صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ
اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظمینِ کرام سمیت شعبے
کے دیگر اہم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمینِ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے
لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنےکا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے 12 دینی کاموں اور خودکفالت کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اللہ
پاک قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ
الْمُتَطَهِّرِیْنَ۔
ترجمہ
کنز العرفان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
(سورہ بقرہ، آیت 222)
فرمانِ
مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:وَاللہِ اِنِّی
لَاَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوبُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ اَکْثَرَ مِنْ سَبْعِینَ مَرَّۃً ۔
ترجمہ:خدا
کی قسم! میں دن میں ستر سے زیادہ مرتبہ اللہ سے اِستغفار کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
(مشکاۃ
المصابیح،ج1،ص434،حدیث:2323)
حکیمُ
الاُمّت مُفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ فرما
تے ہیں: توبہ و استغفار روزے نماز کی طرح عبادت بھی ہے اسی لئے حضور انور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم اس
پر عمل کرتے تھے ورنہ حضور انور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم معصوم ہیں
گناہ آپ کے قریب بھی نہیں آتا۔ (مراٰۃ المناجیح،ج3،ص353ملخصاً)
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مبلغین دعوت اسلامی موقع مناسبت سے
عاشقان رسول کو اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور استغفار کرنے کی ترغیب ارشاد فرماتے
رہتے ہیں۔
عاشقان
رسول کو گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دینے اور استغفار کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے امیر
اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17صفحات پر مشتمل رسالہ ”فضائلِ استغفار“
پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو، بنگلہ،
ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ
پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر
کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ”فضائلِ استغفار“ پڑھ
یا سن لے اُسے تیری رِضا کے لئے زیادہ سے زیادہ ذکر کرنےکی توفیق عطا فرما اور
اُسے بخشش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
پچھلے دنوں شیخوپورہ ، فیضان مدینہ گوجرانوالہ
میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں فیضان
مدینہ کورس کے شرکاء نے شرکت کی ۔
اس مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد عثمان
عطاری نے نماز کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی جس میں نماز نہ پڑھنے کی وعید یں
بتائی اور 12 دینی کام کرنے کاذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس)
مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از بنت سید محمد نثار، کراچی
مدینہ
منورہ عاشقانِ رسول کی محبتوں کا مرکز ہے
اور کیوں نہ ہو کیونکہ مدینہ منورہ ہی روئے زمین کا وہ ٹکڑا یا گوشہ ہے جو تمام عالم سے افضل ہے اس کے افضل ہونے
کی وجہ یہاں موجود وہ ہستی ہے جو تمام خلق سے افضل و اعلیٰ ہےبلکہ وجہِ تخلیقِ کائنات ہے اور وہ ہستی جنابِ سیدُ المرسلین،رحمۃ
العالمین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی
ذات بابرکت ہے۔
میری
الفت مدینے سے یوں ہی نہیں میرے آقا کا روضہ مدینے میں ہے
مدینہ کو یثرب کہنے کی ممانعت :
ہجرت سے پیشتر
لوگ مدینہ کو یثرب کہتے تھے مگر اس نام سے پکارنا جائز نہیں کہ حدیث میں اس کی
ممانعت آئی ہے۔بعض شاعراپنے اشعار میں مدینہ طیبہ کو یثرب لکھا کرتے ہیں انہیں اس
سے احتراز لازم اور ایسے شعر کو پڑھیں تو اس لفظ کی جگہ طیبہ پڑھیں کہ یہ نام
حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے رکھا ہے۔بلکہ صحیح مسلم شریف میں ہے:اللہ پاک نے
مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔ (بحوالہ: بہار شریعت ، حصہ ششم ، ص :
1220 )
مدینہ منورہ کے فضائل احادیث کی روشنی میں پیش کرنے کی سعی
کی جارہی ہے۔ چنانچہ
آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:جس سے ہوسکے کہ مدینے میں مرے تو مدینہ ہی میں مرے جو مدینہ میں مرے
گا میں اس کی شفاعت فرماؤں گا ۔ (بحوالہ: جامع الترمذی ،باب ما جاء فی فضل المدینہ ،حدیث :3943، ص483 )
رسول
اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:مکہ ومدینہ کے سوا کوئی شہر ایسا
نہیں کہ وہاں دجال نہ آئے ۔ مدینہ کا کوئی راستہ ایسا نہیں جس پر ملائکہ پہرا نہ
دیتے ہوں ۔دجال (
قریبِ مدینہ )
شور ِزمین میں اترے گا ۔اس وقت مدینہ میں تین زلزلے ہوں گے جن سے ہر کافر و منافق
یہاں سے نکل کر دجال کے پاس چلا جائے گا۔
(
بحوالہ: صحیح مسلم ، کتاب الفتن ، حدیث: 2943 ، ص ، 716)
نبیِّ پاک صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف (ہجرت) کا
حکم ہوا جو تمام بستیوں کو کھاجائے گی (سب
پر غالب آئے گی)
لوگ اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے لوگوں کو اس طرح پاک و صاف کرے گی جیسے بھٹی
لوہے کے میل کو۔(
بحوالہ :صحیح بخاری ، کتاب فضائل المدینہ ، حدیث: 1871 ، ص ،618 )
آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مدینہ کے راستے پر فرشتے (پہرا دیتے ہیں ) اس
میں نہ دجال آئے ،نہ طاعون۔ (بحوالہ : صحیح مسلم ، کتاب الحج ، حدیث:
1379 ، ص ، 716)
پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممدینہ منورہ کے لیے یوں دعائیں کیا کرتے تھے ،چنانچہ،
حضرت ابو
ہریرہ رضی
اللہ عنہ
سے مروی ہے:لوگ جب شروع شروع پھل دیکھتے اسے رسول اللہ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی
خدمت میں حاضر کرتے حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلماسے لے کر یہ کہتے:الہٰی! تو ہماری کجھوروں میں
برکت دے اور ہمارےلیے مدینہ میں برکت دے اور ہماری صاع ومد میں برکت کر۔ یااللہ
پاک!بے شک حضرت ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے خلیل اور
تیرے نبی ہیں اور بے شک میں تیرا بندہ اور تیرا نبی ہوں ۔ انہوں نےمکہ کے لیے تجھ
سے دعا کی اورمیں مدینہ کے لیے تجھ سےدعا کرتا ہوں اسی کی مثل جس کی دعا مکہ کے لیے انہوں نے کی
اور اتنی ہی اور(
مدینہ کی برکتیں مکہ سے دوچند ہوں ) ۔پھر جو چھوٹا بچہ سامنے آتا اسے
بلاکر وہ کجھور عطا فرما دیتے۔( بحوالہ: صحیح مسلم ، کتاب الحج ، حدیث:
1373، ص : 713)
مروی ہے،رسول
اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا : یا اللہ پاک ! تو مدینہ کو ہمارا محبوب
بنادے جیسے ہم کو مکہ محبوب ہے بلکہ اس سے زیادہ اور اس کی آب ہوا کو ہمارے لیے
درست فرمادے اور اس کے صاع و مد میں برکت عطا فرمااور یہاں کے بخار کو منتقل کر کے
جحفہ میں بھیج دے۔
(بحوالہ: (صحیح مسلم ، کتاب الحج حدیث : 1376،ص:715)
توضیح:
علامہ قسطلانی
رحمۃُ اللہِ علیہ مسند ِابو
یعلی میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے
روایت کرتے ہیں:رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:نبی پر اس جگہ موت طاری کی جاتی ہے جو جو
جگہ نبی کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوتی ہے اور جو جگہ نبی کوسب سےزیادہ محبوب
ہوتی ہے وہ اللہ پاک کو بھی محبوب ہے اور
جو جگہ اللہ پاک اور اس کے نبی صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب ہوگی وہی جگہ سب سے افضل
ہوگی۔
(شرح
صحیح مسلم ،ص: 735:736)
ان
کے طفیل حج بھی خدا نے کرادیے اصل
ِمراد حاضری اس پاک در کی ہے
حضرت انس بن
مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول
اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:اے اللہ پاک! ان کے پیمانے میں
برکت عطا فرما۔ اےاللہ پاک! ان کے صاع میں برکت عطا فرما۔اے اللہ پاک! ان کے مد
