
2ذوالحجۃ
الحرام1443ھ بمطابق 2جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی
دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ بوائز گلزارِ حبیب سبزازار (لاہور ڈویژن) میں آمد
ہوئی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور اقبال ٹاؤن مشاورت کے اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ سحری اجتماع کا اہتمام
کیا جس میں انہوں نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور رسائل کے تحائف تقسیم
کئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ناظمین کے درمیان مدنی مشورہ کیا اور قربانی کی کھالیں زیادہ سے
زیادہ جمع کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور خود کفالت کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے پنڈی بھٹیاں میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ
کمشنر منور حسین سے ملاقات کی اور انہیں اس نئے عہدے کی مبارک باد دی ۔ دوران
ملاقات مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے
بارے میں بتایا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے خوشی کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی
کروائی ۔نیز مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ اور تسبیح تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 2 جولائی 2022ء کو عالمی و ملک سطح شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
تعلیم عالمی و ملک سطح اور صوبہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے
جو شعبہ تعلیم پر ذمہ دار ہوں حتٰی الامکان انہیں کسی اور شعبے پر نہ لیا جائے اور
شعبہ تعلیم کی تقرریاں جلد مکمل کرلی جائیں ان امور پر بات چیت اسلامی بہنوں کو
نکات فراہم کئے۔
٭اسی
طرح صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے کراچی شیڈول
کے متعلق متعلقہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں نظام کو مضبوط کرنے سے متعلق
بات چیت ہوئی نیز تنظیمی فوائد زیادہ سے زیادہ
حاصل کئے جا سکے اس پر بھی غور وفکر کیا گیا۔
٭علاوہ
ازیں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اوورسیز ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں انہیں نگران کی تقریاں مکمل
کرنے اور ذمہ داریاں تبدیلی کرنے کےحوالے
سے نکات بتائے۔ مزید ماتحت کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے پر مدنی پھول دیئے۔
 - Copy.jpeg)
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں
اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ اور ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس غلام نبی بھٹی نے دورہ
کیا ، ذمہ داران سے ملاقات کی اور نماز جمعہ اداکیا۔
ذمہ داران نے دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات
بیان کئے اور فیضان مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا ، اس موقع پر شخصیات نے
دعوت اسلامی کے کاموں کو خوب سراہا اور اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
 - Copy.jpeg)
گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران کا سندھ سیکریٹریٹ میں جدول ہو ا جہاں سیکریٹری لیبر لئیق
احمد ، ایڈیشنل سیکریٹری خالد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد ، سیکشن آفیسر آصف اور ڈپٹی سیکریٹری زین لغاری سے ملاقات
کی۔
دوران ملاقات افسران کو دعوت اسلامی کے دیگر
شعبہ جات کا تعارف کروایا اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دیتے ہوئے ماہنامہ
فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار ، گلگت بلتستان آئی جی
سعید وزیر سے ملاقات
.jpeg)
دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبائی نگران وکیل
عطاری ، محمد عمران عطاری اور دیامر و
بلتستان ڈویژن کے نگران سمیت کیپٹن ریٹائرڈ اریب احمد مختار ، گلگت بلتستان آئی جی
سعید وزیر ، ڈویژن گلگت ڈی آئی جی فرمان علی ، ڈویژن بلتستان ڈی آئی جی حنیف اللہ
، ڈویژن دیامرڈی آئی جی میر طفیل، گلگت ایس ڈی پی او سردار احمد شہریار اور گلگت
ایس ایس پی شہباز الہی سے ملاقات کی ۔اس دوران دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا
تعارف کروایا ااور انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی
ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
چائینز
لینگویج کورس کروانے سے متعلق بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

یکم
جولائی 2022ء کو دعوت اسلامی کی جانب سے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت چائینز
لینگویج کورس کروانے سے متعلق بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیضان
آن لائن اکیڈمی عالمی سطح ذمہ دار، مدرسات، چائنہ کی ریجن نگران اورعالمی آفس
ناظمہ نے شرکت کی۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چائینز لینگویج کلاس پر نکات بتائے اور جو مُدرسہ نیو مسلم کورس کروائیں گی
انہیں نرمی و حکمت عملی کو پیش نظر رکھنا ہے اس پر ذہن سازی کی ۔
٭اس
کے علاوہ بذریعہ انٹر نیٹ ریجن نگران و
ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ
مدنی پھول برائے محرم الحرام سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعِ ذکرِ شہادت شیڈول کے مطابق ہونے اور کورس آیئے دینی کام سیکھئے زیادہ سے زیادہ مقامات
پر منعقد کرنے پر اہداف دیئےنیز 8، 9 ،10
محرم الحرام کو محارم کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کروانے سے متعلق ترغیب
دلائی۔

پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لاہور ڈویژن کے شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام
کیا اور رواں سال 2022ء میں ہونے والی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ
داران کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبہ جات میں ہر سطح
پر تقرری 100 فیصد مکمل کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
لودہراں میں ذمہ دار فدا علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی (PML-n) کے صاحبزادے ڈاکٹر علی رضا سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات ذمہ دار نے دعوت اسلامی کا تعارف
کروایااور اس کی دینی وسماجی خدمات بیان کی ، انہیں قربانی کورس کے حوالے سے بریف
کیا اور مکتبۃ المدینہ کے کتب ورسائل تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شعبہ عشر کے اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی
کھالیں جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور اُن کی ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ماہ ذوالحجہ الحرام کے روزوں کے فضائل حاصل کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور کے علاقے رحمٰن
سٹی میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز میں سحری اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر
عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کے درمیان
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ذکر و اذکار اور نماز تہجد سمیت مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا
سلسلہ رہا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ سحری کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں جوہر
ٹاؤن لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)