ستیانہ روڑ رحمان ولازفیصل آباد میں عمران ارشد
کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
فیصل آباد کے علاقے ستیانہ روڑ رحمان ولاز
میں عمران ارشد کی رہائش گاہ پر اُن
کے بیٹے کی آمین کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اکتوبر
2023ء بروز منگل سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے
علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
دورانِ حلقہ قراٰنِ مجید کے فضائل پر مدنی پھول
بیان کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی اولاد کو حافظِ قراٰن اور عالمِ دین
بنانے کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی
مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی
بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کی ڈاکٹرز کے ہمراہ فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں موجود ڈسپنسری کا وزٹ
رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران
اور ڈاکٹر حضرات کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں موجود ڈسپنسری کا وزٹ کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کا ڈسپنسری کے بارے میں
کہنا تھا کہ اس میں جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز اور دیگر کورسز کے اسلامی
بھائیوں کا علاج کیا جاتا ہے نیز یہ اہم قدم رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی
معاونت سے ہوا ہے۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا
کروائی اور حاضرین کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ اطراف کے علاقے سمیت دیگر شعبہ جات کے
اسلامی بھائیوں کاآن لائن مدنی مشورہ
22
اکتوبر 2023ء بروز اتوار شعبہ اطراف کے علاقے سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی
بھائیوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی سیّد لقمان عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی
قاری محمد ایاز عطاری بھی شریک ہوئے۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد سے بذریعہ انٹرنیٹ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے شعبے کی سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
دیگر شعبہ جات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی کہ شعبہ جات کے ذریعے
شعبہ اطراف کے علاقے کی مدد کس طرح کی
جاسکتی ہے ۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان
مشاورت سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے انہوں نے حکمت بھرے انداز میں جوابات
دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔
واضح رہے! اس موقع پر شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، شعبہ رابطہ
برائے تاجران ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، شعبہ خدام المساجد ولمدارس المدینہ ، شعبہ تعلیم اورشعبہ ایف جی آر ایف کے نگران نیز دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام گجرانوالہ میں فیضانِ عطارسرائےعالمگیر برانچ کےمدرسین کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسے تربیت کی جس میں بالخصوص تدریسی معاملات
میں مہارت اور تجوید و قرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)رپورٹ:
محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(
شعبہ
رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص میں اجتماع میلاد النبی
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا
گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
بعدازاں وکلا بار کی جانب سے رکن شوریٰ قاری محمد ایاز
رضا عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء عبدالاواحد عطاری، میرپورخاص ڈویژن کے
نگران حافظ محمد زین عطاری اور شعبہ رابطہ برائے وکلاء حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دار
محمد سلمان رضا عطاری کو سندھ کی روایتی اجرک کے تحفے پیش کئے گئے۔
اجتماع میں AGP
سندھ کورٹ میر نعیم اختر رامپور، نائب صدر انیس الرحمن ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری عبد
الغفار ناریجو ایڈوکیٹ، سابق صدر علی حسن ایڈوکیٹ چانڈیو، منصور احمد خان ایڈوکیٹ،
ٹیکس بار پاکستان کے سابق نائب صدر احمد سعید ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اقبال
ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر وکلا نے شرکت کی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تعلیمی شعبہ فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کے تحت 26اکتوبر 2023ء کو کراچی، اندرون سندھ، پنجاب، کے پی کے،
بلوچستان، دنیا پور ، افضل پور ، پشاور اور کشمیر کیمپسز میں گیارہویں شریف کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
گیارہویں
شریف کے اجتماعات کے آغاز میں فیضان
اسلامک اسکول کے طلبہ و طالبات نے تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
نذرانے پیش کئے اور ’’سیرت ِ غوثِ اعظم
رحمۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پر بیانات کئے۔آخر میں شانِ غوث
اعظم میں منقبت پڑھیں جبکہ فاتحہ خوانی، دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماعات کا اختتام ہوئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پنجاب
کے شہر کوٹ رادھا کشن میں امیراہلسنت دامت
بر کاتہم العالیہ
کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوٹ رادھا کشن میں
سحری اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں ڈسٹرکٹ
نگران قصور حاجی نعیم خان عطاری ، نگران تحصیل مشاورت کوٹ رادھا کشن مولانامحمد منہال عطاری مدنی اور دعوت اسلامی کے
دیگر ذمہ داران سمیت مقامی عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
خوش
نصیب عاشقان رسول نے رات فیضانِ مدینہ میں ہی اعتکاف کیا ، تہجد کی نماز باجماعت
ادا کی اور نفلی روزہ رکھنے کی سعادت بھی
حاصل کی۔بعدازاں تفسیر صراط الجنان ، شجرہ
شریف اور بیان بھی ہوا نیز اشراق و چاشت اور صلوۃ
و سلام پر سحری اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:تحصیل
نگران کوٹ رادھا کشن محمد منہال احمد عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لوگوں
کے دلوں کو علمِ دین کے نور سے منور کرنے اور انہیں دینِ اسلام کے بارے میں
معلومات فراہم کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مذاکروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے اسلامی
بھائی اپنے دینی و دنیاوی معاملات کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں اور امیرِ اہلِ سنت اُن سوالات کے جوابات ارشاد
فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 28 اکتوبر 2023ء بمطابق 13 ربیع
الآخر 1445ھ بروز ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول
کے لئے مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرونِ ملک سے کثیر اسلامی
بھائی براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
معمول کے مطابق مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوت و نعت
سے کرنے کے بعد عاشقانِ رسول کی جانب سے مختلف سوالات کا سلسلہ ہوا جن کے امیرِ
اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے علم و حکمت سے بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔اُن سوال و
جواب میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: ناشکری سے کیسے
بچا جائے ؟
جواب: اللہ پاک کی نعمتوں کو یادکیا جائےاورشکربجالایا جائے،شکرکے
فضائل پڑھیں،یادرہے !جوشکرکرتاہے اسے اورزیادہ ملتاہے ،شکرکرنے میں ثواب بھی ہے۔اللہ پاک کی بے شمارنعمتیں ہیں ۔سانس لینا اورسانس
باہرنکالنا دونوں نعمتیں ہیں ،پانی بھی نعمت ہے ،الغرض بے شمارنعمتیں ہیں اوراللہ پاک نے بِن مانگے عطافرمائی ہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ایمان
کی دولت بھی بغیرمانگے عطافرمائی ،ہم مسلمانوں کے گھرپیداہوگئے ،الحمدللہ !ہم مسلمان ہیں ورنہ صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اس کے لئے کتنی تکلیفیں برداشت کیں !اللہ پاک کی اتنی نعمتیں ہیں کہ ان کا شمارنہیں، اس
کا جتنا شکراداکریں کم کم اورکم ہے ۔اللہ پاک ہمیں شکرگزاربندہ بنائے ۔ ناشکری ہلاکت میں
مبتلاکرتی اور بربادکرتی ہے ۔ناشکری سے ایمان
بھی ضائع ہوسکتاہے ۔جیسےبلم بن باعوراء کا ایمان بربادہوگیا،اس کی ایک وجہ ناشکری
بھی تھی۔ مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”شکرکے
فضائل“ کا مطالعہ کریں ۔
سوال:کیا کوئی بندہ احسان کرے تو اس کا بھی شکریہ اداکرنا چاہیئے
؟
جواب:جی ہاں ! نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: لَايَشْكُرُ اللہَ مَنْ
لَايَشْكُرُ النَّاس یعنی جولوگوں
کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ پاک کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔(سنن ابی داؤد
، 4 / 335 ، حدیث
: 4811)دنیاوی طورپربھی لوگوں کا شکریہ ادا نہ کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے، اگر کوئی کسی کا شکریہ
ادا نہ کر ے تو بسا اوقات لوگ اچھا نہیں سمجھتے ۔
سوال : دومنہ
والاشخص کون ہوتاہے ؟
جواب : وہ شخص جوکسی
کے پاس جاکر ایک بات کرے اوردوسرے کے پاس جاکر دوسری بات یعنی چغلیاں
کھائےاورلوگوں میں نفرتیں پیداکرے ، حدیث پاک میں ایسے شخص کی مذمّت آئی ہے اوراسے
منافق کی صفت قراردیا گیا ہے ۔
سوال: کیا فجرکی
نمازکے بعد سونے سے رزق میں بےبرکتی ہوتی ہے ؟
جواب:حدیث پاک میں ہے کہ رزق کی طلب کے اوقات میں مت سویا
کرواوریہ وقت فجرکی نمازاداکرنے کے بعد سورج طلوع ہونے تک ہے ۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے
اس کی وضاحت طلب کی گئی تو فرمایا : اس
وقت 70 مرتبہ سُبْحانَ
اللہ ،70مرتبہ اللہ اکبراور70مرتبہ اِسْتِغْفار(اَسْتَغْفِرُاللہ)پڑھ لیاجائے کیونکہ اس وقت رزق تقسیم کیاجاتاہے۔( مسند الفردوس للدیلمی ،رقم 3868) اسی طرح شام کے وقت نیک اعمال کی ترغیب ہے کہ اس
وقت اعمال اٹھائے جاتے ہیں ۔
