بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے میٹرک کے سالانہ نتائج 2023ءمیں دارالمدینہ کورنگی گرلزپرائمری اینڈ سیکنڈری کیمپس I، کراچی کی طالبات نے نہ صرف سو فیصد کامیابی حاصل کی بلکہ تمام طالبات نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے A-Oneاور Aگریڈزبھی حاصل کئے ہیں۔

یہ کامیابی دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم،اسکول کی انتظامیہ اور طالبات کے والدین اور سرپرستوں کے لئےاعزاز کی بات ہے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے دینیات ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے کیمپسز میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں میلاد کمپٹیشن کے سلسلے   منعقد ہوئے ۔ میلاد کمپٹیشن میں حصہ لینے والے طلباوطالبات میں 30 اکتوبر 2023ء کو گیارہویں شریف کے اجتماع میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

میلاد کمپٹیشن کے پہلے مرحلے میں مقابلہ حسن قرأت ، حسن نعت، حسن بیان اور کوئز کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ابتدائی مرحلے میں کلاسز کی سطح پر یہ مقابلے ہوئے۔دوسرے مرحلے میں پہنچنے والے طلبا و طالبات نےاسکول کی سطح پر حصہ لیا، اگلے مرحلے میں ریجن سطح پر طلباوطالبات کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل مرحلے میں کلسٹر سطح پر مقابلہ ہوا جس میں 80طلباوطالبات نے اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کئے۔

ان مقابلوں کو طلباوطالبات کی چار کیٹیگریز پری پرائمری بوائز،پری پرائمری گرلز، بوائزہائی اسکول اور گرلزہائی اسکول میں تقسیم کیا گیا تھا۔

واضح رہے! کہ میلاد کمپٹیشن کا آغاز صفر المظفر میں ہوا تھا ۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر،مرتب :رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر G11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا میں علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر پر روانہ ہوا۔

نابینا افراد کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری (اسلام آباد ) نے بھی اس مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سفر کیا، مدنی قافلے میں نابینا افراد کو علمِ دین میں فرض علوم،نماز اور وُضو کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز نیکی کی دعوت کی اہمیت اور مختلف دعائیں، سنتیں، آداب و اذکار سکھائے گئے۔

مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کو بنیادی عقائد و معمولات اہلِ سنّت بتائے گئے نیز دعوت اسلامی کا تعارف اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، ماں باپ کا ادب کرنےکے علاوہ معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا ذہن دیا گیا۔ اس پر نابینا افراد نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا قیام کیا ہے جس کا ایک مقصد گونگے، بہرے، نابینا اور معذور افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنا بھی ہے۔

اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد زون1 میں موجود جامع مسجد صدیقِ اکبر میں میلاد اجتماع ہوا جس میں نگران مجلس سید عمیر عطاری ، صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے اشاروں کی زبان میں نعت شریف پڑھی اور بیان کیا ۔دورانِ بیان مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔آخر میں مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


راولپنڈی   میں قائم گورنمنٹ قندیل انسٹیٹیوٹ برائے بصارت سے محروم افراد میں شعبہ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے” ذکرِ رسول ﷺ اور محافل کی برکات “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے محبتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا درس دیا۔

نابینا افراد کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی قافلے میں سفر کی دعوت پیش کی۔آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا اور نابینا اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات فیصل آباد میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ میں علمائے کرام کی آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں فیضانِ مدینہ فیصل آبادکے ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔

مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرنے کے بعد علمائے کرام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا نیز دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل دعوتِ اسلامی کی پریزنٹیشن بھی دکھائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات کی شب دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد سٹی و اطراف کے عاشقانِ رسول، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، قاری صاحبان اور ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔

اجتماعِ غوثیہ کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت شریف سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حمد باری تعالیٰ کے علاوہ غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبتیں پڑھیں۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت، دینی خدمات اور عبادات کے بارے میں شرکا کو بتایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتےہوئے اسلامی بھائیوں کو نیکی کے کام کرنے اور دوسروں کو نیکی کے کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔بعدِ بیان ذکر بھی کروایا گیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا کروائی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بروز جمعرات بتاریخ 26 اکتوبر 2023 ء بڑی گیارہویں شریف کےموقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم و الشان اجتماع غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور ٹاؤن چیئرمین صفورا راشد خاصخیلی نے بھی اپنے کوآرڈینیٹر بادشاہ چانڈیو کے ساتھ حاضری دی ۔(رپورٹ:محمد زکی عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ دعوت اسلامی کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


29 اکتوبر 2023ء  بروز اتوار کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں قائم تحفظ اوراق مقدسہ کے آفس میں شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد رضا عطاری اور شعبہ ذمہ دار لاہور ڈویژن محمد عالم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائز لیا ۔

اس کے علاوہ ترقی و تنزلی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیانیز ٹیلی تھون کی ریکوری کی بھی ترغیب دلائی جس پر شعبہ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ان مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی نیت کاا ظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اکتوبر 2023ء بروز منگل فیصل آباد کے علاقے  ناظم آباد میں نوید قادری کی رہائش گاہ پر اُن کے بیٹے کی آمین کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ حلقہ قراٰنِ مجید کے فضائل بیان کرتے ہوئے اپنی اولاد کو حافظِ قراٰن اور عالمِ دین بنانے کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت سٹی ٹاؤن راولپنڈی میں ایک تاجر اسلامی  بھائی کے گھر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار محمد رضوان عطاری نے ’’میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی برکات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجر برادری کو مدنی چینل دیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی نیتیں کیں۔

دیگر شخصیات اور تاجران کے ساتھ امپیریل مارکیٹ راولپنڈی کے تاجران نے بھی اجتماع میلاد میں شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ برائے تاجران راولپنڈی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے کشمیر ڈویژن میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی فیضانِ پیرشاہ غازی میرپور برانچ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسین نے شرکت کی۔

گجرانوالہ وراولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسےگفتگوکی اور مدرسین کو تجویدوقرأت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا ۔ )رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری(