ
جو مدینے میں مرے گا، میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔(عاشقان
رسول کی حکایات، صفحہ 249)
2۔سرکارِ والا
تبار،ہم بے کسوں کے مددگار صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکاارشادہے:
تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی استطاعت رکھے، وہ مدینے میں مرے کہ جو مدینے میں
مرے گا، میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔(عاشقان
رسول کی حکایات، صفحہ 250)
3۔ نبیِّ مکرم،نورِ
مجسم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ معظم ہے:اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے،مدینے میں نہ کوئی
گھاٹی ہے، نہ کوئی راستہ، مگر اس پر دو فرشتے ہیں جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔(عاشقان
رسول کی حکایات، صفحہ 250)
ملائک
لگاتے ہیں آنکھوں سے اپنی شب
و روز خا کِ مزارِ مدینہ
4۔نبیِّ پاک صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ با قرینہ ہے:میرا کوئی امتی مدینے کی تکلیف اور سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر
میں قیامت کے دن اس کا شفیع(شفاعت کرنے والا) ہوں گا۔(عاشقان رسول کی حکایات، صفحہ
254)
5۔نور کے پیکر،تمام
نبیوں کے سرور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ روح پرو رہے:اہلِ مدینہ پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ لوگ خوشحالی کی تلاش میں
یہاں سے چرا گاہوں کی طرف نکل جائیں گے، پھر جب وہ خوشحالی پا لیں گے تو لوٹ کر آئیں
گے، پھر جب وہ خوشخالی پا لیں گے تو لوٹ کر آئیں گے اور اہلِ مدینہ کو اس کشادگی کی
طرف جانے پر آمادہ کریں گے، حالانکہ اگر وہ جان لیں تو مدینہ ان کے لئے بہتر ہے۔
6۔سہیل بن حنیف
رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:رسول
اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے مدینہ
کی طرف ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا:یہ حرم ہے اور امن کی جگہ ہے۔(شرح
صحیح مسلم، کتاب الحج، صفحہ726، حدیث3237)
7۔حضرت جابر
بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول
اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اللہ پاک نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔(شرح صحیح
مسلم، کتاب الحج، صفحہ 734)
8۔حضرت زید بن
ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول
اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:مدینہ طیبہ ہے اور میل کچیل کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح چاندی کے میل کو
آگ دور کرتی ہے۔
(شرح
صحیح مسلم، کتاب الحج، صفحہ 734)
9۔حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ بیان فرماتے
ہیں، رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:جو اہلِ مدینہ کے ساتھ برائی کاارادہ کرے،اللہ پاک اس کو اس طرح گھلا دےگا، جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے۔
(شرح
صحیح مسلم، صفحہ 739،حدیث3255)
10۔حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول
اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:مجھے اس بستی کی طرف ہجرت کا حکم دیا گیا جو تمام بستیوں کو کھا جاتی ہے،
لوگ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے اور وہ بُرے لوگوں کو اس طرح دور کرتا ہے،
جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کرتی ہے۔(شرح صحیح
مسلم، کتاب الحج، صفحہ 733،حدیث3249)
اس روایت میں مدینہ منورہ کو یثرب کہنے کی
ممانعت کی گئی ہے، اس لئے کہ یہ زمانہ جاہلیت کا نام ہے یا اس لئے کہ یہ ثرَبٌ سے
بنا ہے، جس کے معنی ہیں ہلاکت اور فساد اور تثریب بمعنی سرزنش اور ملامت یا اس وجہ
سے کی یثرب کسی بت یا کسی جابر و سرکش بندے کا نام تھا۔امام بخاری رحمۃ
اللہ علیہ
نے اپنی تاریخ میں حدیث لائے ہیں کہ جو ایک مرتبہ یثرب کہہ دے تو اسے(کفارےمیں) دس
مرتبہ مدینہ کہنا چاہئے۔
(شرح
صحیح مسلم، کتاب الحج، صفحہ 253)
فتاویٰ رضویہ،
جلد 21، صفحہ116 پر ہے:مدینہ طیبہ کو یثرب کہنا ناجائز و ممنوع و گناہ ہے اور کہنے
والا گنہگار۔
رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:جو مدینہ کویثرب کہے، اس پر توبہ واجب
ہے، مدینہ طابہ ہے، مدینہ طابہ ہے۔
علامہ سعید
احمد کاظمی قدس سرہ العزیز
نے
فرمایا:مدینہ کو یثرب اس وجہ سے کہتے تھے جو مدینہ جاتا، بیمار ہو جاتا اور لوگ اس
کو ملامت کرتے، تو گیا کیوں تھا، جو بیمار ہو گیا، رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی ہجرت کے بعد جو جگہ دار الوباء تھی، وہ دارالشفا
بن گئی، وہاں صحت مند جاتے تو بیمار ہوجاتے، اب بیمار جاتے تو صحتیابی پاتے، پہلے لوگ جانے پر کوستے، ملامت کرتے،اب کوئی
حج کے لئے جائے مدینہ نہ جائے تو ملامت کرتے ہیں کہ کیوں نہ گیا۔(شرح
صحیح مسلم، کتاب الحج، صفحہ 738،سطر4)
امیر ِاہلِ سنت
دامت برکاتہمُ العالیہ لکھتے ہیں :
مدینہ
اس لئے عطار جان و دل سے ہے پیارا کہ
رہتے ہیں میرے آقا میرے دلبر مدینے میں
(
وسائل بخشش، صفحہ 204)
پھر کیوں نہ
ہو مدینہ کو یاد کریں، کیوں نہ مدینہ سے محبت کریں، بے قرار ہے وہ دل جس میں یادِ
مدینہ نہیں، آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم سے محبت کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ہم دل و جان سے مدینہ
پر قربان رہیں، اس کا ذکرِ خیر کریں، اس کی
حاضری کے لئے دعائیں مانگیں، یقین جانئے دنیا کی محبت ایک طرف اور مدینہ کی محبت ایک
طرف، اگر آپ کو مدینہ کا نام سن کر دل میں ہلچل نہیں ہوتی تو آپ کے اندر خرابی ہے،
اس کا علاج کیجئے، نعتیں سنئے، مدینے کا ذکر کرنے والیوں، اس کے لئے تڑپنے والیوں،
رونے والیوں کی صحبت اختیار کیجئے، ان شاءاللہ آپ بھی مدینہ مدینہ کرنے والے بن
جائیں گی۔اللہ پاک ہمیں آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے قدموں
میں مدینہ منورہ میں موت نصیب فرمائے۔آمین
مدینہ
منورہ جیسے ہادیِ سُبُل،مولائے کل صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا دارالہجرت اور پھر روضۃ الرسول بننے کا اعزاز
حاصل ہے، جس کی خاکِ پاک کو خود پر بجا طور پر خود پر فخر کرنے کا حق حاصل ہے کہ
سرور ِکائنات صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اس
شہر کو اپنی دائمی سکونت کے لئے منتخب فرمایا، اس شہرِ مدینہ کے دلربا تذکرے سے ایمان میں تازگی، روح کو فرحت و مسرت، دل کو
شادمانی نصیب ہوتی ہے۔آئیے !شہرِ مدینہ کے فضائل، مدینہ کو مدینہ کہنے کی وجہ اور
دیگر تذکرہ ٔمدینہ کرتی ہیں اور اپنے دل کو ذکرِ مدینہ سے منور کرتی ہیں۔
یثرب
سے مدینہ تک:
اس پاکیزہ شہر
کا قدیم نام یثرب تھا، پیارے آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکے
