12 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
پرتھ شہر کی خواتین میں ہونے والے دینی کاموں کا
فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورہ
Sat, 11 Nov , 2023
311 days ago
آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی خواتین میں ہونے والے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 19 اکتوبر 2023ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
رہی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے پرتھ کی
خواتین میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام بڑھانے، شارٹ کورسز کی ذمہ داران کا تقرر
کرنے اور اصلاحِ اعمال کا سیشن منعقد کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ
دار نے سیکھنے سکھانے کے حلقے آن لائن میلبرن کے ساتھ جوائن کرنے اور ٹیلی تھون کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