میں برکت عطا فرما۔(شرح صحیح مسلم ،کتاب الحج ،جلد ،3 ،حدیث ، 3221)
حضرت انس بن
مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول
اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:اے اللہ پاک!جتنی برکتیں مکہ میں نازل کی ہیں اس کی دگنی
برکتیں مدینہ میں نازل فرما۔
(بحوالہ:
شرح صحیح مسلم، کتاب الحج، حدیث ، 3222: ص: 720)
وضاحت:
آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
مدینہ کے لیے دعا فرمائی تاہم امام ابو حنیفہ اور امام شافعی رحمۃُ اللہِ علیہما کا نظریہ یہ ہے کہ مکہ مدینہ
سے افضل ہے تاہم مکہ کی افضلیت آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے روضہ کے ماسواہے اور ان احادیث کے پیشِ نظر حق
یہ ہے کہ خواہ مکہ افضل ہو لیکن اجرو ثواب اور خیر وبرکت مدینہ میں مکہ سے دو چند
ہےنیز فتحِ مکہ کے بعد بھی حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکو
مدینہ میں رہنا فرض تھا اگر مکہ افضل ہوتا تو حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکو
مکہ میں رہنے کا حکم دیا جاتا۔ (شرح صحیح مسلم ، ص: 729 )
طبرانی کبیر کی
ایک طویل حدیث میں حضرت ابی اسید ساعدی رضی
اللہ عنہ
سے مروی ہے،آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ
سرسبز ملک کی طرف چلے جائیں گے ، وہاں کھانا اور لباس اور سواری انہیں ملے گی پھر
وہاں سے اپنے گھر والوں کو لکھ بھیجیں گے کہ ہمارے پاس چلے آؤ تم حجاز کی خشک زمین
پر پڑے ہو حالانکہ مدینہ ان کے لیے بہتر
ہے اگر جانتے۔ (بحوالہ:
المعجم الکبیر ، للطبرانی ، حدیث : 587 ، ج: 19 ، ص، 265 )
آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے مدینہ پاک کو حرم قرار دیا ،چنانچہ
حضرت رافع رضی
اللہ عنہ
روایت کرتے ہیں،رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا :حضرت ابراہیم علیہ
السلام
نے مکہ کو حرم قرار دیا اور میں اس کے دونوں پتھریلے کنارے یعنی مدینہ کو حرم قرار
دیتا ہوں۔
(بحوالہ:
شرح صحیح مسلم، کتاب الحج ، حدیث : 3211)
حرم
کی زمین اور قدم رکھ کر چلنا ارے
سر کا موقع ہے او جانے والے
درس :
دنیا میں بے
شمار ممالک اور شہر اپنی خوبصورتی و دلکشی
کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں لیکن جس نے مدینہ کی بہاریں دیکھ لی ہیں
وہ جانتی ہے اس سے بڑھ کر نہ کوئی شہر ہے اور نہ ہوگا۔لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ
اپنے قلوب واذہان کو مدینہ کی یادوں سے بسائیں اور صرف اسی کی خواہش کریں اور اذنِ
طیبہ کے لیے خوب تڑپیں۔
پیرس
پہ مرنے والی پیرس کو بھول جاتی تو
بھی جو دیکھ لیتی سرکار کا مدینہ
کہاں
کوئی روتی ہے جنت کی خاطر رلاتی
ہے عاشقہ کو یاد ِمدینہ
مدینہ منورہ کے 10 فضائل حدیث کی
روشنی میں:
روضہ رسول کی فضیلت اس سے بڑھ کر کیا
ہوگی کہ یہ وہ سر زمین پاک ہے جو عرش و کرسی سے بھی اعلیٰ جگہ ہے کہ یہاں میرے
محبوب کریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمآرام
فرمااور جلوہ فرما ہیں۔ یہ وہ سر زمین ہے جسے میرے آقا کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اپنی ذات کی رہائش سے ایسا منور فرمایا
کہ یہ جگہ یثرب سے مدینہ ہوگئی۔
یثرب بنا
مدینہ:
یثرب
زمانۂ جاہلیت کا نام ہے یا اس لئے کہ یہ ’’ ثربٌ ‘‘ سے بنا ہے جس کا معنیٰ ہلاکت اور فساد
ہے اور’’ تَثْرِ یْب ‘‘ بمعنیٰ سرزنِش اور مَلامَت ہے یا اس وجہ سے کہ ’’ یَثْرِبْ ‘‘ کسی بُت یا کسی جابِر و سَرکش بندے کا
نام تھا۔ ‘‘
(اَشِعۃ اللَّمعات ،کتاب المناسک ، باب حرم المدینۃ...الخ ، الفصل الاول
،2/417 کوئٹہ)
اَحادیثِ
مُبارَکہ میں مدینۂ منوَّرہ کو یَثْرِبْ کہنے کی سخت ممانعت آئی ہے چنانچہ
سردارِ مکۂ مکرمہ، تاجدارِ مدینۂ منورہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اِرشاد فرمایا:جو مدینہ کو یَثْرِبْ
کہے تو اِستغفار کرے۔مدینہ طابہ(پاک و
صاف خوشبودار جگہ)ہے،مدینہ طابہ ہے۔( کنزالعمال ،کتاب الفضائل ، فضائل المدینۃ...الخ،الجزء: 12،6/107،حدیث: 34836
دار الکتب العلميۃ بیروت)
