دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام
کرنے، مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور لوگوں کو دامنِ اسلام سے
وابستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے ذریعے کثیر لوگ اسلام کےدامن
سے وابستہ ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ فیضان اسلام کے پاکستان سطح کے ذمہ دار اور حیدرآباد کے
صوبائی ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈو الٰہ یار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
غیر مسلموں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی جس پر وہاں موجود
کم و بیش 26 غیر مسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں کلمۂ
طیبہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا اور اُن کے نام رکھے نیز اسلام قبول کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی چند ضروری باتیں بیان کیں۔(رپورٹ:شاہزیب عطاری نگرانِ شعبہ فیضان اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)