درودشریف
کی فضیلت:
فرمانِ مصطفٰے:جس
نے مجھ پر دس مرتبہ درود پاک پڑھا اللہ پاک اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے۔
صلوا
علی الحبیب صلی
اللہ علی محمد
1۔حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول
ِاکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف (ہجرت) کاحکم ہوا، جو
تمام بستیوں کو کھا جاتی ہے، لوگ اسے یثرب
کہتے اور وہ مدینہ ہے اور وہ برے لوگوں کو اس طرح دور کرتا ہے، جیسے بھٹی لوہے کے میل
کچیل کو دور کرتی ہے۔(صحیح
بخاری، فضائل المدینہ، باب فضل المدینہ والنہا تنفی الناس،ج 1،ص 617، حدیث 1871)
2۔حضرت جابر
بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے،تاجدارِ رسالت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:بے شک اللہ پاک نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔(مسلم،کتاب
الحج، باب المدینہ تنفی شرارہا،ص 717، حدیث 1385)
3۔حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ عنہسے روایت
ہے،تاجدارِ رسالت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مدینہ منورہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان کی جگہ کو میری زبان
سے حرام قرار دیا گیا ہے۔(بخاری، کتاب فضائل المدینہ، باب حرم
المدینہ،جلد 1،ص 618، ح 1879)
4۔حضرت سہل بن
حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
سیدالمرسلین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اپنے دستِ اقدس سے مدینہ منورہ کی طرف اشارہ کرکے فرمایا:بے شک یہ حرم ہے اور امن
کا گہوارہ ہے۔(معجم
الکبیر، باب السین، سیرین عمرو بن سہل بن حنیف4/92، ح5411)
5۔حضرت انس بن
مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
دعا فرمائی :اے الله پاک! جتنی برکتیں تونے مکہ میں نازل فرمائی ہیں، مدینہ میں اس
سے دوگنی برکتیں عطا فرما۔( صحیح بخاری، کتاب فضائل المدینہ،جلد1،
صفحہ 620، حدیث 1885)
6۔حضرت
عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے،حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا: میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک
باغ ہے۔(صحیح
بخاری، کتاب فضل الصلاۃ فی مسجد مکہ والمدینہ، باب فضل ما بین القبر والمنبر،جلد1،
صفحہ 604، حدیث 1195)
7۔حضرت
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہماسے
روایت ہے، حضور اقدس صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:جس کو مدینہ منورہ میں موت آ سکے تو اسے یہاں ہی مرنا چاہئے، کیونکہ
میں یہاں مرنے والوں کی(خاص طور پر) شفاعت کروں
گا۔(ترمذی،
کتاب المناقب، باب فی فضل المدینہ،5/683،ح3963)
8۔حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:اہلِ ایمان سمٹ کر اس طرح مدینہ آ جائیں گے،جس طرح سے سانپ سمٹ کر
اپنے بل میں چلا جاتا ہے۔(صحیح بخاری، باب الایمان یارزال المدینہ1/252)
9۔حضرت ابو ہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اسلام کی بستیوں میں سب سے آخر میں فنا ہونے والی بستی مدینہ ہے۔(سنن
ترمذی، شاکر باب ما جاء فی فضل المدینہ،5/825)
10۔حضرت ابو
ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مدینہ کے راستوں پر فرشتے مقرر ہیں، اس لئے طاعون اور دجال داخل نہیں
ہوسکتے۔
اعلیٰٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ
کی کیا خوب فرماتے ہیں:
طیبہ
میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند سیدھی
سڑک یہ شہر ِشفاعت نگر کی ہے
مدینہ منورہ
کے فضائل و برکات بے شمارہیں۔اللہ پاک اور
اس کے رسول صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے
نزدیک بھی بہت برکتوں والا اور عمدہ شہر ہے، یہ شہر نیکیوں اور بھلائیوں کا مرکز
ہے، تمام بستیوں کا سردار، نیکیوں کا مرکز، لازوال بھلائیوں کی جگہ، شہرِامن، نیک
لوگوں کا شہر، ایمان و یقین سے آباد، اعمالِ حسنہ کی یادوں کا خزانہ، قلبی مسرتیں بخشنے
والا، سلامتی والا، گناہوں سے پاک کرنے والا، روحانی و جسمانی بیماریوں سے شفا دینے
والا، خالص اوصافِ انسانیت بخشنے والا، بدارادوں کی کمر توڑ دینے والا،ایمان کا
دل،ربّ کریم کی رحمتوں کا گہوارہ، رزق سے فیضیاب، امن وسلامتی والا، قلبی سکون
والا، پاکیزہ خوشبوؤں سے معطر،مستقر رسول، وفاؤں کا منبع، غرضیکہ نجات والا شہر
مقدس ہے۔
ارے اس کی فضیلت
و اہمیت کے لئے تواتنا کافی ہے کہ آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا دارالہجرت، مسکن و مدفن ہے، وہ پاک سرزمین جس نے
دنیا کے کونے کونے تک اسلام پھیلایا، جہاں ہر نیکی کا کئی گنا بڑھ جائے، جس کے
ثمرات دنیا کے تمام ثمرات سے افضل،استراحت گاہِ رسول ،روئے زمین کی سب سے بابرکت،
عاشقوں کے دل کی ٹھنڈ ک، دنیاکی سب سے عظم ترین زیارت گاہ روضہ رسول رکھنے والا مقدس مقام، جس کاذکرعاشقوں کے دل کی
ٹھنڈک، جہاں کی مٹی خاکِ شفا، جہاں کی کھجوریں سراپا شفا، تاریخِ اسلام کی پہلی