عرصہ ہوا طیبہ کی گلیوں سے وہ گزرے تھے اس وقت بھی گلیوں
میں خوشبو ہے پسینے کی
1۔احادیثِ
طیبہ کی روشنی میں فضیلتِ مدینہ:
مدینہ طیبہ
میں مرنے والوں کی حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمشفاعت فرمائیں گے:
سرکارِدو
عالَم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:’’جس سے ہو سکے کہ مدینہ
میں مرے تو مدینہ ہی میں مرے کہ جو مدینہ میں مرے گا میں اُس کی شفاعت فرماؤں گا۔
(ترمذی، کتاب المناقب، باب فی فضل
المدینۃ، 5 / 483، حدیث: 3943)
2۔ مدینہ خیر و عافیت کی جگہ ہے:
والمدينۃ خيرٌ لهم لو
كانوا يعلمون مدینہ خیروبرکت کی جگہ ہے ۔(صحيح البخاري:1875)
3۔ إنها حرَمٌ آمِنٌ
بیشک مدینہ امن والا حرم ہے۔
(صحيح مسلم:1375)
4۔ تا قیامت مدینہ
دجال اور 5 ۔ طاعون سے محفوظ ہے:
على أنقابِ المدينۃ ملائكۃ،لايدخُلُها
الطاعونُ،ولا الدجالُ۔(صحيح البخاري:7133)
ترجمہ:مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر
ہیں اس میں نہ تو طاعون اور نہ ہی دجال داخل ہو سکتا ہے۔
6۔ آخری زمانے میں ایمان مدینہ طیبہ میں سمٹ آئے گا:
نبی اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا : ایمان سمٹ کر مدینہ طیبہ میں
اس طرح داخل ہو جائے گا جس طرح سانپ اپنے بل میں داخل ہوتا ہے۔(ابن ماجہ، السنن، کتاب المناسک، باب فضل
المدينہ، 3 : 524، رقم : 3111)
رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا :جو مدینہ منورہ کی سختیوں اور
مصیبتوں پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا قیامت کے روز میں اس کے حق میں
گواہی دوں گا یا اس کی شفاعت کروں گا۔‘‘
01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ دربار والی مسجد
میں پتوکی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے تصور
مدینہ و تصور مرشد کرنے کا ذہن دیا ساتھ
ہی ذوالحجہ کے ان مبارک دنوں میں نفلی روزیں ، نفلی عبادات اور زیادہ سے زیادہ
دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ سٹی مشاورت و یو سی نگران کے اسلامی
بھائیوں کی تقرری کا اعلان کیا ساتھ ہی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے لوگوں سے
ملاقاتیں کرنے کی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ:
علی ریاض عطاری ، مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ بوہڑیاں میں تحصیل نگران دینہ حاجی شفیق عطاری نے مغل
آباد یونین کونسل کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔ دوران مدنی مشورہ
تحصیل نگران نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو مضبوطی سے کرنے، تمام مشاورتیں
مکمل کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔ (رپورٹ: عابد عطاری ( شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
تحصیل نگران دینہ حاجی شفیق عطاری کا لدھڑ یونین کونسلز کے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ تحصیل نگران دینہ حاجی شفیق عطاری نے فیضان
مدینہ نکودرمیں لدھڑ یونین کونسلز کے تمام
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ۔
تحصیل نگران نے دوران مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی 12 دینی
کاموں کی مضبوطی، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے تربیت
کی ۔ (رپورٹ: عابد عطاری ( شعبہ
مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
مدینہ اس لیے عطار جان و دل سے ہے پیارا کہ رہتے ہیں مرے آقا مرے
دلبر مدینے میں
مدینے کی مدح
کے متعلق اگر یہ کہا جائے کہ زندگیاں ختم ہوگئیں اور قلم ٹوٹ گئے مگر مدینے کی
تعریف ختم نہ ہوئی تو مبالغہ نہ ہوگا اور کیوں نہ ہو کہ سرورِ کائنات ، شہنشاہ ِعالمیان
، سیدِ ثقلین ، نبیُّ الحرمین ، دکھی دلوں کے چین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلموہاں جلوہ گر ہیں، ذکرِ مدینہ کے صدقے مدینے کے
پانچ حروف کی نسبت سے مدینے کے پانچ مختصر فضائل:
1:روئے زمین
کا کوئی ایسا شہر نہیں جس کے مبارک نام اتنے زیادہ ہوں جتنے مدینہ کے ہیں ۔بعض علمائے
