10 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کےڈسٹرکٹ
فلک میں دینی کام کرنے والی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی جگہ پر اجتماع شروع کروانے، نئی معلمات و
مبلغات بنانے اور دیگر اہم موضوعات پر مشاورت کی۔
8
مارچ 2024ءبروز
جمعہ دعوت اسلامی کے نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گولڈن پام مارکیٹ سمندری روڈ فیصل آباد میں تقریب اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر،
تاجران، سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا پھر صوبائی ذمہ دار مولانا عبداللہ مدنی عطاری نے بیان کیا۔ بعدازاں حفظ قراٰن پاک کی سعادت پانے والے بچوں کو
اسناد پیش کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
6مارچ
2024ءبروز
بدھ فیصل
آباد ڈویژن کے ٹوبہ ڈسٹرکٹ میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ گھریلو صدقہ بکس،شعبہ عشر اور تحفظ اوراق مقدسہ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی جس
میں انہیں رمضان ڈونیشن اکھٹا کرنے اور پورے ماہ رمضان کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔
اس میٹنگ میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت ٹوبہ اور 3
شعبوں کے ڈویژن ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو تحائف پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی کے تحت دعا چوک آکلینڈ کوچنگ سینٹر نیو
کراچی میں استقبالِ رمضان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
کم و بیش 60 اسٹوڈنٹس اور 5 ٹیچرز نے بھی شرکت کی۔
اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے اسٹوڈنٹس کے درمیان ”فضائل رمضان “ کے
موضوع پر بیان کیا اور انہیں ماہِ رمضان المبارک کی حقیقی برکتیں پانے کے لئے فیضانِ مدینہ میں اعتکاف
کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ماریشس کے فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے
تحت 9 فروری 2024ء کو Port louis کی تمام مدرسات جو آن لائن یا فزیکل پڑھاتی
ہیں اُن کی میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”ایک استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اسٹوڈنٹس کے ساتھ رویہ کیسا ہو؟، اسٹوڈنٹس کی قابلیت کو کیسے اجاگر کریں اور
اسٹوڈنٹس کو دینِ متین کی خدمت کے لئے کیسے پابند کریں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں اور ڈونیشن جمع کرنےکے اہداف دیئے جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مدرستہ
المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام بہاولنگر
کے علاقے فقیر والی میں مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2024ء کو بہاولنگر کے علاقے فقیر
والی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران قاری محمد ناصر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز 12دینی کام کرنےاور رمضان عطیات
جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری محمد بلال عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
ماریشس کے دارالحکومت Port louis میں واقع جامعۃ المدینہ گرلز میں سیشن کا انعقاد
ماریشس کے دارالحکومت Port louis میں
واقع جامعۃ المدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9
فروری 2024ء کو سیشن منعقد کیا گیا جس میں طالبات اور معلمات سمیت اسٹاف کی دیگر
اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
سیشن کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے کی گئی اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس
میں انہوں نے ”دین پر استقامت“ اور ”اپنی تنظیم سے وفاداری“ کے
متعلق شرکا کی ذہن سازی کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو
دینِ متین کی خدمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کروانے کی نیت کروائی جبکہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی تقسیم کئے
گئے۔
7 فروری 2024ء کو پاکستان سے دینی کاموں کے
سلسلے میں آئی ہوئی دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
مقامی اسلامی بہنوں کے ہمراہ جامعۃالمدینہ گرلز ماریشس میں تدریس کرنے والی معلمہ
سے عیادت کی۔
ماریشس کے دارالحکومت پورٹ لوئس (Port louis) میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز(جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا نظام بھی موجود ہے) کا وزٹ کرنے کے سلسلے میں 7 فروری 2024ء کو
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ آمد ہوئی۔
دارالمدینہ گرلز کی ٹیچرز کے لئے سیشن، شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن کا بیان
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز دارالمدینہ گرلز کی ٹیچرز کے لئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسول ِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ
پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وقت
کی اہمیت پر ٹیچرز کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم ذمہ دار نے سیشن میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات
کےتحت دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے حوالے سے ڈویژن لاہور صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقدہوا جس میں ڈویژن
ذمہ دار ،ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور میٹرو پولیٹن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم
ذمہ دار اسلامی بہن نے رمضان المبارک میں شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے بالمشافہ /
آن لائن کورسز کروانے ، سالانہ ڈونیشن اور شعبے کے دینی کاموں سمیت مختلف موضوعات
پر گفتگو کی۔
اس موقع پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
نےشعبہ تعلیم کی ذمہ دار کو لاہور ڈویژن میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا اور دینی کاموں کو مزید مضبوط
کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا جس پر انہوں نے شعبے کے دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
شعبہ تعلیم ڈویژن فیصل آباد کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات
کےتحت دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن فیصل آباد صوبۂ پنجاب کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن
ذمہ دار ،ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور میٹرو پولیٹن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق اس مدنی مشورہ پاکستان سطح کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی شعبہ تعلیم کے دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی نیز شعبہ تعلیم کے
تحت ہونے والے کورسز میں شرکا اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے پر توجہ دلائی۔