مسجد قبا رکھنے والی عظیم جگہ۔دنیا کی ہر زبان میں جتنے قصیدےاس مقدس شہر کی فضیلت
و اہمیت میں لکھے گئے، اتنے کسی اور کے لئے نہیں لکھے گئے، اس کی تو جتنی فضیلتیں
بیان کریں، بیان ہوتی چلی جائیں، کیونکہ یہ محبوب دو عالم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا پسند یدہ شہر ہے۔
یثرب
سے مدینہ:
مدینہ منورہ
کے سو سے زائد نام ہیں، ہجرت سے پہلے لوگ
اسے یثرب کہتے تھے،اس لئے کہ یہاں قومِ عمالقہ کا جو پہلا آدمی آیا تھا، اس کا نام یثرب بن قافیہ
تھا اور کافرکے نام پر اس مقدس شہر کا نام رکھنا اس کی شان کے لائق نہ تھا، اس لئے
اسے تبدیل کر دیا گیا۔ یا یثرب اس لئے بولا کہ علامہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ
اللہ علیہ
اشعۃ اللمعات میں فرماتے ہیں:یہ ثَرْبٌ سے بناہے، جس کے معنی ہلاکت و فساد ہے
اور تثریبٌ
بمعنی
سرزنش اور ملامت ہے، آقائے دو جہاں صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
وہاں مختلف لوگوں کے رہنے سہنے اور جمع ہونے اور اس شہر سے محبت کی وجہ سے اس کا
نام مدینہ رکھا یا یثرب کا معنی بلا و مصیبت ہے، چونکہ پہلے یہ جگہ بہت بیماریوں
والی تھی، جب آقائے دو جہاں صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمتشریف
لائے تو یہ دارالوباء سے دارالشفا بن گئی تو آقائے کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اس کا نام مدینہ رکھا، یعنی اجماع کی جگہ، اب
اسے یثرب کہنا منع ہے اور کہنا گناہ ہے۔
بخاری شریف کی
حدیث میں ہے:جو کوئی ایک مرتبہ یثرب کہہ دے تو کفارہ میں دس دفعہ مدینہ کہے، قرآنِ
پاک میں جو یَااَھْلَ
یَثْرَبْ
ہے،وہ دراصل منافقوں کا قول آیا ہے۔یثرب کہنے والا استغفار کرے۔ بعض کے نزدیک جو
مدینہ کو یثرب کہےاسے سزا دی جائے، لہٰذا نہ کہا جائے کہ منافقین مدینہ کو یثرب
کہہ کر تو ہین کاارادہ رکھتے تھے۔
فضائلِ
مدینہ پر 10احادیث:
1۔ بخاری شریف
کی ایک حدیث میں ہے،سرکار صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:علی
القاب المدينۃ ملائکۃ لايدخلها الطاعون ولا الدجال مدینے کے
داخل ہونے کے تمام راستوں پر فرشتے ہیں،اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے۔(بخاری،
جلد 1، ص 619، حدیث1880)
2۔نبیِّ پاک صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشادفرمایا: اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، مدینے میں نہ کوئی
گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ،مگر اُس پر دو فرشتے ہیں،جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔(مسلم
للنووی،ص714، ح1374)
شرح:
امام نووی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:آقاصلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے زمانے میں اس کی حفاظت کی جاتی تھی، کثرت سے
فرشتے حفاظت کرتے اور انہوں نے تمام گھاٹیوں کوآقائے دو جہاںصلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی عزت افزائی کیلئے گھیرا ہوا ہے۔
ملائک
لگاتے ہیں آنکھوں میں اپنی شب
و روز خاکِ مزار مدینہ
3۔حضور دو
عالم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
ارشاد فرمایا:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف (ہجرت) کاحکم ہوا،
جو تمام بستیوں کو کھا جائےگی(سب پر غالب آئے گی) لوگ
اسے یثرب کہتے اور وہ مدینہ ہے(یہ بستی) لوگوں کو اس
طرح پاک وصاف کرے گی جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔(صحیح بخاری،
ج 1،ص 617، حدیث 1871)
شرح :
یعنی اس شہر کو اللہ پاک نے تمام شہروں کے
مقابلہ میں حلال و جمال کے اعتبار سے بلند
فرمایا ہے اور یہ شہر بستیوں کا سردار ہے، اسے یثرب نہیں کہہ سکتے کہ کہنے والا
گنہگار ہوگا، کیونکہ یثرب بمعنی و باو بیماری ہے اور یہ برکتوں والا بلند مرتبہ
اور پاک وصاف شہر ہے، مدینہ منورہ میں جہاد فی سبیل اللہ کے اموال لائے گئے، اس
لئے بھی اسے غالب آنے والا کہا جاتا ہے۔
4۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:اللهم اجعل بالمدينۃ ضعفی
ماجعلت بمکۃ من البركۃ۔ اے الله پاک!جتنی تونے مکہ میں برکت عطا فرمائی ہے، مدینہ
میں اس سے دوگنا برکت عطا فرما۔( صحیح بخاری، جلد1، صفحہ 620، حدیث
1885)
شرح :
حدیثِ مبارکہ
سے معلوم ہوا !یہ شہر رسول الله صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکے
لئے حبیب کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے آپ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اس کے لئے برکت کی دعا فرمائی، اسی دعا کی برکت سے
آج مد ینہ طیبہ ہر عاشق کی آنکھوں کا نور اور دلی ٹھنڈک ہے، دعا کی برکت سے اس شہر
نے اس قدر فضیلت پائی کہ مدینے میں رہنا عافیت اور مرنا شفاعتِ مصطفٰےکی ضمانت
قرارپایا۔
5۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی
استطاعت رکھے، وہ مدینے ہی میں مرے،کیونکہ جو مدینے میں مرے گا، میں اس کی شفاعت
کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔(شعب الایمان، ج 3، ص 497، حدیث