کرام نے اس کے 100 نام بھی تحریر فرمائے ہیں ۔
2 :اللہ پاک
کے پیارے حبیب صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اسی شہر مبارک کی طرف ہجرت فرمائی اور یہیں قیام پذیر ہوئے ۔
3 : اللہ پاک
نے اس کا نام طابہ رکھا ۔
4 : مدینہ
منورہ میں آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
قلبِ اطہر سکوں پاتا ۔
5 : حضور اکرم
صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
مدینے میں مرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ۔
سبحان اللہ العظیم!عاشقوں
کے جان و دل ، ہوش و خرد جہاں موجود ہیں اب اسی شہر مقدسہ کے مدینہ بننے کے ذکر ِخیر
سے اپنی روح کو مہکائیے ، چنانچہ
حضرتِ علّامہ
شیخ عبدُالْحقّ مُحَدِّث دِہلَوی رحمۃُ
اللہِ علیہ
اَشِعَّۃُ اللَّمعات شَرْحُ الْمِشْکٰوۃ میں فرماتے ہیں: آنحضرت صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
نے وہاں لوگوں کے رَہنے سَہنے اور جَمْع ہونے اوراس شہر سے مَحَبَّت کی وجہ سے اس
کا نام ’’مدینہ ‘‘ رکھا اور آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم
نے اسے یَثرِب کہنے سے مَنْعْ فرمایا ،اِس لئے کہ یہ زمانۂ جاہلیّت کانام ہے یا
اِس لئے کہ یہ ’’ثَرْبٌ ‘‘سے
بنا ہے جس کے معنیٰ ہلاکت اورفَساد ہے اور تَثْرِیْبٌ بمعنیٰ
سَرزَنِش اورملامت ہے یا اس وجہ سے کہ یَثرِب کسی بُت یا کسی جابِر و سَرکَش بندے
کانام تھا۔
(عاشقانِ
رسول کی 130 حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں ، ص 253 )
اعلیٰ حضرت،امامِ
اہل ِسنت مولانا شاہ امام احمدرضا خان رحمۃ
اللہ علیہ فتاویٰ رضویہ شریف میں فرماتے ہیں: مدینۂ
طیِّبہ کو یَثرِب کہنا ناجائز و ممنوع اور گناہ ہے اور کہنے والا گنہگار۔ رسولُ اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے ہیں: جو مدینے کویَثرِب کہے اُس پر توبہ
واجِب ہے، مدینہ طابہ ہے،مدینہ طابہ ہے۔علّامہ مُنَاوِی (حدیثِ پاک
کی مشہور کتاب )جامعِ
صغیر کی شرح میں فرماتے ہیں:اِس حدیث سے معلوم ہوا! مدینَۂ طیِّبہ کایَثرِب نام رکھنا حرام ہے کہ یَثرِب کہنے سے توبہ کا
حکم فرمایا اور توبہ گناہ ہی سے ہوتی ہے۔(فتاویٰ رضویہ،21/116بتغیر قلیل)
اب شہرِ مدینہ کے متعلق دس احادیثِ نبوی کے گوہر پیشِ نظر ہیں
:
1: نبیِّ پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمجب سفر سے آتے اور مدینۂ پاک کی دیواروں کودیکھتے
تو مدینے سے محبت کی وجہ سے اپنی سواری کو تیز فرما دیتے اور اگر گھوڑے پر ہوتے تو
اسے اَیڑ لگاتے۔(بخاری
،کتاب فضائل المدينہ،11:باب ،1 /620، حديث: 1886)
2: مدینے کے
راستوں پر فِرِشتے (پہرہ دار) ہیں،لہٰذا اس میں طاعون اور
دجّال داخل نہ ہوں گے۔
(بخاری،
کتاب فضائل المدینۃ،باب لا یدخل الدجال المدینۃ ،1 /619،حدیث:1880)
3: مَنِ اسْتَطَاعَ
اَنْ يَّمُوتَ بِالْمَدِينَۃ فَلْيَمُتْ بِهَا تم میں سے جس
سے ہو سکے کہ وہ مدینے میں مرے تو مدینے ہی میں مرے،فَاِنِّي اَشْفَعُ لِمَنْ
يَمُوْتُ بِهَا
کیونکہ میں مدینے میں مرنے والے کی شفاعت کروں گا۔
(ترمذی
،کتاب المناقب،باب فی فضل المدینۃ، 5/483،
حدیث:3943)
حکیم الاُمَّت
مُفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ اس حدیثِ
پاک کے تحت فرماتے ہیں:یہ بشارت اور ہدایت سارے مُسلمانوں کو ہے نہ کہ صرف مہاجرین
کو یعنی جس مسلمان کی نیت مدینَۂ پاک میں مرنے کی ہو،وہ کوشش بھی وہیں مرنے کی
کرے تو وہیں قیام کرے،خصوصًا بڑھاپے میں اوربِلا ضرورت مدینۂ پاک سے باہر نہ جائے
تاکہ موت و دفن وہیں نصیب ہو۔(مرآۃ المناجیح ، 4/222
ملتقطاً بتغیر ٍ قلیل)
4: جو میری زیارت کا ارادہ کرتے ہوئے آیا وہ
قِیامت کے دن میری حفاظت میں رہےگا،جو مدینے میں رِہائش اِختیارکرےگا اور مدینےکی
تکالیف پر صَبْرکرےگا تو میں قِیامت کےدن اُس کی گواہی دوں گااوراُس کی شَفاعت
کروں گا۔ جو حَرمَین (یعنی مکے،مدینے)میں سے کسی
ایک میں مرے گا،اللہ پاک اُس کو اِس حال میں قَبْر سے اُٹھائے گا کہ وہ قِیامت کے
خَوْف سے اَمْن میں رہے گا۔(مشکاۃ المصابیح،1/512،حدیث 2755)
5: مَنْ زَارَ
