16اکتوبر2023ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت غلام محبوب عطاری نے شاہ فیصل ٹاؤن میں رہا ڈائریکٹر لوکل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے سلیم رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ فرحان علی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات غلام محبوب عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور شاہ فیصل ٹاؤن میں جائے نماز و مسجد کی جگہ کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر انہوں نے نیکی کے کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت سرحد چیمبر آف کامرس پشاور میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس اجتماع میں سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحاق سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات ( نائب صدر اعجاز خان آفریدی،سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور،سرحد چیمبر کے سابق صدر عابد اللہ خان یوسف زئی،ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی غلام حسین ،جرنل سیکٹری سجاد خان اور اشتیاق محمد، فضل واحد اور دیگر موجودہ ممبران و اسٹاف ) نے شرکت کی۔ (رپورٹ:دعوت اسلامی پشاور خیبرپختونخوا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت چلڈرن اَسْپَتال   لاہور میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ اخلاقِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں قرب و جوارسے عاشقان رسول و اسٹاف نے شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کےتحت 19 اکتوبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں دارالسنہ اور فیضان مدینہ میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس کے مسائل بتائے نیز غسلِ میت دینے کا طریقہ بتانے کے ساتھ ساتھ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت اندرون بوہر گیٹ مارکیٹ ملتان میں مختلف شاپس اور گلشن مارکیٹ  کی موبائل مارکیٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ سید محمد حسنین عطاری نے تاجر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں اور تقسیمِ رسائل کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ کا تعارف بھی کروایا ۔ اس موقع پر شعبہ تقسیم رسائل کے ڈویژن ،سٹی اور ٹاؤن ذمہ دار سمیت دیگر سطح کے اسلامی بھائی بھی وہاں موجود تھے ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


راولپنڈی میں واقع پیر مہر علی شاہ (ایرڈ Arid) ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں معاشی ترقی کے اصول کے عنوان پر سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر عقیل سلطان، مختلف ڈیپاٹمنٹس کے ڈینز، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے’’ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عطا کردہ معاشی اصول اور رزق حلال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبہ کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بحیثیت تاجر مبارک زندگی اور اسلاف کرام کا انداز تجارت کے حوالے سے واقعات بتائے۔

آخر میں یونیورسٹی وائس چانسلر کی جانب سے رکن شوریٰ کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی جبکہ رکن شوریٰ نے اجتماع کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات سے آگاہ کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی ۔اس کے ساتھ ہی انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں بنام’’ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت اور ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘ کا شمارہ تحفے میں دیا۔( رپورٹ:محمد دانش عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کچہری ٹاؤن   لالکرتی راولپنڈی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2023ء کو شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر شخصیات اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ اور ”ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔

بعدِ اجتماع نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےاسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے لئے ترغیب دلائی اور ٹیلی تھون کے اہدا ف بھی دیئے ۔


صدر  ٹاؤن کراچی میں 15اکتوبر 2023 بروز اتوار عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی بھی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت“ اور ”ٹیلی تھون کی ترغیب“ کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔

شخصیات اجتماع میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت کی ترغیب پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروائے جبکہ بعض اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی مد میں 60 یونٹ جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12اکتوبر  2023 کو پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حج ٹریننگ کروانے کے لئے خوائش مند اسلامی بہنوں کا ڈیٹا لینے سمیت دیگر مختلف امور پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ سفرِ شیڈول بناتے وقت احتیاطوں کا خیال رکھا جائے٭ شعبے کی نوعیت کے حساب سے مدنی مشورہ ، شیڈول اور وزٹ کی ترکیب بنائی جائے۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ۔


مرد و خواتین کے دلوں   میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی شمع جلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2023ء کو کلفٹن کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیاگیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰن کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بہن نے سرورِ کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”موئے مبارک کے فضائل“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔محفل کے اختتام پر امیرِ اہلسنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے دعا کروائی اور شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی۔


انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں  13 اکتوبر 2023ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار( عالمی سطح )، آفس ناظمہ اور آفس کی دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں ہونے والے سفر کے متعلق کلام کیا نیز جو فیملی سفر کروائی جاتی ہے اس کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا۔

علاوہ ازیں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اس بارے میں اپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے کاموں میں مزید ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


ملک نیپال میں عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہی دینے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2023ء  کو ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