شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ایک عظیم دینی رہنما، مبلغِ اسلام اور عالمی تبلیغی و اصلاحی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی اسلام کی تبلیغ، سنتوں کے فروغ اور مسلمانوں کی اصلاح کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ آپ کی محنت اور اخلاص کے نتیجے میں دعوتِ اسلامی آج دنیا کے کئی ممالک میں دینِ اسلام کی خدمت انجام دے رہی ہے۔

مولانا الیاس عطار قادری کی تعلیمات کا بنیادی مقصد مسلمانوں کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینا، اخلاق و کردار کو سنوارنا اور معاشرے میں نیکی کو عام کرنا ہے۔ آپ کی تحریری و تقریری خدمات، بالخصوص فیضانِ سنت جیسی کتب اور اصلاحی بیانات نے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔ آپ کی سادہ طرزِ زندگی، عاجزی اور دین کے لئے مسلسل جدوجہد انہیں عصرِ حاضر کی ایک نمایاں روحانی و اصلاحی شخصیت بناتی ہے۔

26 رمضان المبارک امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی یومِ ولادت ہے۔دنیا بھر میں موجود آپ کے مریدین و محبین انتہائی مہذب عقیدت و احترام کے ساتھ اس دن کوخوشی کے طور پر مناتے ہیں۔ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی یوم ولادت کی مناسبت سے خلیفۂ امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 36 صفحات کا رسالہامیر ِاہلِ سنّت کا بچپنپڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جوکوئی 36 صفحات کا رسالہ امیر ِاہلِ سنّت کا بچپنپڑھ یا سن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بچپن شریف کے صدقے نیک نمازی اور سچا عاشق رسول بنااور اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اردو سمیت مختلف زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

Download