پچھلے دنوں ممباسا
کے شہر کینیا میں ماہ رمضان میں 12دینی کاموں کو
کرنے کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ سینٹرل افریقہ ریجن حاجی امین عطاری (مدنی
قافلہ) نے رمضان
المبارک میں اعتکاف اور نمازِ تراویح ادا کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12دینی کام کرنے کے تعلق سے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مؤ رخہ
10مارچ 2024 ء بروز اتوار کو مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی مشتاق عطاری اور مرحوم
حاجی عبد القادر باپو رحمۃُ اللہِ علیھماکے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کراچی کے علاقے مؤمن آباد سیکٹر 4 ایف میں ایک
اسلامی بھائی کے گھر مدنی حلقے کا اہتمام ہوا ۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا
عاشر عطاری مدنی نے بیان
کیا اور شرکا کو دونوں شخصیات کی دینی خدمات کے متعلق بتایا۔
آخرمیں مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی مشتاق عطاری اور حاجی
عبد القادر باپو مرحوم سمیت تمام
مرحومین مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی ،ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ کراچی میں علم توقیت کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ
شعبہ
اوقات الصلوٰۃ دعوت
اسلامی کے زیرِاہتمام پاکستان بھر میں 12 مقامات پر 6 دن کا علم توقیت، فلکیات اور جغرافیہ
کورس کا انعقاد کیا گیا۔
ان
میں سے ایک مقام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی بھی تھا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔
فیضان
مدینہ کراچی میں
ہونے والے کورس میں مولانا عبد القادر عطاری مدنی نے شرکا کو سورج اور چاند کی مدد سے نمازوں و روزوں کے وقت نکالنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔
کورس
کے اختتام پر 29 فروری 2024ء کو امتحان اور تقسیم اسناد کا سلسلہ بھی ہوا جس میں کامیاب
ہونے والے طلبائے کرام میں ناظم اسلامک ریسرچ سینٹر مولانا آصف خان عطاری مدنی اور دیگر نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
واضح رہے کہ
!اس
کورس کا سیکنڈ لیول رمضان المبارک 1445ھ کے فوری بعد آن لائن شروع ہوجائے گا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کا جذبہ
رکھنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں اسلامی
بہنوں کے درمیان جنوری 2024ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:99 ہزار 689 (99,689)۔
روزانہ امیرِ اہلِ سنت کا بیان / مدنی مذاکرہ
سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 30 ہزار 415 (1,30,415)۔
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد:9 ہزار 950 (9,950)۔
ان مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 302 (1,00,302)۔
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:10 ہزار 634 (10,634)۔
ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:4 لاکھ 17 ہزار 2 (4,17,002)۔
ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32 ہزار 196 (32,196)۔
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 58 ہزار 485 (7,58,485)۔
اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:94 ہزار 124 (94,124)۔
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:964 ۔
11 فروری 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کے ڈسٹرکٹ Moka میں
ملکی سطح پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کی طالبات، سرپرستوں،
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کی اسٹوڈنٹس اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی
شرکت رہی۔
ماریشس دورے پر موجود دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو
فیضانِ شریعت کورس میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اورمدنی
چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔
ماریشس کے Plaines Wilhems Districtمیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 فروری 2024ء کو ایک سیشن منعقد ہوا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی مختلف
اسلامی بہنوں سمیت نیو مسلم اسلامی بہنوں نے
بھی شرکت کی۔
سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےفرض علوم کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرض
علوم کی تعریف اور فرض علوم سیکھنے کی اہمیت پر رہنمائی کی۔
سیشن کے آخر میں اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تمام اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
فلک ڈسٹرکٹ، ماریشس کے علاقے Unit Riche Mare میں 10 فروری 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دینی ماحول سے منسلک ایک اسلامی بہن (پچھلے دنوں جنہیں کینسر ہو گیا تھا)سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی۔
ماریشس کے ڈسٹرکٹ فلک میں مقامی اسلامی بہنوں کے
درمیان سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے
میں بیرونِ ملک دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے ہمراہ 10 فروری 2024ء کو ماریشس کے ڈسٹرکٹ فلک میں مقامی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”دنیا کی مذمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اپنی قبر و آخرت
کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔
فیضان
مدینہ کراچی میں مختلف
شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
5رکنی
مجلس مدنی قافلہ، نیک اعمال،مدنی کورسز،مدرسۃ
المدینہ بالغان اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے کے سٹی ذمہ داران کا فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری کے دفتر میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ نے ماہ رمضان اعتکاف اور مدنی عطیات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں شعبہ جات میں جاری دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ کراچی میں ایک ماہ رمضان اعتکاف کے انتظامات کے حوالے
سے میٹ اپ
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ایک ماہ رمضان اعتکاف کے
انتظامات کے حوالے سے میٹ اپ ہوا جس میں شعبہ جات کے ایڈمنز اور ایک ماہ
رمضان اعتکاف مجلس کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
رکن
شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ایک ماہ رمضان اعتکاف کے انتظامات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کی اور انہیں پلاننگ دی جس پر انہوں نے بھر
پور عمل کرنے کی اچھی نیت کاا ظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رکن
شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبہ روحانی
علاج فیضان مدینہ کراچی میں استخارہ آفس کے اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ لیا جس میں رکن شوریٰ نے شرکا
کو ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
میڈیسن
مارکیٹ کراچی میں قائم جامع مسجد جیلان میں استقبال رمضان اجتماع
6
مارچ 2024ء بروز بدھ میڈیسن مارکیٹ نزد بولٹن مارکیٹ کراچی میں قائم جامع مسجد جیلان میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی
کے تحت استقبال رمضان اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
شعبہ رابطہ برائے علمائے کراچی سٹی کے ذمہ دار
مولانا محمدمحسن عطاری مدنی نے ”برکاتِ رمضان“ کے موضوع پر بیان کیا
جس میں روزے اور نماز کے فضائل بتائے۔
علاوہ ازیں شرکا کو فیضان مدینہ کراچی میں ایک
ماہ اور آخری عشرے کے سنت اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
اس
اجتماع میں مارکیٹ کے صدر محمد زبیر میمن نے بھی شرکت کی ۔آخر میں ذمہ داران نے ان
سے ملاقات کی جس میں انہوں نے میڈیسن مارکیٹ میں نماز کورس،
طہارت کورس اور مدنی حلقے لگانے میں تعاون
کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)