شعبہ ائمہ مساجد کے اہم ذمہ داران کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
فیصل آباد میں مدنی مشورہ
5 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلِس شوریٰ کے
رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت ملک بھر کے ائمہ اکرام نے بھی بذریعہ آڈیو/ وڈیو لنک شرکت کی۔
اس مدنی
مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اورشعبے کا 2026ء کا پلان، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم موضوعات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگران ِپاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ آئمہ مساجد کا تعارف کرواتے ہوئے کہا:اللہ پاک کا شکر ہے
کہ دعوت اسلامی نمازی بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور امام بناؤ تحریک بھی ہے نیز شعبہ ائمہ مساجد کے تحت امامت کورس کا بھی شعبہ ہے جس کے ذریعے امام تیار کئے جاتے ہیں پھر ان کی کارکردگی، ان کے نظام
کو لے کر چلنا اور مزید بہتر کرنا شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ ہے۔
الحمد للہ عزوجلدعوتِ اسلامی کے تحت 5 ہزار مساجد پر شعبہ ائمہ مساجد کی ذمہ داری ہے جو ان شاءاللہ مزید آگے بڑھیں گے نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ نمازیو ں کی تعداد بڑ ھائی جائے، مساجد
میں فیضان آن لائن اکیڈمی کورسز کا پینا فلیکس لگایا جائے۔دعوتِ اسلامی کے تحت امام
صاحبان شعبہ روحانی علاج کے دینی کام کو
سر انجام دیں۔مقتدیوں کی ای رسید
اکاؤنٹ کھلوائی جائے اور
مقتدی اسلامی بھائیوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذریعے سے قراٰنِ پاک پڑھایا جائے۔
اسی طرح مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ داران میں کئی اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے پیش کیا اور اپنے شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی 12 ما ہ کے لئے تیار کرنے کی نیتیں کیں۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہا تھا کہ دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا
نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری
میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس
بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی کوششیں تیز کریں اور شعبہ آئمہ مساجد کے اسلامی بھائی بھی اپنے شعبے کو ماہانہ کی بنیاد
پر خود کفیل بنانے کی کوشش کریں