عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے زیرِ اہتمام بروز اتوار 5 نومبر 2023 ء کو حیدرآباد
پاکستان میں ایک علمی اور پریکٹیکل سیشن رکھا گیا جس کا وقت 11am
سے 12:30pm
تھا ۔
اس میں
طلبۂ کرام کو نمازوں کا وقت نکالنے کے سلسلے میں مختلف چیزوں کا پریکٹیکل کروایا
گیا جیسے دائرہ ہندیہ
(جو کہ کسی وجہ سے درست نہ ہو سکا تو اس کے متبادل خط شمال و جنوب نکالنا اور اس
کے ذریعے سمت قبلہ نکالنا)سورج کو دیکھ کر وقت معلوم کرنا، مساجد اور پلاٹ وغیرہ میں سمت قبلے کا تعین کرنے
کا طریقہ ،تعمیر شدہ مسجد میں قبلہ درست کرنے کا طریقہ ،کمپاس استعمال کرنے کا طریقہ
،سمت قبلہ ، سمتِ مدینہ اور سمت ِبغداد، سورج کے ذریعے قبلے کا تعین ،ایپلیکیشن اور Google Map
کے ذریعے قبلے کا تعین ۔
اس
سیشن میں 25 طلبۂ کرام نے شرکت کی جس میں لیول 4 اور 2 کے طلبہ اور کچھ اس کے
علاوہ بھی شامل تھے طلبہ کرام نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
٭اس
موقع پر لیول 4 کے ایک طالبعلم (جو سیشن میں شرکت کرنے
کے لئے دوسرے شہر سے آئے تھے ) کا کہنا تھا کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا
، بہت سے قواعد کی دہرائی ہوئی جس کے ذریعے قواعد میں مزید مضبوطی آئی اور بہت
سے concepts
کلیر ہوئے ۔
٭مزید
ایک سادسہ درجے کے طالبعلم کا کہنا تھا کہ علم توقیت نہ پڑھے ہونے کی وجہ سے بہت
سے سوالات ذہن میں تھے لیکن اس کورس میں ان تمام کے جواب مل گئے،ساتھ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔ اللہ تعالی ہمیں اپنی معرفت عطا فرمائے اور ہماری
کوشش کو قبول فرمائے ۔(رپورٹ: عبد العزیز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)