شریعت مطہر ہ میں بیوی پر شوہر کی اطاعت کو واجب قرار دیا گیا ہے،بیوی کا شوہر کی نافرمانی کرنا،اس کو تکلیف پہنچانا،بچوں کو اس کے خلاف ورغلانا شرعا ناجائز و حرام ہے،آپ ﷺ نے متعدد احادیث میں عورت پر اپنے شوہر کی اطاعت کو لازم قراردیا ہے اور نافرمانی پر سخت وعیدات ارشاد فرمائیں ہیں

قرآن کریم میں ادشاد باری تعالیٰ ہے: فَانْكِحُوْا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ مَثْنٰى وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَۚ-فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَةً (پ 4، النساء: 3) ترجمہ:اور عورتوں سے جو تم کو پسند ہونکاح کرلو،دودوعورتوں سےاور تین تین عورتوں سے اورچار چار عورتوں سے،پس اگر تم کو احتمال ہو کہ عدل نہ رکھو گےتو پھر ایک ہی بی بی پر بس کرو۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا:جب عورت (بغیر کسی وجہ کے) اپنے شوہر کے بستر سے علیحدہ ہو کر رات گذارتی ہے،تو جب تک وہ عورت (شوہر کی طرف)واپس نہ آجائے فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔ (بخاری، 3/462، حدیث: 5193)

عورت ہرگز اپنے شوہر کی ناشکری نہ کرے کیونکہ شوہر اس کا مضبوط سہارا ہے۔ آج کل خواتین اپنے شوہروں کی ناشکری کرتے ہوئے زیادہ نظر آتی ہیں۔ انہیں اس حدیث پاک سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ چنانچہ جب آپ ﷺ سے جہنم میں عورتوں کی کثرت کی وجہ کے متعلق استفسار کیا گیا تو فرمایا: وہ شوہر کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان سے مکر جاتی ہیں۔ (بخاری،3/463، حدیث:5197)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ:اگر میں کسی کو (خدا تعالی کے علاوہ)کسی (اور) کے سامنے سجدہ کرنے کا حکم کرتا تو بیوی کو خاوند کہ سامنے سجدہ کرنے کا حکم کرتا۔ (ابن ماجہ،2/411، حدیث: 1853)

حضرت عبد اللہ بن عباس سے مروی ہے کہ رسول ﷺ فرماتے ہیں:میں نے جہنم کو دیکھا تو میں نے آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا اور میں نے اس جہنم میں عرتوں کو مردوں کی نسبت زیادہ پایا لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ وہ کیوں؟ تو آپ نے بتایا کہ انکے کفر کی وجہ سے کہا گیا کہ کیا وہ اللہ تعالیٰ کا کفر کرتی ہیں؟ رسول ﷺ نے فرمایا:وہ خاوند کی نافرمانی کرتی ہیں اور احسان فراموشی کرتی ہیں اگرچہ آپ ان میں سے کسی کہ ساتھ زمانہ بھر احسان کریں،پھر وہ آپ میں کوئی ناگوار بات دیکھ لیں تو کہتی ہیں میں نے تجھ میں کبھی خیر نہیں دیکھی۔ (بخاری، 1/15، حدیث:29)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جب عورت بغیر کسی وجہ کے اپنے شوہر کے بستر سے علیحدہ ہو کر رات گزارتی ہے تو جب تک وہ عورت شوہر کی طرف واپس نہ آ جائے فرشتے اس عورت پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔ (بخاری، 3/462، حدیث: 5193)

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جو عورت اپنے گھر سے باہر جائے اور اس کے شوہر کو ناگوار ہو تو جب تک پلٹ کر نہ آئے آسمان میں ہر فرشتہ اس پر لعنت کرے اور جن و آدمی کے سوا جس جس پر گزرے سب اس پر لعنت کریں۔ (معجم الاوسط،6/488، حدیث:9231)