عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب
سے 23 اکتوبر 2023ء کو صبح تقریباً 10
بجے محبوب لین نزد کوہِ نور مل پشاور روڈ راولپنڈی میں قائم مدنی مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول وشخصیات نے شرکت کی ۔
رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے اصلاحی موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو برائی و بے حیائی کے کاموں سے بچنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ا ور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات کےزیرِ اہتمام 24 اکتوبر 2023ء کو لودھراں میں ڈویژنل
ذمہ دار فدا علی عطاری نے تحصیل نگران
دعوت اسلامی قاری محمد وسیم عطاری کے ہمراہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت بزنس ٹائیکون
ایم ڈی ایئر سیال مہر محمد اشرف سیال سے ملاقات کی۔
عمرہ کی سعادت اور در رسول صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری کا شرف پانے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونےوالے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف ’’سنتیں اور آداب‘‘ بھی
تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِاہتمام
فیضانِ مدینہ کراچی میں 23اکتوبر2023ء
بروزپیر مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ مجلس سمیت صوبائی،ڈویژن وڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ کراچی سٹی حاجی فضیل عطاری نے شعبے کا دینی کام کرنےکے حوالے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور
انہیں آئندہ کے لئے نکات بتائے
جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
22اکتوبر2023ء
بروزاتوار رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ و نگرانِ کراچی سٹی حاجی فضیل عطاری نےعالمی
مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ اجتماع میں پاکستان بھر سےتشریف لائے ہوئے نابینا،ڈیف،معذور افراد کے درمیان بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی
گئی نیز دعاوصلوۃ سلام کے بعد ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
23اکتوبر2023ء بروزپیرعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کے تحت میٹ اپ
ہوا جس میں پاکستان بھر سے صوبائی ،ڈویژن
وڈسٹرکٹ اور بستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ و نگرانِ کراچی
سٹی حاجی فضیل عطاری نے ’’ ریاکاری ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیااور شرکا کی مختلف مدنی پھولوں پر تربیت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جزوی چاند گرہن
28 اکتوبر 2023ء
جب
زمین کا سایہ چاند پر پڑے تو اسے چاند گہن(Moon
Eclipse) کہتے ہیں۔سائے دو قسم کے ہیں۔
1...
ہلکا سایہ(Penumbra) جو خالی آنکھ سے نظرنہیں آتا۔
2... گہرا
سایہ (Umbra)جو خالی آنکھ
سے نظر آتا ہے۔اسے جزوی چاند گہن (Partial Moon Eclipse) بھی
کہا جاتا ہے۔
ہمارے
اکابرین سے جس گہن پر نماز پڑھنے کا استحباب ثابت ہے وہ وہی ہے جو آنکھ سے نظر آتا
ہو۔
’’چاند
گہن ‘‘مکمل (Total) بھی
ہوتا ہے اور جزوی (Partial)بھی۔
اکتوبر
2023 ءکی 28 اور 29 تاریخ کی درمیانی رات ’’جزوی چاند
گرہن‘‘(Partial
Moon Eclipse) ہوگا جو پاکستان سمیت براعظم ایشیا،افریقہ و یورپ
میں مکمل جبکہ آسٹریلیا ، شمالی امریکہ و
جنوبی امریکہ کےکچھ حصوں میں دیکھا جاسکےگا۔
یہ’’جزوی
چاندگہن “گرین وچ (GMT)ٹائم
سے ”19:35 “تا” 20:53“
رہے
گا۔
چاند گہن کی نماز
مسئلہ : سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ
اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔ (
دُرِّمُختار،۳/ ۸۰ دار المعرفۃ بیروت)
پاکستان میں گہن کی ابتدا و انتہا کے اوقات
پاکستان بھر میں یہ چاند گرہن اکتوبر کی 28 اور 29 کی درمیانی رات 12:35
تا 1:53 رہے گا۔
نوٹ : وقتِ فجر
میں نفل نماز منع ہے اس کا خیال رکھا جائے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں گہن کی
ابتدا و انتہا کے اوقات
GMT
Differnce |
|
|
Begin |
End |
GMT +10:00 |
Papua new Guinea |
|
05:35 am |
06:53 am |
GMT +9:00 |
Japan |
|
04:35 am |
05:53 am |
GMT +8:00 |
Western Australia |
China |
03:35 am |
04:53 am |
GMT +7:00 |
Thailand |
|
02:35 am |
03:53 am |
GMT +6:00 |
Bangladesh |
|
01:35 am |
02:53 am |
GMT +5:45 |
Nepal |
|
01:20 am |
02:38 am |
GMT +5:30 |
India |
|
01:05 am |
01:23 am |
GMT +5:00 |
Pakistan,Tajikistan |
|
12:35 am |
1:53 am |
GMT +4:30 |
Afghanistan |
|
12:05 am |
1:23 am |
GMT +4:00 |
UAE,Mauritious |