مبارک قدموں کی برکت سے یہ شہرِ مدینہ کے نام سے موسوم ہوا، مدینہ سے یثرب کیسے ہوا؟ اس کے لئے ہم یثرب کے معنی اور علما
کے اقوال جانتی ہیں:
یثرب بنا ہے ثُرابٌ سے یا
تَثْرِیْبٌ سے،
جس کے معنی ہیں ملامت کرنا، گناہ پر عار دلانا، لعن طعن کرنا، امام زین المراغی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے
ہیں:یثرب دراصل اسی شہر کے غربی حصے میں ایک بستی کا نام تھا، یہی نام پوری بستی کیلئے استعمال ہونے لگا، چونکہ اس شہر کو صفحہ ہستی پر آباد کرنے والے کا نام
اولادِ نوح میں سے یثرب تھا، تو اسی کی مناسبت سے یہ یثرب کہا جانے لگا، جب رحمت ِعالم
صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلماس
شہر میں رونق افروز ہوئے تو اسے مدینۃالنبی کہا جانے لگا اور پھر مختصر طور پر مدینہ
کہا جانے لگا۔
امام شہاب الدین احمد بن محمد قسطلانی رحمۃُ
اللہِ علیہ لکھتے ہیں:یثرب تثریب سے
ہے، جس کے معنی توبیخ و ملامت ہےیا ثرب ہے،جس کے معنی فساد کے ہیں، چونکہ دونوں نام قبیح
تھے حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی
عادتِ مبارکہ برے ناموں کو اچھے ناموں سے بدل دیتے تھے، اسی وجہ سے آپ نے یثرب کی جگہ اس کا نام طابہ رکھا۔ پھر جب اس مبارک شہر کا نام طابہ اور مدینہ قرار پایا تو اس مبارک شہر کو یثرب
کہنا اور اس کے قدیم نام سے پکارنا بھی ممنوع قرار پایا اور سرکار ِمدینہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:اب جو مدینہ کو یثرب کہے اس کے نامہ
اعمال میں ایک گناہ لکھا جائے گا۔آئیے !اب مدینہ منورہ کے فضائل جانتی ہیں:
1۔نامِ مدینہ
خود اللہ پاک نے عطا فرمایا۔ربّ کریم نے نبیِّ
پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے مبارک شہر کا نام مدینہ خود رکھا، قرآنِ پاک میں
ہے:ما
کان لاھل المدینہ۔
نبیِّ پاک صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اللہ پاک نے مجھے حکم دیا کہ میں اس شہر کا نام مدینہ طیبہ رکھوں۔(مسند
ابی داؤد طہالسی، جلد2، صفحہ 204)
2۔محبتِ مدینہ
کی دعا:جب مسلمان مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آئے تو انہیں شہرِ مکہ فطری طور پر
محبوب تھا کہ وہ ان کا وطن تھا تو پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے محبتِ
مدینہ کی دعا فرمائی، پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:یا اللہ پاک! مدینہ کی محبت ہمارے دلوں میں
جاگزیں فرما، جیسے ہمیں مکہ محبوب تھا یا اس سے بھی زیادہ مدینہ کی محبت عطا فرما۔(بخاری
شریف، جلد 1، صفحہ 253)
3۔مدینہ میں
فوت ہونے کے لئے شفاعتِ مصطفٰے کی بشارت ہے، جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی
اللہ عنہما
فرماتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:جو مدینے میں مرنے کی طاقت رکھے تو اسے چاہئے، مدینے ہی میں مرے کہ بروزِ قیامت میری شفاعت و شہادت با سعادت سے
مشرف ہو گا۔(مسلم
شریف،ج1، 444)
4۔مدینے کے
باشندوں سے بد خواہی پر وعید:جو اہلیانِ
مدینہ سے بدخواہی کرے گا، وہ ایسا گھل جائے گا، جیسے نمک گھل جاتا ہے۔
5۔خاکِ مدینہ
خاکِ شفا ہے:ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی
اللہ عنہا
فرماتی ہیں: تاجدارِ دو عالم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمان الفاظ کے ساتھ بیمار کو جھاڑ پھونک فرماتے تھے،
