21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور لوگوں
کو اسلام کے دامن سے منسلک کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت پچھلے دنوں ذمہ داران کی کوشش سے کم و بیش 25 لوگوں نے اسلام قبول کرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق 14 جولائی 2022ء بروز جمعرات
شعبہ فیضانِ اسلام کے ذمہ داران محمد شاہزیب عطاری، محمد فیضان عطاری اور محمد فضل عطاری نے ڈسٹرکٹ
ٹنڈو محمد خان کے علاقے شیخ بھرکیو میں موجود
غیر مسلموں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی خصوصیات بیان کیں
جس پر انہوں نےاسلام قبول کرلیا۔
ذمہ داران کی کوشش سے 6 مردوں، 6بچوں، 6عورتوں
اور 7 بچیوں نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
اُن کے اسلامی نام رکھے اور انہیں دینِ اسلامی کی چند ضروری باتیں بتائیں۔(رپورٹ:شعبہ فیضانِ اسلام، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)