سوال: صدقہ و خیرات
کی قبولیت کا کیا معیار ہے؟
جواب:صدقہ وخیرات کرنا نیک عمل ہے اور ہر نیک عمل کے لئے اخلاص قبولیت کی کنجی(چابی/Key) ہے، جتنا اِخلاص زیادہ ہوگا اتنا ہی ثواب زیادہ ملے گا۔
سوال:لوگ کہتے ہیں موسم کے بدلنے سے صحت خراب ہوتی ہے اوربعض
لوگ موسم کو بُراکہتےہیں ،ایسا کہنا کیسا؟
جواب:موسم کے بدلنے سے صحت پر اثرات تو مرتب ہوتے ہیں مگراسے
بُرانہیں کہنا چاہیئے کیونکہ موسم بھی اللہ پاک تبدیل فرماتاہے۔
سوال : کیاانسان
کے نام کا اس کی زندگی پر کوئی اثرپڑتاہے ؟
جواب :جی ہاں!نام سخت ہو تو یہ سختی نسلوں میں بھی جاسکتی ہے ۔
سوال: کیا
عصرتامغرب مطالعہ نہیں کرسکتے ؟
جواب: عصرتامغرب
مطالعہ کرنے(یعنی کتابیں و رسائل پڑھنے) میں کوئی حرج نہیں ،جن علما نے منع کیا ہے اس کی
وجہ طبی ہے ،اس زمانے کے اعتبارسے ہے کہ اس وقت سورج کی روشنی کم ہوجاتی تھی ،روشنی
کا انتظام نہیں ہوتاتھا ۔اب تو یہ وجہ بھی نہیں کہ بجلی کے ذریعے روشنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیر اہلسنّت کے 121 ارشادات “
پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین امیراہل سنت مدظلہ العالی نے کیا دُعا
دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت کے 121 ارشادات“ پڑھ یا
سُن لے ،اُسے اپنی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کوبھی نیکی کی دعوت دینے اور
بُرائی سے بچانے والا بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم ۔
گاؤں
مل ہاڑا سبی میں سپرنٹنڈنٹ بابو عبدالمجید ہاڑا کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام گاؤں مل ہاڑا سبی میں ایپکا ضلع سبی کے رہنما،ڈی
سی آفس سبی کے سپرنٹنڈنٹ بابو عبدالمجید ہاڑا کے انتقال پر دعوت اسلامی کے ذمہ
داران نے لواحقین سے تعزیت کی۔
دورانِ
تعزیت دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے
لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کروائی ۔
اس
موقع پر ان کے گاؤں کے چیئرمین ڈسٹرکٹ
کونسل ضلع سبی سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی و دیگر معززین بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
بروز
منگل 24 اکتوبر 2023ء کو ڈپٹی سیکریٹری
سندھ سیکریٹریٹ قربان علی سومرو کے توسط سے ریٹائرڈ ایڈیشنل سرجن اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر مبارک علی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کا وزٹ کیا۔
معلومات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ
داران نے آنے والی شخصیات کو فیضان مدینہ میں موجود چند شعبہ
جات دکھائے اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کی پریزینٹیشن بھی دکھائی
جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو
سراہتے ہوئے آئندہ دنوں میں منعقد ہونےوالےمدنی مذاکرے میں
شرکت کا ارادہ ظاہر کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت میں 22،21،20اکتوبر 2023ء کو
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی 3دن کا اجتماع
منعقد
کیا گیا ۔اس اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری نے شرکا ئے اجتماع کی
تربیت کی جبکہ اجتماع کے آخری دن رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری نے ’’خوف خدا
‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور دعا کروائی ،صلوۃوسلام پر اس اجتماع کا اختتام ہوا۔
٭مزید
اسپیشل پرسنز کی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز نے امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ سے سوالات کئے جس پر امیر اہلسنت نے اسپیشل پرسنز کو اپنے مدنی
پھولوں سے نوازا۔
٭اس
کے علاوہ آف ائیر مدنی مذاکرے میں بھی اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی اور
انہوں نے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے ہمراہ جلوس
غوثیہ میں شرکت کی اور آپ دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔
معلومات
کے مطابق کےپی کے، پشاور، مانسہرہ، کشمیر،مظفرآباد، کوٹلی، میرپور، برنالہ، پنجاب،
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ،لالہ موسیٰ،لاہور،قصور،شیخوپورہ،ساہیوال،پاکپتن،فیصل
آباد،جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ،سرگودھا،میانوالی،کوٹ مومن،بھکر، ملتان، خانیوال، لودھراں، ڈی
جی خان ڈویژن، سندھ، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، باندھی، میرپور خاص،
ٹھٹھہ،حیدرآباد، بلوچستان ،ڈیرہ اللہ یار، صحت پور، سبی، خصدار،کوئٹہ،حب چوکی
اورکراچی سے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
26
اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد فیضان غوثُ
الوارٰی میسری باغ کوٹری ڈسٹرکٹ جامشورو میں اجتماع غوثیہ منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’سیرتِ غوثِ اعظم رحمۃ
اللہ علیہ‘‘ کے
موضوع پربیان کیا اور تمام عاشقان رسول کو
19،18،17 نومبر 2023ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)