1482)
6۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:میرا کوئی امتی مدینے کی تکلیف اور
سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع(یعنی شفاعت
کرنے والا)ہوں
گا۔
(مسلم شریف ، ص 716، حدیث 1378)
شرح :
یعنی جو سفرِ مدینہ میں یاقیامِ مدینہ میں صبر
کے ساتھ تکالیف برداشت کرے ، آقا کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلماس کو اپنی خصوصی شفاعت سے نوازیں گے۔
طیبہ
میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند سیدھی
سڑک یہ شہر شفاعت نگر کی ہے
7۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ارشاد فرمایا:إِنَّ
الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَى الْمَدِينَۃ، كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّۃ إِلَى
جُحْرِهَا ۔ایمان
مدینہ کی طرف اس طرح واپس لوٹے گا،جس طرح کہ سانپ اپنے بل میں واپس لوٹتا ہے۔(بخاری
ومسلم)
شرح:
یعنی آخری دور
میں ایمان سمٹ کر مدینہ منورہ میں آجائے گا اور مدینہ طیبہ کی علاوہ کسی جگہ پر بھی
ایمان نہ ہو گا، بلکہ کفر ہی کفر ہوگا۔
8۔پیارے آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمانِ عالی شان ہے:ما بین بیتی ومنبری روضۃ
من ریاض الجنۃ۔یعنی
میرے گھر اور منبر کی درمیانی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک ہے۔(بخاری،
جلد اول، ص2، حدیث 1195)
شرح:
یعنی یہ
جنت کا ٹکرا ہےجو مدینہ منورہ میں موجود ہےاور بروزِقیامت اسے جنت میں دوبارہ
منتقل کیا جائے گا۔
9۔نبیِّ پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:ان اللّٰه سمی مدینۃ طابۃ۔یعنی
اللہ پاک نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔
شرح :
طابہ طیب سے
مشتق ہے اور طیب بمعنی عمدہ وبہترین، اللہ پاک نے اس مقدس شہر کو پاک و عمده و
بہترین قرار دیا۔
10۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:مدینہ منورہ میں ایک رمضان دوسرے شہروں
کے ہزار رمضانوں سے بہتر ہے۔
غمِ
مدینہ ومحبتِ مدینہ کادرس:
وہ مدینہ جو میرے
محبوب صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
محبوب ہے، اس سے ہر مسلمان کو بھی ایسی محبت ہونی چاہئے کہ بس ہر وقت مدینہ مدینہ
کا ورد کرے،غمِ مدینہ و محبتِ مدینہ کے لئے کتبِ مدینہ کا مطالعہ کرے، وہ مدینہ جس
کے غم میں جانور وبے جان شے بھی روتے تھے کہ یہ دیارِ محبوب ہے،محبتِ مدینہ تو ایسی
دل میں کوٹ کوٹ کر بھری ہو کر وہاں کی ہر چیز حتی کہ جانوروں سے بھی پیار کرو کہ یہ
ہمارے علما کا بھی طریقہ ہے، غمِ مدینہ ایسا ہو کہ آنکھیں غمِ مدینہ میں ہر لمحہ
تر رہیں، وہ مدینہ جو کونین کا تاج ہونا
چاہئے، مؤمن کے دل کی معراج ہونا چاہئے۔
قطبِ مد ینہ ضیاء
الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہفرماتے
ہیں:ایک مرتبہ انتظامیہ نے حرمِ انورکو صاف رکھنے کے لئے وہاں موجود کبوتروں کو
دانہ ڈالنے سے منع کر دیا، تاکہ کبوتر دانے کی تلاش کے لئے دوسری جگہ منتقل ہو جائیں
گے، مگر جب حکم کی تعمیل ہوئی، کبوتروں کوکئی دن تک دانہ نہ ڈالا، مگر دیارِ محبوب
سے محبت کا عالم یہ تھا کہ بھوک سے مر رہے تھے،مگر درِ محبوب نہ چھوڑا، اہلِ مدینہ
نے جب محبت کا یہ عالم دیکھا تو حکومت سے بہت اصرار کر کے دوبارہ دانہ ڈالنا شروع
کر دیا گیا۔ (انوارِقطبِ مدینہ ،ص54ملخصا ً)
امام مالک رحمۃُ
اللہِ علیہ مدینہ
سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ زندگی میں بس ایک حج کیا اور مدینہ آگئے، پھر وہاں سے
واپس نہ گئے کہ کہیں دیارِ محبوب کے علاوہ
کہیں میری موت واقع نہ ہو جائے۔اللہ پاک اپنے ان پیاروں کے صدقے ہمیں غمِ مدینہ و
محبت عطا فرمائے۔آمین
مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از ام قبیصہ بنت عبد الوحید مدنیہ، کراچی
مدینہ پاک وہ
مبارک شہر ہےجس میں ہمارے آقا و مولا،
تاجدارِ انبیا، آخری نبی صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
دس سال تک قیام فرمایا،یہ وہ واحد شہر ہےجسے مدینۃ النبی کے نام سے موسوم کیا،
حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اسے اپنا حرم فرمایا، وہ شہرجس کے لئے عشاق کے دل تڑپتے، آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں،
اس کے دیدار کی تمنا اور آرزو دن بدن بڑھتی رہتی ہے،یقیناً مدینہ پاک سے محبت حضور
صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمسے
محبت ہے، کسی عاشقِ رسول نے کیا خوب کہا:
میری
الفت مدینے سے یونہی نہیں میرے
آقا کا روزہ مدینے میں ہے
میں
مدینے کی جانب نہ کیسے کھچوں میرا
دین اور دنیا مدینے میں ہے
یثرب
سے مدینہ پاک بننے کی تحقیق:
یثرب مدینہ
پاک کا پرانا نام ہے، یثرب آفات و بلیات والی جگہ تھی، مگر حضور پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا مدینہ پاک میں تشریف لانا ایسا مبارک ٹھہرا، یہاں
کی مٹی خاکِ شفا بن گئی اور اس جگہ کا نام مدینۃ النبی پڑگیا، پھر یہ نام مختصر ہو
کر مدینہ مشہور ہو گیا۔
تاریخی حیثیت
سے یہ بہت پرانا شہر ہے، اس شہر میں اعلانِ نبوت کے وقت دو قبیلے اوس اور خزرج اور
کچھ یہودی آباد تھے، عرب کی فطرت کے مطابق ان میں بہت لڑائیاں ہوئیں، آخری جنگ
بعاث میں ان کے بڑے بڑے سردار مارے گئے، مگر اسلام قبول کرنے کے بعد رسولِ رحمت صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی مقدس تعلیم وتربیت کی بدولت اوس و خزرج کے تمام
اختلافات ختم ہوگئے اور یہ دونوں قبیلے شیرو شکر ہو کر رہنے لگے،ان خوش بختوں کو
انصار کے معزز لقب سے سرفراز فرما دیا گیا۔
مدینہ
پاک کے دس فضائل:
خوبصورت
نقطہ:
شرح خر پوتی میں
ہے:علما فرماتے ہیں:سرکار صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی
جسدِ مبارک سے مس ہونے والی مٹی بیت اللہ، مسجدِ اقصی، عرش و کرسی سے بھی افضل ہے۔
مدینہ پاک کی
افضلیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ہمارے آقا و مولیٰ،خاتم النبین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلموہاں تشریف فرما ہیں اور آپ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے اپنی زبانِ حقِّ ترجمان سے مدینہ پاک کے فضائل
ارشاد فرمائے، جن میں سے کچھ عرض کرنے کی سعی کرتی ہوں۔
ارشاداتِ مبارکہ:
1۔حضور خاتم
النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی استطاعت رکھے، وہ مدینے ہی میں مرے، کیونکہ
جو مدینے میں مرے گا، میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی دوں گا۔(شعب
الایمان، ج 3، حدیث 1482)
2۔حضور انور،
آخری نبی صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:وہ(
منافقین)
اسے یثرب کہتے ہیں اور وہ تو مدینہ ہے اور آپ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:بے شک اللہ پاک نے مدینہ کا نام طابہ
رکھا۔(صراط
الجنان، جلد 7، صفحہ 575)
تنبیہ:
اعلٰی حضرت رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں:مدینہ کو یثرب کہنا ناجائز و ممنوع
و گناہ ہے۔ملا علی قاری رحمۃُ
اللہِ علیہ
فرماتے ہیں:مدینہ کا نام یثرب رکھنا حرام
ہے۔(صراط
الجنان، جلد 7، صفحہ 756 تا 757)
3۔حضور آخری
نبی صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، مدینے میں نہ کوئی گھاٹی
ہے نہ کوئی راستہ، مگر اُس پر دو فرشتے ہیں، جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔ (مسلم،
ح1374)
4۔آقائے کریم،
خاتم النبین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:مدینے میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر فرشتے ہیں، اس میں طاعون اور دجال
داخل نہ ہوں گے۔
5۔شہنشاہِ مدینہ،
قرارِ قلب وسینہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ باقرینہ دل کو راحت پہنچانے والا کیا خوب ہے، فرماتے ہیں:میرا کوئی امتی مدینے
کی تکلیف اور سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع(یعنی
شفاعت کرنے والا)ہوں
گا۔
( عاشقان رسول کی 130 حکایات، صفحہ 254)
6۔حضور اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:اللہ پاک نے جو کچھ مدینہ کے دونوں
پتھروں کے درمیان ہے، میری زبان پر حرم بنادیا ہے۔(رواہ بخاری)
7۔حضور اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:ایک نماز میری اس مسجد میں زیادہ بہتر
ہے، دوسری مسجدوں میں میں ادا کی ہوئی ہزار نمازوں سے، سوا مسجد حرام کے۔(رواۃ
بخاری و مسلم)
8۔نبیِّ مکرم،حضور اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:نبی انتقال(وصال)نہیں
فرماتا، مگر اس جگہ پر جو اُسے سب جگہوں سے زیادہ محبوب ہو۔
وضاحت:
اس حدیثِ پاک
سے معلوم ہوا!مدینہ پاک دنیا بھر کے تمام شہروں سے زیادہ آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکوپیارا اور پسندیدہ تھا اور یہ اللہ پاک کے محبوب
ہیں تو جو انہیں محبوب، وہ ربّ پاک کو محبوب۔(فضائل مدینہ
طیبہ، صفحہ 17)
9۔حضور اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:سب سے پہلے اپنی امت میں اہلِ مدینہ کی
شفاعت کروں گا، پھر مکہ والوں کی اور پھر طائف والوں کی۔(رواہ طبرانی
فی الکبیر)
10۔حضور اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:خاکِ مدینہ شفا ہے جذام کے لئے۔(رواہ
ابو نعیم فی العب)
ایک
خصوصیت:
مدینہ پاک کی
ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے سو سے زائد نام ہیں، دنیا میں کوئی شہر ایسا نہیں
کہ اس کے اتنے نام ہوں۔( عاشقان رسول کی 130 حکا یات ، صفحہ 260)
تو کیوں نہ ایسے
شہر سے محبت رکھیں جس سے حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
محبت فرمائی، ہر کسی کے دل میں خواہش ہوگی مدینہ پاک کی زیارت کی، تو کیوں نہ زندگی
یادِ مدینہ میں رو رو کر گزاریں اور التجا کرتی رہیں۔اللہ پاک ہم سب کو غم ِمدینہ
اور یادِ مدینہ میں رونےاور تڑپنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین ۔ آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنگاہِ کرم!!!!۔اے کاش!ہم بھی اس شعر کی مصداق بن
جائیں!