اللہ پاک کے نام کے ساتھ ہمارے ملک کی مٹی ہمارے بعض کے تھوک کے ساتھ ہمارا مریض اللہ پاک کے حکم سے شفایاب ہو جائے گا۔
6،7۔مدینہ کے
پھلوں اور رزق میں برکت کی دعا:نبیِّ اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:یااللہ پاک!تو ہمارے پھلوں میں برکت عطا
فرما، ہمارے شہروں کو بابرکت بنا اور
ہمارے صاع اور مد میں بھی برکت عطا فرما۔ ایک اور جگہ فرمایا:اے اللہ پاک! ہمیں اطمینانِ
قلب اور عمدہ رزق عطا فرما۔
8۔ایمان کا
پہلا اور آخری مرکز مدینہ:نبیِّ اکرم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:ایمان بالآخر سمٹ کر مدینہ منورہ میں
رہ جائے گا، جیسا کہ سانپ اپنے بل سمٹ آتا ہے۔
9۔مدینے میں
تدفین کی آرزوئے مصطفٰے:حضرت یحییٰ بن سعید رضی
اللہ عنہ
فرماتے ہیں :ایک مرتبہ جنت البقیع میں قبر کھودی جارہی تھی،جہاں سرورِ کائنات صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمبھی تشریف فرما تھے، اسی دوران ایک صاحب آئے اور
کہنے لگے:مومن کے لئے یہ کیسی بری جگہ ہے، آپ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکو ان کی بات ناگوار گزری، آپ نے فرمایا:تم نے کیسی
بری بات کہی ہے، وہ صاحب کہنے لگے:یا رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم ! میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کی موت اپنے گھر
میں ہوئی ہے، انہیں اللہ پاک کی راہ میں شہید ہونا چاہئے تھا، حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:شہادت کے برابر تو کوئی چیز نہیں ہو سکتی، لیکن ساری روئے زمین پر کوئی ایسی
جگہ نہیں، جہاں مجھے اپنی قبر بنانا پسند ہو،سوا اس جگہ کے اور یہ الفاظ آپ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تین بار ارشاد فرمائے۔
(مؤطا
امام مالک، جلد 2، صفحہ 550)
10۔ہزار
نمازوں سے افضل نماز:مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں ایک نماز عام مساجد میں
ہزاروں نمازوں سے افضل ہے،چنانچہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی
اللہ عنہ
سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا: میری امت میں ایک نماز باقی مساجد کے مقابلے میں ہزاروں نماز سے افضل ہے،
مگر مسجد حرام میں ایک نماز میری
مسجد سے بھی ایک سو گناہ زیادہ فضیلت رکھتی
ہے۔
پیاری پیاری
بہنوں! حاصل یہ ہےکہ اس متبرک اور مقدس
شہر کے بے شمار فضائل ہیں، جن کا احاطہ
ہمارا علم، قلم اور وقت نہیں کر سکتے، بس ہر مومن و مومنہ کے دل کی آرزو، آنکھوں کی ٹھنڈک مدینہ منورہ ہونی چاہئے
کہ ایک عاشقِ رسول مدینے میں مرنے کی، مدینے
میں جینے کی دعا کرتا ہے، اسی آرزو میں شب و روز گزرتے ہیں :
اسی
آرزو میں گزرتے رہیں دن کہ
پہنچے دیارِ نبی ہم بھی لیکن
نہیں
ہے کوئی انتظام ان سے کہنا مدینے
کے زائر سلام ان سے کہنا
پیاری اسلامی
بہنو! حقیقی محبتِ مدینہ اور مدینے والے مدنی آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے والی بن جائیں،نہ صرف خود سنتوں کی پیکر ہوں، بلکہ سنتوں پر عمل کی
دعوت عام کرنے والی بن جائیں۔ربّ کریم حقیقی اور سچی عاشقہِ مدینہ بنائے اور مدینے
والے کا عشق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی
الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
فیضانِ مدینہ لاہور میں سحری اجتما ع کا انعقاد،
کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں سحری اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری سمیت کم و بیش 150 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر عاشقانِ
رسول نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں شرکائے اجتماع کے لئے خیر خواہی کا بھی اہتمام
کیا گیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ شیخوپورہ میں اراکینِ ڈسٹرکٹ، نگران تحصیل اور نگران یو
سی کا مدنی مشورہ
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شیخوپورہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران تحصیل مشاورت اور نگران یو سی
مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوری ٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شیخوپورہ میں ہونے والے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں بڑھانے کا ذہن دیا۔
مزید رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو
قربانی کی زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدینہ منورہ کی
فضیلت و اہمیت کے کیا کہنے! اس مبارک شہر کا تو ذرہ ذرہ نورانیت سے معمور ہے۔
مسلمان اس مقدس شہر پر دل و جان سے فدا ہیں۔ عشاقِ مدینہ اس کی فرقت میں تڑپتے اور
زیارت کے بےحد مشتاق رہتے ہیں۔جسے ایک بار بھی مدینے کا دیدار ہوجاتا ہے وہ اپنے
آپ کو نہایت خوش قسمت سمجھتا اور مدینے میں گزرے ہوئے حسین لمحات کو ہمیشہ کیلئے یادگار
قرار دیتا ہے۔
وہاں اک سانس مل جائے یہی ہے زیست کا حاصل وہ قسمت کا دھنی ہے جو
گیا دم بھر مدینے میں
مدینہ منورہ
سے محبت کیوں نہ ہو کہ ہمارے پیارے پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس شہر کی طرف ہجرت فرمائی، اس سے محبت فرمائی،
اس کے فضائل بیان فرمائے اور یہیں آپ کا مزارِ فائض الانوار ہے۔
مدینہ اس لئے عطار جان و دل سے ہے پیارا کہ رہتے ہیں میرے آقا میرے
سرور مدینے میں
یاد رہے !حضور
جانِ عالم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی
تشریف آوری سے پہلے یہ شہر یثرب (بیماریوں کا گھر)
کہلاتا تھا، جو وہاں جاتا بیمار ہوجاتا اور لوگ اس کو ملامت کرتے کہ تو وہاں کیوں
گیا جو بیمار ہوگیا! رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ہجرت کے بعد جو جگہ دار الوباء تھی وہ دار
الشفاء بن گئی۔ پہلے وہاں صحت مند جاتے تھے تو بیمار ہوجاتے تھے اب بیمار جاتے ہیں
تو صحت مند ہوجاتے ہیں۔ پہلے لوگ جانے پر ملامت کرتے تھے اور اب اگر کوئی حج کیلئے
جائے اور مدینہ جائے بغیر لوٹ آئے تو لوگ نہ جانے پر ملامت کرتے ہیں۔ (شرح صحیح
مسلم ،3/738)
جب سے قدم پڑے ہیں رسالت مآب کے جنت بنا ہوا ہے مدینہ حضورکا
مدینہ منورہ
کے فضائل سے متعلق 10 احادیثِ مبارکہ
پڑھئے اور اپنی عقیدت و محبت میں مزید اضافہ کیجئے۔
1:مزارِ
مبارک افضل المخلوقات، سید السادات صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم:
”زمین کا کوئی
حصہ ایسا نہیں جہاں مجھے اپنی قبر کا ہونا اس جگہ(مدینہ منورہ) سے زیادہ
پیارا ہو۔“ (تین
بار فرمایا)
(مشکوة
المصابیح ،1/419،حدیث:2757)
شہا تم نے مدینہ اپنایا، واہ کیا بات ہے مدینے کی اپنا روضہ اسی میں بنوایا، واہ کیا
بات ہے مدینے کی
تمام علمائے
کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
کے جسمِ انور سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے، وہ کعبہ شریف سے بلکہ عرش و کرسی سے
