عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل، ٹاؤن اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔حت

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےسالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اور سابقہ سال کے ڈونیشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے دنوں صوبہ پنجاب کی گجرات اور گوجرانوالہ کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سابقہ سال کے ڈونیشن کو 26 رمضانُ المبارک تک مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


گزشتہ روز کچہری ٹاؤن کے دارالسنہ  میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام جاری رہائشی کورس کی اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس سیشن میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کامیاب کون“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور اُن کی تفتیش کی نیز طالبات کو مدنی پھولوں سے نوازا۔


کچہری ٹاؤن کی اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حضرت مولا علی شیرِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو حضرت علی رضی اللہ علیہ کی سیرت و فرامین پر عمل کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


کچہری ٹاؤن میں قائم دارالسنہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ میٹ اپ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگوکرتے ہوئے رہائشی کورسز کے داخلوں کے حوالے سے انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز ڈونیشن کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ کارکردگی فارم کے سلسلے میں پچھلے دنوں تمام ریجن نگران، آفس ناظمہ اور آفس کارکردگی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اورسیز 8 دینی کام کارکردگی فارم کے حوالے سے کلام کیا اور نئے فارم کے نفاذ پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو احسن انداز میں کرنے اور مختلف شعبہ جات کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال رمضانُ المبارک میں سالانہ ڈونیشن کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ملائیشیا اور آسٹریلیا ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیت مدنی مشورہ لیاجس میں متعلقہ ریجن نگران سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو اپنا ہدف مکمل کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی پاکستان سمیت دنیا بھر میں دینِ اسلام کے کے پیغام کو عام کرنے اور گھر گھر دینِ اسلام کی تعلیمات پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان  دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے موصول ہونے والی خبر کے مطابق مارچ 2023ء پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان جو 8 دینی کام ہوئے اُن کی تفصیلی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:88 ہزار 986

٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا سنتوں بھرا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 735

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگائے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 996

٭مذکورہ مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:74 ہزار 517

٭اسلامی بہنوں کی تربیت کےلئے منعقد کئے گئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10 ہزار 42

٭مذکورہ سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ 36 ہزار 930

٭نیکی کی دعوت دینے کےلئے ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27 ہزار 440

٭امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہاور جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی ٭اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 68 ہزار 122

٭اسلامی بہنوں سے موصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد:77 ہزار 930

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد:614

٭مذکورہ مدنی کورسز میں شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10 ہزار 692


اسلام آباد یونیورسٹی میں پڑھنے والی انڈونیشیا کی 11 اسلامی بہنوں (جو بہت جلد دارالسنہ میں آئیں گی) کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ دارالسنہ کی عالمی سطح، ملک سطح اور کراچی سطح کی ذمہ داران سمیت انڈونیشیا ریجن کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انڈونیشیا کی اسلامی بہنوں کو کیا سکھانا ہے، اُن کا شیڈول، اُن کی رہائش کہاں ہو گی، معلمات و ناظمات کون ہوں گی نیز دن رات کی خادمات و انتظامات کے متعلق کلام کیا۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤدرن افریقہ میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں سالانہ ڈونیشن کے متعلق کلام کیا گیا۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے 8 دینی کاموں کےحوالے سےگفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور اُن کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں سالانہ ڈونیشن کے حوالے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے اور اُن کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