آئی
پھر یاد مدینے کی رلانے کے لئے دل
تڑپ اٹھا ہے دربار میں جانے کے لئے
پچھلے دنوں لاہور میٹروپولیٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ داران سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سال 2022ء میں
ہونے والی قربانیوں کی کھالیں جمع کرنے کا
ذہن دیا اور اہداف دیئے۔اس موقع پر قربانی کی کھالوں کے سامان رسید بکس، بینرز اور
پمفلٹ کا بستہ بھی لگایا گیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
الحمدللہ ذکر
ِمدینہ عاشقانِ رسول کے لئے باعثِ راحتِ قلب و سینہ ہے اور عشاقِ مدینہ اس کی فرقت
میں تڑپتے اور زیارت کے بے حد مشتاق رہتے ہیں، دنیا کی جتنی زبانوں میں جس قدر قصیدے
مدینہ منورہ کے ہجر وفراق اور اس کے دیدار کی تمنا میں پڑھے گئے، پڑھے جاتے ہیں،
اتنے دنیا کے کسی اور شہر یا خطے کے لئے نہیں پڑھے گئے اور نہیں پڑھے جاتے۔جسے ایک
بار بھی مدینہ کا دیدار ہو جاتا ہے، وہ
اپنے آپ کو بخت بیدار سمجھتا اور مدینے میں گزرے ہوئے حسین لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار
قرار دیتا ہے۔ کسی عاشقِ رسول نے کیا خوب کہا ہے:
وہی
ساعتیں تھیں سرور کی، وہی دن تھے حاصلِ زندگی بحضور
شافعِ امتاں، میری جن دنوں طلبی ر ہی
قرآنِ
پاک میں ذکرِ مدینہ:
قرآن ِکریم میں
متعدد مقامات پر ذکرِ مدینہ کیا گیا ہے، مثلاً پارہ 28 سورۃ المنافقون آیت نمبر 8
میں ہے: یَقُوْلُوْنَ
لَئِنْ رَّجَعْنَآاِلَی الْمَدِیْنَۃِ لَِیُخْرِجَنَّ اْلاَعَزُّ مِنْھَا
اْلاَذَلَّ وَلِلہِ الْعِزَّۃُ وَلِرَسُوْلِهٖ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَلٰکِنَّ
الْمُنٰفِقِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ۔ترجمۂ کنزالایمان: کہتے ہیں ہم مدینہ
پھر کر گئے تو ضرور جو بڑی عزّت والا ہے وہ اس میں سے نکال دے گا اسے جو نہایت
ذلّت والا ہے اور عزّت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر
منافقوں کو خبر نہیں۔(پارہ 28، سورہ منافقون: 8)
فضائلِ
مدینہ:
1۔مدینہ
لوگوں کو پاک و صاف کرے گا:
رسولِ نذیر،
سراج منیر، محبوب ربِّ قدیر صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمان دلپذیر ہے:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف (ہجرت) کاحکم
ہوا، جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی(سب پر غالب آئے گی) لوگ
اسے یثرب کہتے اور وہ مدینہ ہے، (یہ بستی) لوگوں کو اس
طرح پاک وصاف کرے گی،جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔(عاشقان رسول
کی 130 حکایات، ص252)
مدینہ
کو یثرب کہنا گناہ ہے:
اس روایت میں
مدینہ منورہ کو یثرب کہنے کی ممانعت کی گئی ہے،فتاویٰ رضویہ جلد 21 صفحہ 116 پر
ہے: مدینہ طیبہ کو یثرب کہنانا جائز و ممنوع و گناہ ہے اور کہنے والا گنہگار ۔رسول
الله صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمفرماتے
ہیں:جو مدینہ کو یثرب کہے اس پر تو یہ واجب ہے، مدینہ طابہ ہے، مدینہ طابہ ہے۔
علامہ مناوی تفسیر
شرح ِجامع ِصغیر میں فرماتے ہیں:اس حدیث سے معلوم ہوا! مدینہ طیبہ کا یثرب نام
رکھنا حرام ہے کہ یہ یثرب کہنے سے توبہ کا حکم فرمایا اور توبہ گناہ سے ہی ہوتی
ہے۔(عاشقان
رسول کی 130 حکایات، صفحہ 253)
فتاویٰ رضویہ
جلد 26 صفحہ 119 پر ہے:حضرت علامہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ
اللہ علیہ
اشعۃ اللمعات شرح مشکوۃ میں فرماتے ہيں:آنحضرت صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے وہاں لوگوں کے رہنے سہنے اور جمع ہونے اور اسی
شہر سے محبت کی وجہ سے اس کا نام مدینہ رکھا اور آپ صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اسے یثرب کہنے سے منع فرمایا، اس لئے کہ یہ زمانہ جاہلیت کا نام ہے یا اس لئے کہ یہ
ثرب سے بنا ہے، جس کے معنی ہلاکت اور فسادہے اور تثریب بمعنی سرزنش اور ملامت یا
اس وجہ سے کہ یثرب کسی بت یہ کسی جابر و
سرکش بندے کا نام ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ
علیہ
اپنی تاریخ میں ایک حدیث لائے ہیں کہ جو کوئی ایک مرتبہ یثرب کہہ دے تو اسے کفارے
میں دس مرتبہ مدینہ کہنا چاہئے۔قرآن مجید
میں جو یٰاَہْلَ
یَثْرِبَ(یعنی
اے یثرب والو)
آیا ہے، وہ دراصل منافقین کا قول ہے کہ یثرب کہہ کر وہ مدینہ منورہ کی توہین کا
ارادہ رکھتے تھے۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ یثرب کہنے والا اللہ پاک سے استغفار(توبہ) کرے
اور معافی مانگے اور بعض نے فرمایا: جو مدینہ منورہ کویثرب کہے،اسے سزا دینی
چاہئے، حیرت کی بات ہے کہ بعض بڑے لوگوں کی زبان سے اشعار میں لفظی ثرب صادر ہوا
ہے اور اللہ پاک خوب جانتا ہے اور عظمت و شان والے کا علم بالکل پختہ اور ہر طرح
سے مکمل ہے۔(
عاشقان رسول کی 130 حکا یات ، صفحہ 254)
زندگی
کیا ہے مدینہ کے کسی کوچے میں موت موت
پاک و ہند کے ظلمت کدے کی زندگی
2۔مدینہ
منورہ میں مرنے کی فضیلت:
دوجہاں کے