بھی افضل ہے۔ (در
مختار مع رد المحتار ،4/62)
عرشِ علیٰ سے اعلیٰ میٹھے نبی کا روضہ ہے ہر مکاں سے بالا میٹھے نبی کا
روضہ
2:دار
الہجرت:
”مجھے ایک ایسی
بستی کی طرف(ہجرت) کا
حکم ہوا جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی(سب پر غالب آئے گی) لوگ
اسے یَثْرِب کہتے ہیں حالانکہ وہ مدینہ ہے، (یہ بستی)
لوگوں کو اس طرح پاک و صاف کرے گی جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔“ (بخاری،
1/617، حدیث:1871)
اس روایت میں
مدینہ منورہ کو یثرب کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ مدینہ طیبہ کو یثرب کہنا ناجائز و
ممنوع و گناہ ہے اور کہنے والا گنہگار۔(فتاویٰ رضویہ،21،/116) جو
مدینے کو یثرب کہے اس پر توبہ واجب ہے۔(عاشقان رسول کی 130 حکایات مع
مکے مدینے کی زیارتیں،ص252)
امام بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ سے
روایت ہے:جو کوئی ایک مرتبہ یثرب کہہ دے تو اسے (کفارے میں) دس
مرتبہ مدینہ کہنا چاہئے۔(عاشقانِ رسول کی130حکایات، ص 253)
نعتیہ اشعار
وغیرہ میں بھی لفظ یثرب نہیں پڑھ سکتے، ایسے شعر پڑھنا چاہیں تو اس لفظ کی جگہ طیبہ
پڑھیں کہ یہ نام حضور (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) نے رکھا ہے۔
3:طابہ:
”اللہ کریم نے
مدینے کا نام طابہ رکھا ہے۔“ (مشکوة المصابیح ،1 /416،حدیث:2738)
طابہ کے معنی ہیں
پاک و صاف اور خوشبودار جگہ۔ (مراة المناجیح،4/238)
باغِ طیبہ میں رہتی ہے ہر دم بہار آکے دیکھو یہاں
کا سماں خوشگوار
سب فضا اس کی خوشبو سے بھرپور ہے میرے میٹھے مدینے کی کیا
بات ہے
4:حضور
صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی
مدینہ منورہ سے محبت:
حضرت انس رضی اللہ
عنہ
سے روایت ہے،سرکار صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم جب
سفر سے آتے اور مدینہ پاک کی دیواروں کو دیکھتے تو اپنی سواری کو تیز فرمادیتے،
اگر گھوڑے پر ہوتے تو اسے ایڑھ لگاتے اس(مدینہ پاک) کی
محبت کی وجہ سے۔ (مشکوة
المصابیح،1/417،حدیث:2744)
اے خاکِ مدینہ ترا کہنا کیا ہے تجھے قربِ شاہِ مدینہ ملا ہے
5:دعائے
مصطفٰے:
”اے اللہ پاک!جتنی
برکتیں مکے میں نازل کی ہیں،اس سے دگنی برکتیں مدینے میں نازل فرما۔“
(بخاری،
1/620، حدیث: 1885)
وہ دعا جس کا جوبن بہارِ قبول اس نسیم ِاجابت پہ لاکھوں
سلام
6:خاکِ
طیبہ، خاکِ شفا:
مدینے کی خاک
میں ہر بیماری سے شفا ہے۔ (جامع الاصول للجزری ،9/297،حدیث:6962)
خاکِ طیبہ میں رکھی ہے رب نے شفا ساری بیماریوں کی ہے اس میں دوا
اس
کی برکت سے ہر اک مرض دور ہے میرے
میٹھے مدینے کی کیا بات ہے
7:حرم:
حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
نے اپنے دست ِاَقدس سے مدینہ منورہ کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: ”بے شک یہ قابلِ
احترام اور امن کا گہوارہ ہے۔“(معجم کبیر،6/92،حدیث:5611)
جدھر دیکھوں مدینے کا حرم ہو کرم ایسا شہنشاہِ امم ہو
8:فرشتوں
کا مدینہ منورہ کی حفاظت کرنا:
”اس ذات کی
قسم! جس کے دست ِقدرت میں میری جان ہے! مدینے میں نہ کوئی گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ
مگر اس پر دو فرشتے ہیں جو اس کی حفاظت کررہے ہیں۔“ (مسلم، ص713،حدیث:1374)
اللہ نے یہ شان بڑھائی ترے در کی بخشی ہے ملائک کو گدائی ترے در کی
9:دجال
اور طاعون سے محفوظ:
