21 رجب المرجب, 1446 ہجری
حیدر آباد کے فیضانِ مدینہ میں دورانِ کورس نیو
مسلم اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ
Wed, 6 Jul , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو مسلم اسلامی بھائیوں کے لئے
فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 4 جولائی 2022ء بروز پیر نگرانِ شعبہ فیضانِ اسلام محمد شاہ زیب
عطاری نے ”صفائی ستھرائی اور نماز کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود نیو مسلم کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں شرکائے کورس میں سے 4 نیو مسلم اسلامی
بھائیوں نے عید کے بعد 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری مدنی کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)