تاجور، سلطانِ بحر و بر صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ روح پرور ہے:تم میں سے جو مدینے میں مرنے کی استطاعت رکھے، وہ مدینے ہی میں
مرے، کیونکہ جو مدینے میں مرے گا، میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے حق میں گواہی
دوں گا۔(شعب
الایمان، ج 3، ص 497، حدیث 1482)
3۔دجال
مدینہ منورہ میں داخل نہیں ہو سکتا:
سرکارِ والا
تبار،ہم بے کسوں کے مددگار صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکا
ارشادِ خوشگوار ہے:مدینے میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر فرشتے ہیں،اس میں طاعون
اور دجال داخل نہ ہوں گے۔(بخاری شريف،ج1،ص619، حدیث 1880، عاشقان رسول کی 130 حکا یات، صفحہ 250)
4۔مدینہ
منورہ ہر آفت سے محفوظ:
نبیِّ مکرم، نورِ
مجسم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ معظم ہے:اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے،مدینے میں نہ کوئی
گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ،مگر اُس پر دو فرشتے ہیں، جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔
(مسلم
شریف ، ص 714، حدیث 1374)
5۔مدینہ
منورہ بہتر ہے:
نور کے پیکر،
تمام نبیوں کے سرور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ روح پرور ہے:اہلِ مدینہ پر ایک زمانہ ایسا ضرور آئے گا کہ لوگ خوشحالی کی
تلاش میں یہاں سے چراگاہوں کی طرف نکل جائیں گے،پھر جب وہ خوشحالی پا لیں گے تو
لوٹ کر آئیں گے اور اہلِ مدینہ کو اس کشادگی کی طرف جانے پر آمادہ کریں گے،
حالانکہ اگر وہ جان لیں تو مدینہ ان کیلئے بہتر ہے۔( مسند امام
احمد بن حنبل، ج 5، ص 106، حدیث 14686، عاشقان رسول کی 130 حکا یات، صفحہ 250)
6۔خاکِ
شفا:
مدینہ منورہ میں
آپ کا قلب مبارک سکون پاتا،یہاں کاگردوغبار اپنے چہرۂ انور سے صاف نہ فرماتے اور
صحابہ کرام علیہم
الرضوان
کو بھی اس سے منع فرماتے اور ارشاد فرماتے:خاکِ مدینہ میں شفا ہے۔(جذب
القلوب ،صفحہ22)
7۔ہر
بیماری سے شفا:
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے ،جب رسول اللہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمغزوۂ تبوک سے واپس تشریف لارہے تھے تو تبوک میں
شامل ہونے سے رہ جانے والے کچھ صحابہ کرام علیہم الرضوان ملے،
انہوں نے گرد اڑائی ایک شخص نے اپنی ناک ڈھانپ لی، آپ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے ان کی ناک سے کپڑا ہٹایا اور ارشاد فرمایا:اس
ذات کی قسم!جس کےقبضہ قدرت میں میری جان ہے!مدینے کی خاک میں ہر بیماری سے شفا ہے۔
(جامع
الاصول للجزری، ج9، ص297، حدیث6962، عاشقان رسول کی 130 حکا یات،صفحہ 260،261)
3 جولائی 2022 ءبروز اتوار پاکستان کے شہر سادھوکی میں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراق مقدسہ نے
شرکت کی ۔
ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے انداز گفتگوکے مدنی پھول دیئے اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے ساتھ ہی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے
گفتگو کی او ر12 دینی کام کرنے کاذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰحاجی قاری محمد ایاز عطاری
نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے 12 دینی کاموں
کو احسن انداز میں کرنے، انفرادی کوشش
کرنے،اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنے اور اپنے اخلاق سنوارنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز دیگر مختلف
موضوعات پر کلام کیا۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی جس
پر اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3 جولائی
2022 ءبروز اتوار پتوکی میں شعبہ پروفیشنلز کے تحت فرض علوم کورس سکھایا
گیا جہاں کثیر تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار مولانا نصیر عطاری مدنی نے طہارت کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخر میں قربانی کے موضوع پر سوال جواب کا سیشن
بھی ہوا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری
تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از بنت شمیم عطاریہ مدنیہ، کراچی
مدینہ
منورہ کے دس فضائل حدیث کی روشنی میں ملاحظہ ہوں:
1۔ نبیِّ پاک علیہ الصلاۃ
والسلام
نے ارشاد فرمایا:مدینے کے راستوں پر فرشتے پہرے دار ہیں،لہٰذا اس میں طاعون اور
دجال داخل نہ ہوں گے۔(بخاری،کتاب فضائل المدینہ، باب لا یدخل دجال 619،
حدیث نمبر 1880)
2۔ارشاد فرمایا:بے
شک آسمان سمٹ کر مدینہ کی طرف لوٹ آیا ہے،جیسے سانپ اپنی بل میں لوٹتا ہے۔
(بخاری
شریف، کتاب فضائل المدینہ، باب الایمان252، حدیث1094)
3۔ارشاد فرمایا:اے
اللہ پاک!جتنی برکتیں مکہ میں نازل کی ہیں،اس کی دوگنی برکتیں مدینہ میں نازل
فرما۔
(صحیح
مسلم، باب فضائل المدینہ ودعا النبی،
جلد1، حدیث 3322)