”مدینے میں
داخل ہونے کے تمام راستوں پر فرشتے ہیں،اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے۔“ (بخاری،1
/619،حدیث:1880)
ورد یاں بولتے ہیں ہرکارے پہرہ دیتے سوار پھرتے ہیں
10:مدینہ
منورہ میں مرنے کی ترغیب و فضیلت:
”تم میں سے جو
مدینے میں مرنے کی استطاعت رکھے وہ مدینے ہی میں مرے کیونکہ جو مدینے میں مرے گا میں
اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔“ (شعب الایمان،3/497،حدیث:1482)
طیبہ میں مرکے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند سیدھی سڑک یہ شہرِ شفاعت نگر کی
ہے
اللہ
کریم ہمیں مدینہ منورہ کی باادب با ذوق حاضری سے مشرف فرمائے اور بقیعِ پاک میں
دفن ہونے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر شیخوپورہ میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”قربانی ایک مقدس فریضہ ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز
کا وزٹ
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ و
مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لیتے ہوئے وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
27جون
2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے مدنی مرکز فیضان صحابیا ت کراچی میں مدنی مشورہ کا انعقاد ہوا جس میں اراکین
عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
بیرون
شہر یعنی اسلام آباد ،گجرات،پنڈی،واہ کینٹ اور بیرون ملک سے ہند ،بنگلہ دیش ،یوکے،یورپ،آسٹریلیا،ساؤتھ
افریقہ،امریکہ اور کوریا کی اسلامی بہنوں
نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ
کے مسلمانوں کے لئے جذبہ ایثار اور ہمدردی
کے بارے میں بتاتے ہوئے نگران اسلامی بہن
نے تمام اراکین کو اپنے اندر مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے پرتربیت کی۔
٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اس مشورے میں ماہانہ کارکردگی کا
فالواپ کیا اور جن ممالک میں دعوت اسلامی
کا دینی کام جاری ہے ان ممالک کے نام بتائے۔ان میں سے بعض یہ ہیں:(عرب
شریف،بحرین ،کویت،قطر،عمان،اُردن،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، چائنہ، ہانگ کانگ،ساؤتھ
کوریا،جاپان،تھائی لینڈ، ہند،نیپال،ملائیشیا،انڈونیشیا،برونائی،سری لنکا،سنگاپور،تنزانیہ،کینیا،
یوگنڈا ملاوی۔ موریشس، موزمبیق، بوٹسوانا، زمباوے،زمبیا،مصر،سوڈان،یوکے،ترکی،کرغستان،بنگلہ
دیش،ساؤتھ افریقہ، لیسوتھو، ایران، نائجیریا، اٹلی، اسپین، جرمنی، ناروے، فرانس، سوئیڈن،
آسٹریا، ہالینڈ، ڈنمارک، بیلجیم، پرتگال، امریکہ، کینیڈا، سرنیم، چلی اور یوروگوئے)۔ اس کے علاوی دنیا کے دیگر
ممالک میں بھی دینی کام بڑھانے کی کوشش
جاری ہے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے پچھلے دنوں نگرانِ تحصیل صفدرہ آباد مشاورت محمد مشتاق عطاری کی والدہ
کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی۔
دورانِ تعزیت رکنِ شوریٰ نے نگرانِ تحصیل محمد مشتاق عطاری کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اپنی والدہ
کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا نیز مرحومہ کی نمازِ جنازہ
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اُن
کے آبائی شہر فاروق آباد میں پڑھائی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)