|
11:35 pm |
12:53 am |
GMT +3:30 |
Iran |
|
11:05 pm |
12:23 am |
GMT +3:00 |
Arab Sharif,Iraq |
|
10:35 pm |
11:53 pm |
GMT +2:00 |
Syria,South Africa |
|
09:35 pm |
10:53 pm |
GMT +1:00 |
Germany,Nrtherland |
Moroco,Spain |
08:35 pm |
09:53 pm |
GMT +0:00 |
Uk,Mali |
|
07:35 pm |
08:53 pm |
GMT -3:00 |
Some Parts of Brazil,Canada,Usa etc |
|
04:35 pm |
05:53 pm |
امیر
اہلسنت کے اقوال و ارشادات سے فیض پانے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید
رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی
نے اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 121 ارشادات“
پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
خلیفہ امیر اہلسنت
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 121 ارشادات“ پڑھ یا
سن لے اُسے اپنی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کوبھی نیکی کی دعوت دینے اور
بُرائی سے بچانے والا بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
پچھلے دنوں بلوچستان اور سندھ سے تشریف لائی ہوئی مختلف
شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔اس موقع پر شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے آنے والے مہمانوں کو فیضانِ مدینہ میں موجود مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں
کےحوالے سے بریفنگ دی۔
بعدازاں مہمانوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی حاجی محمد فضیل عطاری اور رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبدلحبیب عطاری سے
ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے ان شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے فکر آخرت کا ذہن دیا اور انہیں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی
ذمہ دار اندرون سندھ جہانزیب عطاری، کراچی کے حاجی یعقوب عطاری، محمد یحییٰ عطاری
اور بلوچستان صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری،نصیر آباد کے ڈویژن نگران قاری محمد
آصف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت بینک روڈ صدر راولپنڈی میں 23اکتوبر2023ء کو عظیم
الشان اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں تاجر حضرات نے
شرکت کی ۔
ذمہ
دار شعبہ رابطہ برائے تاجران راولپنڈی محمد رضوان عطاری نے’’ میلاد کی برکات
اور مقصد میلاد‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر
انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کا نٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
بیراج
روڈ سکھر میں 23اکتوبر2023
ء کوفیضان صحابیات میں اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے کے حوالے سےمدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اور ڈویژن معاونت ذمہ دار
اسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
نگران
مجلس غلام الیاس عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں میں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے
نکات بتائے جس میں بالخصوص فیضان صحابیات کے متعلق گفتگو ہوئی۔(کا
نٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے ہربل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرانوالہ میں میلاد اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جہاں رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے میلادِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور تعلیماتِ مصطفی پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔
اس اجتماع میں گجرانوالہ طبیہ کالج کے پروفیسر اور شہر کے
اطبائے کرام نے شرکت کی۔(رپورٹ: حکیم محمد حسان عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ
پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بروز
پیر 23 اکتوبر 2023ء بعد نماز عشا دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کی
جانب سے کورنگی ڈسٹرکٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ، ٹاؤن و یوسی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدرسۃ
المدینہ بالغان کے نگران عرفان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور بالخصوص 6 نومبر کو ہونے والے مدنی مشورے کے حوالے سے تیاری کا ذہن دیا ۔
علاوہ ازیں احساس ذمہ داری کے حوالے سے چند مدنی پھول
پیش کئے اور مساجد میں مدارس لگانے کا ہدف
دیا۔آخر میں ٹیلی تھون و دیگر اچھی
کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔(کا
نٹینٹ:رمضان رضا عطاری)