4۔نبیِّ پاک صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے مدینہ کی طرف ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا:یہ حرم
ہے اور امن کی جگہ ہے۔(مسلم، جلد1، باب فضائل المدینہ ودعا۔الخ،حدیث3237)
5۔فرمایا:جو
مدینہ کی سختیوں پرصبر کرے ، میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا یا اس کے حق میں
گواہی دوں گا۔(مسلم،
جلد1، باب الترغیب فی سکنی، حدیث3245)
6۔ارشاد فرمایا:اللہ
پاک نے مدینہ کا نام طابہ رکھا ہے۔(مسلم شریف، جلد1، باب المدینہ، حدیث3253)
7۔فرمایا:مجھے
ایک ایسی بستی کی طرف ہجرت کا حکم ہوا، جو تمام بستیوں کو کھاجائے گی(یعنی
سب پر غالب ہوگی)
لوگ اسے یثرب کہیں گے، حالانکہ وہ مدینہ ہے، یہ بستی لوگوں کو اس طرح پاک و صاف
کرے گی جس طرح بھٹی لوہے کے میل کو صاف کر دیتی ہے۔(مشکاۃ المصابیح،
کتاب المناسک، باب حرم المدینہ، حدیث3737)
وضاحت: کھا
جانے کے معنی یہ ہیں کہ یہاں کے لوگ تمام ملکوں کو فتح کریں گے اور ان کے مال اور
خزانے مدینے میں پہنچ جائیں گے۔ (مرآۃالمناجیح، 4/215)
8۔حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،جب
رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی
خدمت میں پہلا پھل پیش کیا جاتا تو آ پ فرماتے:الٰہی !ہمارے مدینہ، ہمارےپھلوں اور
ہمارے مد اور صاع میں برکت فرما، پھر وہ پھل موجود بچوں میں سے چھوٹے بچے کو دے دیتے۔(مسلم
شریف، باب فضائل المدینہ، ج1،حدیث 3231)
9۔ ارشاد فرمایا:تم
میں سے جس سے ہو سکے وہ مدینہ میں مرے تو مدینے ہی میں مرے، کیونکہ میں مدینے میں
مرنے والوں کی شفاعت کروں گا۔(کتاب المناقب، باب فضائل المدینہ، ج5،
ص 483، حدیث3943)
10۔ نبیِّ پاک
صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمجب سفر سے آتے اور مدینے کی دیواروں کو دیکھتے تو
مدینے سے محبت کی وجہ سے اپنی سواری کو تیز فرما دیتے اور اگر گھوڑے پر ہوتے تو
اسے ایڑ لگاتے۔(
بخاری شریف، باب فضائل المدینہ، ص625، حدیث 1886)
مدینے شریف کی
عظمت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پیارے پیارے آ قا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلممدینے سے بہت محبت کیا کرتے ہیں۔یاد رکھئے!محبت کی
ایک نشانی یہ بھی ہے کہ جس سے محبت کی جائے، اس سے نسبت رکھنے والی چیزوں اور
بالخصوص جس سے محبوب کو محبت ہو، اس سے انتہائی عقیدت و محبت رکھی جائے، لہٰذا
محبتِ رسول کا تقاضا یہ ہے کہ ہم بھی میٹھے مدینے کی محبت کو دل میں بسائے رکھیں،
اس کی یاد میں تڑپتی رہیں، اس کے غم میں آنسو بہائیں اور مدینے کی حاضری کے لئے اللہ
پاک سے دعائیں کرتی رہیں۔
رہیں
ان کے جلوے بسیں ان کے جلوے مرا
دل بنے یادگارِ مدینہ(ذوقِ نعت، ص131)
آمین
بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
مدینہ
منورہ کے 10 فضائل احادیث کی روشنی میں از بنت شبیر احمد عطاریہ، سیالکوٹ
الحمدللہ ذکرِ
مدینہ عاشقانِ رسول کے لئے باعثِ راحتِ قلب و سینہ ہے، عشاقِ مدینہ اس کی فرقت میں
تڑپتے اور زیارت کے بے حد مشتاق رہتے ہیں، دنیا کی جتنی زبانوں میں جس قدر قصیدے
مدینہ منورہ کے ہجر فراق اور اس کے دیدار کی تمنا میں پڑھے گئے یا پڑھے جاتے ہیں، اتنے
دنیا کی کسی اور شہر یا خطے کے لئے نہیں پڑھے گئے اور نہیں پڑھے جاتے۔جسے ایک بار
مدینہ کا دیدار ہو جاتا ہے، وہ اپنے آپ کو بخت بیدار سمجھتا اور مدینہ میں گزرے
ہوئے لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار قرار دیتا ہے۔ کسی عاشق نے کیا خوب کہا ہے:
وہی
ساعتیں تھیں سرور کی، وہی دن تھے حاصلِ زندگی بحضور
شافعِ امتاں، میری جن دنوں طلبی ر ہی
قرآنِ
پاک میں متعدد مقامات پر ذکرِ مدینہ کیا گیا ہے:
آیت مبارکہ:ترجمۂ کنزالایمان: کہتے ہیں ہم مدینہ
پھر کر گئے تو ضرور جو بڑی عزّت والا ہے وہ اس میں سے نکال دے گا اسے جو نہایت
ذلّت والا ہے اور عزّت تو اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں ہی کے لئے ہے مگر
منافقوں کو خبر نہیں۔(پارہ 28، سورہ منافقون: 8)
مدینہ منورہ
کا پرانا نام یثرب ہے،جب حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمنے
اس شہر میں سکونت فرمائی تو اس کا نام مدینۃ النبی(نبی کا شہر) پڑ گیا،
پھر یہ نام مختصر ہو کر مدینہ مشہورہوگیا۔(سیرت مصطفٰے، صفحہ 149)
فضائلِ
مدینہ:
1۔نبیِّ مکرم،
نورِ مجسم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا
فرمانِ معظم ہے:اس ذات کی قسم!جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے!مدینہ منورہ کی ہر
گھاٹی اور ہر راستے پر دو فرشتے ہیں، جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔(مسلم
شریف، صفحہ 714، حدیث 1374)
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:اس
روایت میں مدینہ منورہ کی فضیلت کا بیان ہے اور تاجدارِ رسالت صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکے زمانے میں اس کی حفاظت کی جاتی تھی،کثرت سے
