بنگلہ دیش کے شہرراج شاہی میں عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف بزنس کمیونٹی و شعبہ جات کےعاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

تلاوت و نعت سے سیشن کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی جبکہ نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت عبد المبین عطاری نے شرکاء میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مختلف امور پرگفتگو کی۔سیشن کے اختتام پردعا کاسلسلہ ہوا اور نگران راج شاہی ڈویژن نے صلوة وسلام پڑھا ۔

بعدِ سیشن رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے بزنس کمیونٹی کے عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام کرنے و دینی کام کرنے اور اپنے گھر والوں کی اصلاح کے لئے کوشش کرتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صدر ٹاؤن لائنز ایریا  کی محمدی مسجد میں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب 10 مارچ 2024ء کو کفن دفن کورس ہوا جس میں لائنز ایریا محمدی مسجد کےعاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکا کو ابتداءً مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت بتائی پھر غسل میت دینے اور کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ سیکھایا ۔آخر میں مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور ڈاؤن لوڈ بھی کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے  زیراہتمام 9 مارچ 2024ء کو فیضانِ غوثِ پاک مسجد ڈیفنس ٹاؤن ساؤتھ ڈسٹرکٹ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ ناظمین نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے شعبان کے اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور رمضان المبارک میں بعدِ فجر یا بعدِ تراویح مدرسۃ المدینہ بالغان ہر ذیلی حلقے میں لگانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے نیز رمضان المبارک کے اہداف اور پلاننگ بھی دی۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری عبدالباسط عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی میں  رمضان شریف کی آمد کے ساتھ ساتھ رونقیں لگ گئیں ہیں ۔ملک و بیرون ملک سے علم دین سیکھنے، ماہ رمضان کا فیضان لوٹنے، امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی صحبت اور دعاؤں سے فیض پانے والے پہنچ گئے ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی 11مارچ 2024ء سے فیضان مدینہ میں مدنی مذاکروں کا آغاز ہوچکا ہے۔

٭اس سلسلے میں لاہور پنجاب سے سینکڑوں عاشقان رسول پر مشتمل ایک مدنی قافلہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے زیرِ سایہ رمضان اسپیشل ٹرین کے ذریعے کراچی نفل اعتکاف کی نیت سے پہنچا ہے جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ ٔ کرام و اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

دورانِ سفر عاشقانِ رسول کو مختلف سنتیں و آداب بھی بتائیں گئیں جبکہ شرکا نے راسۃ میں لاہور ریل وے اسٹیشن پر رکن شوریٰ کی امامت میں نماز مغرب بھی باجماعت ادا کی ۔

کراچی اسٹیشن پر پہنچ کر اسلامی بھائیوں کے جذبات دیدنی تھے۔ مدنی خبروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہاں جوبھی سکھایا جائے گا وہ ہم سیکھے گے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ کے مضافاتی  علاقے CYRILDENE میں قائم جامع مسجد فیضانِ زم زم میں UK کے مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ تشریف لائے جہاں ذمہ داران نے اُن کا استقبال کیا۔

معلومات کے مطابق فیضانِ زم زم مسجد میں ہی ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حقوق العباد کے متعلق وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعدازاں سیشن میں شریک تمام عاشقانِ رسول نے مفتی شمس الہدیٰ مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مختلف انداز میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز برمنگھم سٹی یونیورسٹی UK میں اسٹوڈنٹس کے لئے ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے شیڈول کے ساتھ وقت کی منصوبہ بندی کرنے، اپنے کاموں کو ترجیح دینے، اہداف کا تعین کرنے، اس کے مطابق کام سونپنے اور دیگر اہم موضوعات پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اس طرح کی باقاعدہ تقریبات کے انعقاد پر دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے اسٹوڈنٹس کی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے ”فکرِ آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور رمضانُ المبارک کے روزوں کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسٹوڈنٹس نے اُن سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان کی سب سے قدیم اور ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ”زرعی یونیورسٹی فیصل آباد“ میں سالانہ کُتُب میلا لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے پبلیکیشن ڈیپارٹمنٹ مکتبۃ المدینہ کے تحت اسلامی بھائیوں نے اسٹال لگائے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے دعوتِ اسلامی کی کتابوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیئے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے پرنسپل سمیت دیگر پروفیسرز نے مکتبۃ المدینہ کے تحت لگائے گئے اسٹال کا وزٹ کیا جہاں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عثمان عطاری (ہیڈ آف یونیورسٹی) نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔( رپورٹ: عثمان رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2024ء کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں استقبال رمضان اجتماع منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس ،پروفیشنلز اور نوجوان عاشقان ِرسول نے شرکت کی ۔

امریکہ میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار غلام مصطفی عطاری نے ”فضائلِ رمضان “ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : احمد رضا عطاری اورسیز شعبہ تعلیم ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10مارچ  بروز اتوار 2024ء کو فیصل آباد ڈویژن کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ کے اطراف گھسیٹ پورہ میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر استقبال رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے مسجد کے پلاٹ میں نماز عصر پڑھا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعدازاں وہاں بیان کیا جس میں علاقہ مکینوں کو ماہ رمضان کے روزے رکھنے اور 1ماہ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا نیز جلد اس پلاٹ پر مسجد کی تعمیرات کو مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد اور نگران شہر مشاورت کھڑیانوالہ نے بھی شرکت کی۔ ( رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد   کے علاقہ پیراڈائز ویلی میں 8 مارچ 2024ء کو ایک اسلامی بھائی کے گھر پر میٹ اپ کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نماز ،روزے کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کےتعلق سے مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیصل آباد کے علاقہ    غلام محمد آباد میں 6 مار چ 2024 ء کو نعیم عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں سیاسی ، سماجی افراد اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں بھی شریک ہوئے۔

نگران پاکستان مشاورت کی خصوصی آمد ہوئی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں جذبہ دلایا ۔

اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات عام کرنے کے لئے چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا نیز دینی ماحول میں اعتکاف کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر شرکائے حلقہ نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)