
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہرلاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں نشتر ٹاؤن کے تمام ذمہ داران کا
مدنی مشورہ کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں
کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز سال 2022ء میں قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ عطیات بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطیات بکس و
گھریلو صدقہ بکس کی تعداد بڑھانے کے متعلق کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی
رائے کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات
کا بذیعہ آڈیو لنک مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب
پاکستان کے شہر لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات نے بذیعہ آڈیو لنک شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں رہ کر سننے والی اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کے فضائل بیان کئے۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سال
2022ء میں ہونے والی قربانی کی کھالیں بک کرنے کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول
دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور
اوورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اور 2026 کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے نیز سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دعوت ِاسلامی نارمل اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور معذور افراد) میں بھی نیکی کی
دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران معذور
اسلامی بھائیوں کو وضو و نماز سکھاتے، قرآنِ پاک کی زیارت کرواتے ہیں اور الحمد للہ اب تفسیرِ قرآن کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سائن لینگوج میں کورس کروائے جاتے ہیں۔کراچی، فیصل آباد،
لاہور اور اسلام آباد میں سات دن کا سائن لینگوج کورس (قفلِ مدینہ کورس) ہر مہینے منعقد کیا جائے گا۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نماز و وضو اور دیگر مسائل پر مشتمل سائن لینگوج میں رسائل بھی شائع ہو چکے ہیں اس کے علاوہ حج و عمرہ کا طریقہ سائن لینگوج میں آچکا ہے اور اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ایپ بھی لانچ ہو چکی ہے۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی
کارکردگی بیان کی اور بتایا کہ رمضان المبارک میں اس شعبے کے تحت 117 افطار اجتماع منعقد ہوئے جس میں 8ہزار508 اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اسی طرح حیدر آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے جامعۃالمدینہ کا آغاز ہو چکا ہے۔عنقریب فیصل آباد میں بھی اسپیشل پرسنز کے جامعۃالمدینہ کا آغا ہو جائے گا نیز مدرسۃالمدینہ بھی اس شعبہ کے تحت کئی شہروں میں قائم ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز
آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اُن
کی تربیت و رہنمائی کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی نیز رواں سال 2022ء میں ہونے والی قربانیوں کی کھالیں زیادہ سے
زیادہ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے
نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 4 جولائی 2022ء کو دار
السنہ گلشن 13 D
میں ہونے والے رہائشی اصلاحِ اعمال کورس میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار اور
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا نیز اپنے علاقوں میں
دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کام کی ذمہ داریاں لیکر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اشکباری کے ساتھ صاحبزادیِ
عطار کی بارگاہ میں اچھی اچھی نیتیں پیش کیں
۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے
زیرِ اہتمام 3 جولائی 2022ء بروز اتوار کسوکی میں ختمِ قراٰن اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں علاقے کی مشہور شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی وتحصیل
نگران محمد عمران عطاری نے ”تلاوتِ قراٰنِ پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئےروازنہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجو
داسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:اعظم عطاری رکنِ کابینہ مدرسۃ المدینہ بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روزدعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران نے
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی سے
ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر
تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔اس دوران ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دعوت اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔
اس موقع پر بلوچستان کے مختلف صوبائی وزراء، قبائلی سیاسی و
سماجی شخصیات،افسران و بیوروکریسی وغیرہ بھی
موجود تھے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او، میونسپل کارپوریشن
،محکمہ اوقاف ، کینال ریسٹ ہاؤس و دیگر آفسرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت خانیوال میں
ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ، ڈی
پی او، میونسپل کارپوریشن ،محکمہ اوقاف ، کینال ریسٹ ہاؤس و دیگر آفسرز سے
ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا ۔اس دوران دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے انہیں بریف کیا اور این او سی برائے
چرم ہائے قربانی کے حوالے سے سلیم باجوہ سے ملاقات کی جہاں انہوں نے ذمہ داران کو
ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دیتے ہوئے تحائف پیش کئے ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

پچھلے دنوں ساہیوال ڈویژن میں قائم دعوتِ اسلامی
کے جامعۃ المدینہ بوائز میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان ہونے والے تربیتی سیشن میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
مدنی نے طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی، تعلیمی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا بالخصوص عقائد و نظریات اور مسلک ِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے
حوالے سے کلام کیا۔
اس تربیتی سیشن میں ناظمِ اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت اساتذہ ٔ کرام نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید شیر ، ڈپٹی کمشنر شیخ غلام دستگیر ، اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ارشاد سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے ملاقات کے دوران اجتماعی قربانی
اور کھالوں کی این او سی کے حوالے سے گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و رسائل تحفے میں پیش کئے اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جاکھرانی ، ڈپٹی کمشنر ایاز کلہوڑ ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق
سومرو و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے ملاقات کے دوران اجتماعی قربانی
اور کھالوں کی این او سی کے حوالے سے گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ و رسائل تحفے میں پیش کئے اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)