فرشتے حفاظت کرتے اور انہوں نے تمام گھاٹیوں کو سرکارِ مدینہ صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکی عزت افزائی کیلئے گھیرا ہوا ہے۔(شرح
صحیح مسلم للنووی، ج5،ص148)
2۔سرکار صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا ارشادِ خوشگوار ہے:مدینے میں داخل ہونے کے تمام
راستوں پر فرشتے ہیں، اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے۔(بخاری
شريف،ج1،ص619، حدیث 1880)
3۔آقا صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمانِ دلپذیر ہے:مجھے ایک ایسی بستی کی طرف(ہجرت)
کاحکم ہوا، جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی (سب
پر غالب آئے گی)
لوگ اسے یثرب کہتے اور وہ مدینہ ہے،(یہ بستی)
لوگوں کو اس طرح پاک وصاف کرے گی، جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔(صحیح بخاری، ج
1،ص 617، حدیث 1871)
اس حدیثِ
مبارکہ میں مدینہ کو یثرب کہنے کی ممانعت کی گئی۔فتاویٰ رضویہ،جلد21،صفحہ 116 پر
ہے: مدینہ کو یثرب کہنا ناجائز و ممنوع ہے اور گناہ ہے اور کہنے والا گنہ گار۔
4۔حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمکا فرمانِ باقرینہ ہے:میرا کوئی امتی مدینے کی تکلیف
اور سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کا شفیع(یعنی شفاعت
کرنے والا)ہوں
گا۔ (مسلم
شریف ، ص 716، حدیث 1378)
حکیم الامت
حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ
اس
حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں:شفاعت خصوصی حق یہ ہے کہ یہ وعدہ ساری امت کے لئے ہے
کہ مدینے میں مرنے والے حضور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلمکی
شفاعت کے مستحق ہیں۔
طیبہ
میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند
سیدھی سڑک یہ شہر شفاعت نگر کی ہے
5۔نور کے پیکر،
تمام نبیوں کے سردار صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
فرمایا:اہلِ مدینہ پر ایک زمانہ ایسا ضرور آئے گا کہ لوگ خوشحالی کی تلاش میں یہاں
سے چراگاہوں کی طرف نکل جائیں گے، پھر جب وہ خوشحالی پا لیں گے تو لوٹ کر آئیں گے
اور اہلِ مدینہ کو اس کشادگی کی طرف جانے پر آمادہ کریں گے، حالانکہ اگر وہ جان لیں
تو مدینہ ان کیلئے بہتر ہے۔( مسند امام احمد بن حنبل، ج 5، ص 106،
حدیث 14686)
6۔مدینہ منورہ
میں آپ کا قلب مبارک سکون پاتا، یہاں کاگردوغبار اپنے چہرہ مبارک سے صاف نہ فرماتے
اور صحابہ کرام رضی
اللہ عنھم
کو بھی اس سے منع فرماتے اور ارشاد فرماتے:خاکِ مدینہ میں شفا ہے۔(جذب
القلوب، صفحہ 22)
7۔مسجدِ نبوی
شریف میں ایک نماز پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔(ابن ماجہ،
ج2،ص176، حدیث1413)
8۔رسولِ اکرم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے فرمایا:جو ارادۃً میری زیارت کو آیا، وہ قیامت کے دن میری محافظت
میں رہے گا اور جو مدینے میں سکونت کرے گا اور مدینے کی تکالیف پر صبر کرے گا تو میں
قیامت کے دن اس کی گواہی دوں گا اور اس کی شفاعت کروں گا اور جو حرمین (یعنی
مکے مدینے)
میں سے کسی ایک میں مرے گا، اللہ پاک اس کو اس حال میں قبر سے اٹھائے گا کہ وہ قیامت
کے خوف سے امن میں رہے گا۔(بہشت کی کنجیاں، صفحہ 116)
9۔مدینہ منورہ
کی سرزمین پر مزارِ مصطفٰے ہے، جہاں صبح وشام ستر ہزار فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
10۔جب کوئی
مسلمان زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سے اس کا
استقبال کرتے ہیں۔(جذب
القلوب، ص91)
ہر عاشقِ رسول
پر لازم وملزوم ہے کہ وہ ہر اس چیز کی تعظیم و ادب بجا لائے، جس کو حضور صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمسے نسبت حاصل ہے ،مدینہ پاک وہ مقدس شہر ہے، جس میں
آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلمنے
سکونت فرمائی، وہیں آپ کا مزارِ پر انوار ہے،عشاق کے دل تڑپتے ہیں کہ وہ مدینہ جائیں،
سنہری جالیاں، روضۂ رسول دیکھیں، خاکِ مدینہ کو چومیں۔ آہ! مدینہ
کہاں
کوئی روتا ہے جنّت کی خاطر رلاتی
ہے عاشق کو یادِ مدینہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے
شہر لاہور میں واقع ہجویری سکیم ہربنس پورہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عزیز بھٹی
ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی بالخصوص قربانی
کی کھالوں اور اس کے اخراجات کے حوالے سے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
3 جولائی 2022 ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے تحت شعبہ کفن دفن کے تحت سنتوں
بھرا اجتماع ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کو کفن، دفن
اور نماز جنازہ کے مسائل سیکھائے نیز انکی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی ۔(رپورٹ: ظہیر احمد عطاری ،شعبہ کفبن دفن ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)