پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اور 2026 کے اہداف، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے نیز سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ دعوت ِاسلامی نارمل اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور معذور افراد) میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروفِ عمل ہے نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران معذور اسلامی بھائیوں کو وضو و نماز سکھاتے، قرآنِ پاک کی زیارت کرواتے ہیں اور الحمد للہ اب تفسیرِ قرآن کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سائن لینگوج میں کورس کروائے جاتے ہیں۔کراچی، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں سات دن کا سائن لینگوج کورس (قفلِ مدینہ کورس) ہر مہینے منعقد کیا جائے گا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نماز و وضو اور دیگر مسائل پر مشتمل سائن لینگوج میں رسائل بھی شائع ہو چکے ہیں اس کے علاوہ حج و عمرہ کا طریقہ سائن لینگوج میں آچکا ہے اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ایپ بھی لانچ ہو چکی ہے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی بیان کی اور بتایا کہ رمضان المبارک میں اس شعبے کے تحت 117 افطار اجتماع منعقد ہوئے جس میں 8ہزار508 اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اسی طرح حیدر آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے جامعۃالمدینہ کا آغاز ہو چکا ہے۔عنقریب فیصل آباد میں بھی اسپیشل پرسنز کے جامعۃالمدینہ کا آغا ہو جائے گا نیز مدرسۃالمدینہ بھی اس شعبہ کے تحت کئی شہروں میں قائم ہے۔

اسپیشل پرسنز کے تحت   ہر انگریزی ماہ کی 10  تاریخ  کو   کراچی  ،  حیدر آباد  ، فیصل آباد ،  ملتان ، لاہور ، مظفرآباد، اسلام آباد ،  کوئٹہ  اورپشاور    میں  7 دن پر مشتمل رہائشی  نماز کورس  منعقد کیا جائے گا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)