قَبْرِیْ وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِیْ یعنی جس نے میری قَبْر کی زیارت کی
اُس کے لئے میری شفاعت واجب ہوگئی۔(دارقطنی،کتا ب الحج،2/ 351، حدیث: 2669)
6:(قِیامت
میں جب سب کو قَبْروں سے اُٹھایا جائے گا)سب سے پہلے میری پھر ابُو بَکْر
و عُمَر (رضی
اللہ عنہما)
کی
قَبْریں کھلیں گی،پھر میں جَنّتُ الْبَقِیْع والوں کے پاس جاؤں گا،تو وہ میرے ساتھ
جمع ہوں گے،پھر میں اَہل ِمکہ کا اِنتظار
کروں گا حتّٰی کہ مکے مدینے کے درمیان اُنہیں بھی اپنے ساتھ کرلوں گا۔
(ترمذی،ابواب
المناقب،باب(م:تابع17،ت:56) … الخ،5/388،
حدیث: 3712)
7: اُس ذات کی
قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان
ہے! مدینے میں نہ کوئی گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ مگر اُ س پر
دو فِرشتے ہیں جو اِس کی حفاظت کررہے
ہیں ۔ ‘‘ ( مسلم ص714 حدیث1374)
امام نَوَوی رحمۃُ
اللہِ علیہ فرماتے
ہیں : اس روایت میں مدینۃُالمنوَّرہ کی فضیلت کا بیان ہے اورتاجدارِ رسالت صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے زمانے میں اس کی حفاظت کی جاتی تھی،کثرت سے
فِرِشتے حفاظت کرتے اور انہوں نے تمام گھاٹیوں کو سرکارِ مدینہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی عزّت افزائی کے لئے گھیرا ہوا ہے۔
(شرح
صحیح مسلم للنووی ج5 جزء 9 ص148)
8:میرا کوئی
امتی مدینے کی تکلیف اور سختی پر صبر نہ کرے گا مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع(یعنی
شفاعت کرنے والا)
ہوں گا۔ (مسلم
صفحہ 716 ، حدیث 1378 )
9:اہلِ مدینہ
پر ایک زمانہ ایسا ضرور آئے گا کہ لوگ خوشحالی کی تلاش میں یہاں سے چراگاہوں کی
طرف نکل جائیں گے ، پھر جب وہ خوشحالی پالیں گے تو لوٹ کر آئیں گے اور اہلِ مدینہ
کو اس کشادگی کی طرف جانے پر آمادہ کریں گے
حالانکہ اگر وہ جان لیں تو مدینہ ان کے لئے بہتر ہے۔( مسند امام احمد بن حنبل ، ج 5 ، ص ، 106 ، حدیث 14686 )
10: مجھے ایک
ایسی بستی کی طرف (ہجرت) کا حکم ہوا
جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی ( سب پر غالب آئے گی ) لوگ
اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے ( یہ بستی ) لوگوں کو اس طرح پاک و صاف کرے گی جیسے بھٹی لوہے
کے میل کو ۔ (صحیح
بخاری حدیث 1871 ، ج 1
، ص 617 )
نوٹ:اکثر
احادیث مکتبۃ المدینہ کی کتاب عاشقان ِرسول کی 130
حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں سے لی گئی ہیں ۔
عشقِ مدینہ تو
گویا مومنوں کی گھٹی میں شامل ہے ، اور غمِ مدینہ اس عاشق سے پوچھا جائے جو ہر سال
مدینہ دیکھ آتا ہے اور پھر بھی ذکرِ مدینہ پہ زار و قطار روتا ہے ، یا پھر اس عاشق
سے پوچھئے کہ جس نے مدینہ دیکھا نہیں مگر اس امید پہ اشک بہاتا ہے کہ ہمیں بلوائیں
گے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممدینہ
ہم بھی دیکھیں گے ، دونوں کی حالت ایک سی ہوتی ہے ، یا یہ کہیے کہ عشاق کو غمِ
مدینہ ہے ہی اس قدر پیارا کہ طیبہ سے پلٹ آنا بھی محال اور طیبہ کو نہ جانا بھی
محال اور کیوں نہ ہو کہ رہتے ہیں میرے آقا،میرے دلبر صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممدینے میں۔
کہاں
کوئی روتا ہے جنت کی خاطر رلاتی
ہے عاشق کو یادِ مدینہ
اللہ پاک ہمیں
بار بار مدینہ طیبہ کی با ادب ، با ذوق ،
با شوق حاضری نصیب فرمائے اور اے کاش !حبیبِ خدا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمہی کے شہر مقدسہ میں ہمیں مدفن نصیب ہوجائے ۔آمین
بجاہ خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
01 جولائی 2022 ء بروز جمعہ دھریالہ جالپ میں پنڈ داد نخان کی 6یونین
کونسلز کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
بغداد رضا عطاری نے شرکت کی ۔
رکن شوری نے دوران مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں کی
12 دینی کاموں کی مضبوطی، تقرری مکمل کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے
سے تربیت کی۔ (رپورٹ: عابد عطاری (
شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
