9اگست سے 11 محرم الحرام تک روزانہ مدنی مذاکرے
کا سلسلہ ہوگا، امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
آج
رات 9 اگست 2021ء سے 11 محرم الحرام 1443ھ کی شب تک روزانہ 9:30 بجے حضرت سیدنا
امام حسین اوردیگر شہیدان کربلا رضوان اللہ علیہم اَجْمعین کے
ایصالِ ثواب کے لئےمدنی چینل پر براہِ راست مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا۔
ان
مدنی مذاکروں میں امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ امامِ عالی مقام نواسۂ رسول حضرت سیدنا امام
حسین رضی
اللہ عنہ کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ علم و حکمت سے
لبریز مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
امیر اہلِ سنت ان مدنی مذاکروں میں عاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
محمد شاہنواز عطاری کی لاہور
میں قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر عمر دراز سے ملاقات
پچھلے
دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے نگران محمد
شاہنواز عطاری نےریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ لاہور
میں قائم قرآن بورڈ کے دفتر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر آفیسر عمر دراز سے ملاقات کی۔
محمد
شاہنواز عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور جس پر عمر دراز نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی
کارکردگی کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
(رپورٹ: محمد وارث عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)
ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں ڈی
آئی جی سعید اللہ گوندل کے ہمراہ شجر کاری کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت ملک
بھر میں شجر کاری مہم منائی جا رہی ہے۔
اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد
میں دعوت اسلامی نے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا جس میں D.I.G
جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل،دعوت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا وسیم عطاری، محمد
عامر عطاری ریجن کوآرڈنیٹر اسلام آباد نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔جیل
خانہ جات میں ہونے والی شجر کاری مہم میں جیل کے دیگر افسران نے بھر پور شرکت کی
اور ایک ہزار پودے لگائے۔
اس
موقع پر D.I.G
جیل خانہ جات سعید اللہ گوندل نے آئی جی جیل خانہ جات نے دعوت اسلامی کی اس کاوش
کو بہت سراہا اور تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پودے لگانا وقت کی ضرورت بن گئی ہے ہمیں
زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے دعوت اسلامی کا شعبہ FGRF فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے اور
اس وقت شجر کاری مہم میں پیش پیش ہے آج دعوت اسلامی جیل میں ایک ہزار پودے لگا کر بہت بڑا نیکی کا کام کیا ہے پودا
لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم دعوت اسلامی کے مشکور ہے انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اللہ کریم
ان کو مزید ترقیاں دے۔ آمین
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8 اگست 2021ء کو نوری آباد دادا بھائی
سپر ہائی وےجامع مسجدفیضان عطار میں ہونے والے 7 دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا
اختتام ہوا جس میں 16 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس
کے اختتام پر رکن زون قاری محمد ناصر رضا عطاری نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع
پر بیان کیااور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر
میں ریجن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:قاری
محمد ناصر رضا عطاری، رکنِ زون)
7 اگست 2021ء کو کراچی بار ایسوسی ایشن کے
جنرل سیکریٹری عامد نواز وڑائچ اور ممبر مینیجنگ کمیٹی عبد الرشید جتوئی کی
سربراہی میں وکلاکے 10 رکنی وفد کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
وکلاکے
وفد کو فیضان مدینہ کراچی میں قائم مدنی چینل ڈیپارٹمنٹ اور اسلامک ریسرچ سینٹرکا
دورہ کروایا گیا جبکہ رابطہ آفس میں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تعارف مبنی
پریزنٹیشن دکھائی گئی۔آخر میں وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کے لئے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
وکلا
کے 10 رکنی وفد میں ایڈوکیٹ اسد احسان عطاری، ایڈوکیٹ عرفان میتلو عطاری، ایڈوکیٹ
اطہر حسین، ایڈوکیٹ نوید علی میتلو، ایڈوکیٹ وقار احمد، ایڈوکیٹ عاجد علی میتلو، ایڈوکیٹ ظفر احسن، ایڈوکیٹ شکیل احمد اشامل تھے۔ (رپورٹ: محمد
صہیب عطاری شعبہ وکلاکراچی ساؤتھ سینٹرل زون)
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام جلال پور روڈ شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے طلبہ، ضلعی امیر مولانا وسیم عطاری،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محسن عالم، سی او
میونسپل کارپویشن حیدر علی چٹھی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کلین اینڈ گرین پروگرام
پاکستان رائے حسن علی کھرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سیاسی و
سماجی نے گھوڑا چوک سے قتل گڑھا چوک تک 300پودے لگائے۔
ڈپٹی
کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا اور تعاون کرنے کی یقین
دہانی کروائی۔ (رپورٹ:
محمد ذوالفقار عطاری، نگران کابینہ علی پور چٹھہ)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 7 اگست 2021ء کو قصور کابینہ بلھے شاہ
ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت
کی۔
نگران
لاہور ڈویژن حاجی اقبال عطاری نے سرکاری افسران، بیورو کریسی، پولیس اور پولیٹیکل کے
ساتھ سرکاری عمارتوں میں شجر کاری کرنے کے حوالے سے ذہن دیتے ہوئے پاکستان کو سرسبز بنانے
کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ (رپورٹ:
محمد عاصم عطاری،معاون شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور)
دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF زیر اہتمام
5اگست 2021ء کو ناروکی گجرانوالہ کھیالی بائی پاس میں قائم مرکزی کھال گودام میں
شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں ریجن ذمہ دار محمد احسان عطاری، P.H.A کا عملہ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ وقار نے کھال گودام کے اطراف میں30 پودے لگائے۔ (رپورٹ: محمد
ثاقب رضا عطاری، اکاؤنٹ آفیسر گجرانوالہ کابینہ)
دعوت اسلامی کے شعبہ
ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 7 اگست 2021ء کو بلند کوٹ اوگی ہزارہ میں دینی
حلقہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
متعلقہ شعبے کے ریجن
ذمہ دار شکیل عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں غصے کے علاج کے متعلق مدنی
پھول دیئے۔ (رپورٹ، غلام جیلانی
عطاری، رکن زون جنوبی لاہور)
7اگست 2021ء
کو دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گجرات میں ڈونیشن
کاؤنٹرز کے لئے ٹیسٹ و انٹریو کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف مقامات کے عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
شرکا کو دعوت اسلامی
کے لئے عطیات جمع کرنے اور دینی کاموں میں مالی طور تعاون کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ، غلام جیلانی عطاری، رکن زون جنوبی لاہور)
دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار شکیل حسین عطاری نے رکن
جنوبی لاہور جنوبی زون غلام جیلانی عطاری نے اوگی بلند کوٹ ہزارہ کا وزٹ کیا جہاں
انہوں نے عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
شکیل
حسین عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور مسجد آباد کرنےکا ذہن دیا۔ (رپورٹ، غلام جیلانی عطاری، رکن زون جنوبی لاہور)
ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں
سے آٹھواں دینی کام
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
مؤلف: مولانا ابرار اختر القادری
سینئر اسکالر مجلس المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر، دعوتِ اسلامی)
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے
تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے
’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً
ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار
رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام
٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام
منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات،
احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین،
مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ
سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے مکمل رسالےکی کئی
بار پروف ریڈنگ
73صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2018ء میں تقریباً20ہزار کی
تعداد میں چھپ چکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