دعوت
اسلامی کے تحت 14 مارچ 2024ء بروز
جمعرات جلال پور بھٹیاں حافظ آباد میں مسجد افتتاح
کے موقع پر اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
اس
موقع پر نگران تحصیل مشاوررت ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ کر افتتاح کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مسجد کے فضائل بیان کرتے ہوئے انہیں مسجد کی آباد کاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: جواد حسن عطاری ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2024ء بروز منگل ، سہ پہر 3 تا 5السید لان،
ماڑی پور ٹاؤن-1 ، کراچی میں زکوٰۃ کورس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ سے
وابستہ شخصیات، کراچی سٹی ذمہ دار اور ٹاؤن نگران ماڑی پور علی ذیشان عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت ماڑی
پور ٹاؤن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
اس کورس میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی ”
زکوٰۃ“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں زکوٰۃ کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے کہ کتنے قسم کے مال پر زکوٰۃ ہوتی ہے اور کتنی ہوتی ہے نیز اس موقع پر شرکا نے مفتی صاحب سے زکوٰۃ سے متعلق سوالات کئے اورآپ نے قرآن و
حدیث کی روشنی میں ان کے تشفی بخش جوابات عنایت فرمائے۔(رپورٹ: ندیم
احمد عطاری ،ماڑی پور ٹاؤن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ دنیا پور میں افطار اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں سیاسی شخصیات، ذمہ داران اورمقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
افطار
اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے”فضائل
روزہ “ کے موضوع پر بیان کرتے
ہوئے بتایا کہ روزے کا مقصد تقویٰ اور پرہیز گاری ہے نیز ہمیں اس مقصد کے حصول کے خاطر کوشش کرنی چاہیے ۔
آخر
میں رکن شوریٰ نے شرکا کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کیا اور عا بھی کروائی۔(رپورٹ:انس
عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کی جانب سے اسلام گڑھ کشمیر میں تقسیم اسناد
اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے والے اسٹوڈنٹس اور ان کے سرپرستوں کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے*ماہِ رمضان نیک
اعمال کے مطابق گزارئیے* کے موضوع پر بیان کیا
اور بیان کے اختتام پر 30 بچوں جنہوں نے حفظ و
ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ان کی دستا بندی کی اور اسناد بھی پیش کیں۔(رپورٹ:انس
عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ریاض
آباد ضلع کوٹ ادو مظفر گڑھ پنجاب میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچو ں اور ان کے سرپرستوں نے حاضری دی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اپنی اولاد کو حفاظ، عالم اور
مفتی بنانے کے حوالے سے ذہن دیا ۔ آخر میں رکن شوریٰ نے حفظ
و ناظرہ مکمل کرنےوالے بچوں کی دستار بندی
کی اور ان میں اسناد تقسیم کی۔(رپورٹ:انس
عطاری معاون رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب
سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں
10،9،8 مارچ 2024ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس ہواجس میں ساہیوال ڈویژن کے
مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مولانا
محمد عثمان عطاری مدنی ڈویژن ذمہ دار شعبہ
روحانی علاج نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات
عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ سمجھایا ۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا
اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار شعبہ
روحانی علاج، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ماہ ِ
رمضان المبارک کی مناسبت سے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک
اسکول سسٹم نے بچّوں کی تربیت کے لئے ایک رمضان تربیہ ہوم ورک ترتیب دیا ہے۔
تربیہ
ہوم ورک میں پری نرسری ، نرسری کے جی، پرائمری اور سیکنڈری کلاسز کے بچّوں کی ذہنی
سطح اور سیکھنے کی استعداد کومدنظر رکھا گیا ہے۔
رمضان
تربیہ ہوم ورک کو نماز،قرآن پاک،دُرود پاک،مدنی مذاکرہ، دُعاؤں، نماز کے اذکار،
اخلاق و آداب، بزرگان دین کے اعراس اور نیکیاں بڑھانے والی دیگر باتوں سے مزین کیا
گیا ہے۔
رمضان
تربیہ ہوم ورک میں رنگ بھرنے اورنقطے
ملاکر تصاویر بنانے جیسی دل چسپ سرگرمیاں
بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس تربیہ ہوم ورک کو www.darulmadinah.net پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ دارالمدینہ کے علاوہ دوسرے اسکولز میں پڑھنے والے
بچّوں کے والدین بھی اس سے استفادہ کرسکیں
اور اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔(رپورٹ: غلام
محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
حیدرآباد،سکھر،ٹنڈوآدم
اور شہدادپور دارالمدینہ کیمپس میں پیرنٹس
مینجمنٹ میٹنگ
دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذمہ داران کی کوشش ہوتی ہے کہ طلبہ وطالبات کے
والدین کے خدشات کو دور کریں اور تعلیم و تربیت کے نظام کو مزید بہتر بنائیں۔ اس حوالے سے دار
المدینہ کے ذمہ داران کی جانب سے وقتاً فوقتاً والدین کے اطمینان کو یقینی بنانے کے لئے کیمپسز
میں پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگز (PMM) کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
گزشتہ
دنوں دارالمدینہ سندھ کےصوبائی ذمہ دار(provincial
head) سیدمدنی
رضاعطاری اور ایک سینئر پرنسپل نے حیدرآباد، سکھر،ٹنڈوآدم اور شہدادپور میں ہونے
والی PMMمیں
شرکت کی اور وہاں اسٹوڈنٹس کے سرپرست صاحبان سے دارالمدینہ اور بچوں کی تعلیمی کیفیت پر گفتگو کی جس پر انہوں
نے دارالمدینہ کے معیار تعلیم پر اپنے
اعتماد کا اظہار کیااور مزید بہتری کے لئے تجاویز بھی دیں۔
اس
دورے میں صوبائی ذمہ دار سید مدنی رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں بیان کیا اور تنظیمی ذمہ داران سے مشورے بھی کئے۔(رپورٹ:
غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سلسلہ
قادریہ رضویہ عطّاریہ کے دسویں بزرگ پیرو مرشد حضرت سری بن مغلس سقطی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت، آپ کے اقوال اور آپ کے
علمی مقام و مرتبے سے عاشقانِ رسول کو مستفیض کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اس 25 صفحات کا رسالہ ”فیضان سری سقطی رحمۃُ
اللہِ علیہ“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سےبھی نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”فیضان سری سقطی رحمۃُ اللہِ
علیہ“پڑھ
یا سُن لے اُسے اپنے اولیاء کی غلامی اور پیروی کی توفیق دے کر ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
انڈونیشیا کے دارالحکومت Jakarta میں پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور سے ملاقات
انڈونیشیا، فارایسٹ کے دارالحکومت Jakarta میں قائم پاکستانی ایمبیسی میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری
محمد ایاز عطاری سمیت ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ کی دیگر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ پاکستانی ایمبیسڈر امیر خرم راٹھور سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ
اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے متعلق کلام کیا گیا۔
مدرسۃ المدینہ
بوائز کے تحت 4
مارچ 2024ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع
ہوا جس میں فیصل
آباد ڈویژن سے مدنی
عملے و ناظمین نے بلمشافہ جب کہ دیگر شہروں سے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ کے شرکت کی ۔
اس
اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں رمضان ڈونیشن جمع کرنے ،اعتکاف کروانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئے نیز رسید بکس ،فطرے کے بستے اور فطرہ ٹوکن کے حوالے سے بھی تربیت کی ۔
دوسری
جانب نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو سابقہ حفاظ کرام سے
ملاقات کرنے اور ان کو رمضان عطیات جمع کرنے کے بارے میں ذہن دینے کا
ہدف دیا۔
آخر
میں نگران پاکستان مشاورت نے بہترین کار
کردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور دعا فرمائی نیز ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
انڈونیشیا، فارایسٹ کے شہر Jakarta میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول و
بزنس کمیونٹی کےاسلامی بھائیوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا۔
حلقے کے دوران تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف
پڑھی گئی جبکہ بیرونِ ملک دورے پر موجود رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد
ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو نیک اعمال کرنے،
گناہوں سے بچنے، نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینِ متین کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)