اسلامی تاریخ
کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔مدینہ طیبہ ایسا
بابرکت مقام ہے کہ جو وہاں جاتا ہے اس کو واپس آنے کو دل ہی نہیں چاہتا ۔مدینہ
طیبہ میں وہ دلی سکون ملتا ہے دنیا کے بڑے سے بڑے مقام میں نہیں ملتا اور ایسا کیوں نہ ہو کہ وہاں ہمارے پیارے آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکا
روزہ مبارک اور آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمسے
منسوب بہت سی یادگار چیزیں ہیں۔یہی وہ مقدس مقام ہے جہاں جینا بھی سعادت ہے اور مرنا بھی سعادت ۔اس مقام کی شان و عظمت
کا کیا کہنا جیسا کہ وادی طویٰ انبیا علیہم الصلوۃ والسلام کی
گزرگاہ ہے جبکہ مدینہ سید الانبیا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی
رہائش گاہ، وادیِ طویٰ میں حضرت موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام سے
خطاب ہوتا ہے اور مدینہ میں حبیب اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمسے ،حضرت
موسی علیہ السلام وادی ِطویٰ
تشریف لائے جبکہ آخری نبی محمد عربی صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکو
مدینہ پاک ہجرت کا حکم دیا گیا ۔الغرض مدینہ پاک کی شان وعظمت بیان کرنا ہمارے بس
کا کام نہیں ۔شہنشاہِ سخن مولانا حسن رضا خان رحمۃ
اللہ علیہ
لکھتے ہیں :
بنا
شہ نشین خسرو دوجہاں کا بیاں کیا ہو عزو
وقار مدینہ
شرف
جن سے حاصل ہوا انبیا کو وہی حسن افتخار
مدینہ
(ذوق
نعت، ص212)
یثرب
سے مدینہ :
لغت میں یثرب
کے معنی ملامت ،فساد اور خرابی ہیں ۔قبل از اسلام شہرِمدینہ یثرب کہلاتا تھا ۔جیسا
کہ ایک مرتبہ نبیِّ پاک ،رؤفٌ رَّحیم صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف(ہجرت)
کا
حکم ہوا جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی(یعنی سب پر غالِب آئے گی)لوگ
اسے یَثرِب کہتے ہیں حالانکہ وہ مدینہ ہے،(یہ
بستی) لوگوں
کو اس طرح پاک و صاف کرے گی جیسے بھٹّی لوہے کے مَیل کوصاف کر دیتی ہے۔
(مشکا
ۃ المصابیح،کتاب المناسک،باب حرم المدینۃ…الخ ،2/509، حدیث:
2737)
حکیم الاُمَّت
مفتی احمد یار خانرحمۃ اللہ علیہاس
حدیث ِ مبارکہ کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:کھا جانے کے معنی یہ ہیں کہ یہاں کے
لوگ تمام ملکوں کو فتح کریں گے اور ان کے مال اور خزانے مدینے میں پہنچ جائیں گے۔ چنانچہ
ایسا ہی ہوا کہ شام،فارس اور رُوم کے خزانے مدینےپہنچے(مزید فرماتے
ہیں :)مدینۂ
منورہ کے نام سو (100)سے بھی زیادہ ہیں:طیبہ،طابہ، بطحٰے،
مدینہ،اَبْطَح وغیرہ۔ہجرت سے پہلے لوگ اسے یثرِب کہتے تھے ، اس لیے کہ یہاں
قومِ عَمَالِقَہ کا جو پہلا آدمی آیا اس کا نام یثرِب تھا۔حضرت امام
احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں:جو مدینۂ منورہ کو یثرب کہے وہ توبہ کرے۔حضرت امام بخاری رحمۃ
اللہ علیہ نے
فرمایا: جو ایک بار اسے یثرب کہے وہ بطورِ کفّارہ دس(10)بار مدینہ کہے۔صُوفیا رحمۃ
اللہ علیہم اَجْمَعِیْنفرماتے
ہیں:اگر کوئی خبیث وہاں مر کر دفن بھی ہوجائے تو فرشتے وہاں سے اس کی نعش کسی
دوسری جگہ منتقل کردیتے ہیں اور اگر کوئی وہاں کا عاشق دوسری جگہ دفن ہوجائے تو اس
کی نعش مدینَۂ منورہ پہنچادیتے ہیں۔(مرآۃ ُ المناجیح،4/216:215ملخصاً و ملتقطا)
مدینہ
طیبہ کے دس فضائل :
مدینہ منورہ
کے بے شمار فضائل و خصوصیات ہیں جن میں سے دس فضائل ذکر کئے جاتے ہیں :
1:مدینہ میں
جینا حصولِ برکت اور مَرنا شفاعت پانے کا ذریعہ ہے چنانچہ رحمتِ عالم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ارشاد ہے:جو مدینے میں مَرسکے وہ وَ ہیں
مَرے کیونکہ میں مدینے میں مَرنے والوں کی شَفاعت کروں گا۔
( ترمذی
، 5 / 483 ، حدیث : 3943)
2: خاکِ مدینہ
کو شفا قرار دیا ہے چنانچہ،جب غزوۂ تَبوک سے واپس تشریف لارہے تھے تو تبوک میں
شامل ہونے سے رہ جانے والے کچھ صحابۂ کرام علیہم
الرضوانملے
انہوں نے گرد اُڑائی،ایک شخص نے اپنی ناک ڈھانپ لی آپ نے اس کی ناک سے کپڑا
ہٹایا اور ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قُدرَت میں میری جان
