میلبرن میں خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 17 اکتوبر 2023ء کو نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ داریاں دینے اور دینی کاموں کے سلسلے میں ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن سیکھنے سکھانے کے حلقے کا فیڈبیک کرنے، مدنیہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ داریاں دینے اور تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ٹیلی تھون کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