ہے!مدینے کی خاک میں ہربیماری سےشفاہے۔(جامع الاصول،9/297، حدیث:6962)
3: مسجد ِنبوی
شریف میں ایک نماز پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔
(ابن
ماجہ ج2 ،ص176،
حدیث1413)
4:رسولِ کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:جو ارادۃ ًمیری زیارت کو آیا وہ قیامت کے
دن میری حفاظت میں رہے گا،جو مدینہ میں رہائش اختیار کرے گا اور مدینے کی تکالیف
پر صبر کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی گواہی دوں گا اور اس کی شفاعت کروں گا اور
جو حرمین( مکہ یا مدینہ) میں سے کسی
ایک میں مرے گا اللہ پاک اس کو اس حال میں قبروں سے اٹھائے گا کہ وہ قیامت کے خوف
سے امن میں رہے گا۔
(مشکاۃ
المصابیح ،1/ 512، حدیث2755)
5:رسولِ اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:جس نے میری قبر کی زیارت کی اس پر میری
شفاعت واجب ہوگئی۔ (دار قطنی، کتاب الحج،2/ 351
حدیث2669 )
6:مدینے کی
حفاظت پر فرشتے معمور ہیں چنانچہ آپ صلی اللہُ علیہ
واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا : اُس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے!مدینے میں نہ
کوئی گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ مگر اُس پر دو فِرشتے ہیں جو اِس کی حفاظت کر رہے
ہیں۔(مسلم
، ص548 ، حدیث : 1374)
7:فرشتوں کے
ذریعہ طاعون اور دجال سے مدینے کی حفاظت:على أنقابِ المدينۃ ملائكۃ ، لا يدخُلُها
الطاعونُ ، ولا الدجالُ(صحيح البخاری:7133)ترجمہ:مدینہ
کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں اس میں نہ تو طاعون اور نہ ہی دجال داخل ہو سکتا ہے۔
8: نبیِّ پاک،رؤفٌ
رَّحیم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ دلنشین ہے:(قیامت
میں جب سب کو قبروں سے اُٹھایا جائے گا)سب سے پہلے میری پھر ابو بکر و
عمر (رضی
اللہ عنہما)کی
قبریں شَق ہوں گی،پھر میں جنّت البقیع والوں کے پاس جاؤں گا،تو وہ میرے ساتھ اکٹھے ہوں
گے،پھر میں اہل ِمکہ کا انتظار کروں گا حتّٰی کہ حرمینِ شریفین کے درمیان انہیں
بھی اپنے ساتھ کر لوں گا۔(ترمذی،ابواب المناقب، باب (م:
تابع17، ت:56)…الخ،5/388،حدیث:3712)
9:مکۂ مکرمہ
اور مدينَۂ منورہ کے علاوہ کوئی شہر ايسا نہيں جسے عنقريب دَجّال روندتا ہوا نہ
جائے، جبکہ ان شہروں کے ہر راستے پر فرشتے صفیں باندھے پہرہ دے رہے ہوں گے،لہٰذا
وہ ایک دلدلی زمین پر پڑاؤ ڈالے گا پھر شہرِ مدینہ3 مرتبہ لرزے گا تو اللہ پاک کفر و نفاق میں مبتلا ہر شخص کو وہاں سے نکال
دے گا۔
(
بخاری،کتاب فضائل المدینۃ،باب لاید خل الدجال المدینۃ ،1/ 619،حدیث:
1881)
10:جو حج کے
ارادے سے نکلے اور مرجائے اس کے لئے قیامت تک حج کرنے والے کا ثواب لکھا جاتا رہے
گا اور جو عمرے کے ارادے سے نکلے اور مرجائے اس کے لئے قیامت تک عمرہ کرنے والے
کاثواب لکھا جاتا رہے گااور جو جہاد کے ارادے سے نکلے اور مر جائے تو اس کے لئے
قیامت تک جہاد کرنے والے کاثواب لکھا جائے گا۔(الترغیب
والترہیب ،کتا ب الحج ، باب التر غیب فی الحج والعمرۃ …الخ، 2/79،
رقم:1718)اللہ پاک سے دعا ہے کہ جب تک ہم زندہ
رہیں عشق ِرسول میں گم رہیں اوریادِ مدینہ
کرتی رہیں۔اللہ پاک ہمیں مدینہ کی سچی تڑپ نصیب فرمائے۔ آمین
اے
کاش! مدینے میں مجھے موت یوں آئے چوکھٹ پہ تِری سر ہو مری روح چلی ہو
پنڈ داد نخان میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کے
اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع
30 جون 2022 ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت پنڈ
داد نخان میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں
کورس کے شرکاء اور علاقے کے لوگ شامل تھے۔
مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان
کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ، اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے
والے افراد میں اسناد تقسیم کی گئی ۔(رپورٹ:
عابد عطاری ( شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)