پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگ طلبہ  کی تعلیمی کامیابیوں،قابلیت اور ان کےسیکھنے کی مشکلات کو جاننےکا ایک ذریعہ ہے۔اس میٹنگ کے ذریعے والدین یہ جان سکتے ہیں کہ وہ گھر میں اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کیسے بہتر بناسکتے ہیں ،اُن کے تعلیمی مسائل کو کس طرح حل کر سکتے ہیں۔

24اکتوبر2023ء کو دارالمدینہ معصوم شاہ روڈ بوائز سیکنڈری اسکول ملتان میں پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم ہیڈ آفس کےذمہ داران (CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری گوڈیل،ڈائریکٹر ایجوکیشن عابد سہیل،بورڈ ممبرپنجاب مدنی رضا عطاری، ڈپٹی پرویژنل ہیڈعدنان یعقوب عطاری اور دینیات مینیجر) نے پرسنل بچوں کے سر پرستوں سے ملاقاتیں کیں۔

والدین نے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام پر اپنے اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر ی کے مشورے بھی دیئے۔ والدین نے باہمی کوآرڈینیشن کومزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

بعدازاں ہیڈآفس کے ذمہ داران نے مختلف امور پر اسٹاف کی تربیت کی۔ ٹیچرز اور اسٹاف کی پرسنل گرومنگ اور ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ پر تربیت کی اور خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مشورے بھی دیئے۔ مزید کیمپس میں ہونے والے امتحانات کے پیپرز کا معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے ملتان ڈویژن کے کیمپسز کی تفصیلات اور ان کی ضروریات بھی معلو م کیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)


عملے کی کارکردگی کو سراہنے اور انھیں ایوارڈ دینے سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انھیں آگے بڑھنے کی ترغیب ملتی ہے اور آرگنائزیشن کے ساتھ اُن کےتعلق کے احساس کو بڑھاتی ہےجس سے تنظیم کو  کامیابی اور ترقی میں مدد ملتی ہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEO مولانا زبیر عطاری مدنی نے دو سال کے قلیل عرصے میں 7ہزار طلبہ کے داخلے مکمل ہونے پر فیضان اسلامک اسکول کی ٹیم کو مبارک با د پیش کی۔

اس موقع کو یادگار بنانے کے لئے24 اکتوبر 2023ء کو کراچی ہیڈ آفس میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے نگران مجلس نے کہا کہ امت کے نونہال ہمارے بچے ہیں ۔ ہمیں ان کی تربیت کرتے ہوئے یہی سوچ اپنانی چاہیے۔ اُنھوں نے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی تمام ترضروری اقدامات مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

تقریب کے آخر میں سال بھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاف کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)


ولیوں  کے سردار، شَہنشاہِ بغداد، سلسلۂ قادریہ کے عظیم پیشوا،پیرانِ پیر حضرت سیّدُنا غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کے عرس کے سلسلے میں 11 ربیع الآخر 1445ھ بمطابق 26 اکتوبر 2023ء جمعرات کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق رات تقریباً 8:30 بجے تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماعِ غوثیہ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد بیان کا سلسلہ ہوگا اور عاشقانِ رسولِ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ میں شرکت کریں گے۔

جلوسِ غوثیہ کے اختتام پر مدنی مذاکرے کا انعقاد ہوگا جس میں کثیر عاشقانِ غوثِ اعظم اپنے روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے دینی و شرعی مسائل اور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی حیاتِ طیبہ کے بارے میں سوالات کریں گے جس کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے حکمت بھرے انداز میں جواب ارشاد فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ نعت خواں اسلامی بھائی غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبت پڑھ کر تمام عاشقانِ غوثِ اعظم کےدلوں کو منور کریں گے نیز دعا و سلام پر اجتماعِ غوثیہ کا اختتام کیا جائے گا۔

آخر میں تمام عاشقانِ غوثِ اعظم کے لئے لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تمام عاشقانِ غوثِ اعظم اجتماعِ غوثیہ میں شرکت کرکے ڈھیروں ڈھیر ثواب حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عباسی مارکیٹ پارکنگ  I-9 اسلام آباد میں محفلِ میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول تاجران شخصیات کی شرکت ہوئی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’اختیارات مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو تعلیماتِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں ملتان سٹی محمد آرکیڈ میں تاجران اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نگران سٹی محمد راشد عطاری نے’’ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آقا کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان تاجران کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملاً شمولیت اخیتار کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: طارق امتیاز عطاری ملتان ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ تاجران،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام22 اکتوبر 2023ء  کو ملتان میں دعوت اسلامی مجلس رابطہ کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے ذمہ داران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر ) رانا رضوان قدیرسے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات پچھلے ہفتے انہوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا تھا جس پر انکا شکریہ اداکیا اور ان کو مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ بکس تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 اکتوبر 2023ء   کو دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے سٹی ذمہ دار حاجی مسعود عطاری کےہمراہ ملتان میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج Dig گوہر مشتاق بھٹہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے گوہر مشتاق بھٹہ کودعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ، دارالافتاء اہل سنت، فیضان آن لائن اکیڈمی و دیگر شعبہ جات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے جلد آنےکی یقین دہانی کرائی اور اپنے اسٹاف آفیسر کو نوٹ بھی کرایا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے مکتبۃ المدینہ کی مختلف تصانیف تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


کوٹ مٹھن میں  دعوت اسلامی کے شعبہ مزارات اولیاکے تحت سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مزار شریف پر قرآن خوانی کا سلسلہ کیا گیا جہاں مدرسۃ المدینہ کے بچوں نے مزار شریف پر قراٰن پاک کی تلاوت کی جس میں خصوصی شرکت صاحبزادۂ محمد فرید کوریجہ صاحب نے کی۔

اسی پہلے روز بعد نماز عشا دربار فرید کے احاطہ میں مدنی مذاکرہ کا سلسلہ براہِ راست مدنی چینل پر نشر ہوا جس میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم عالیہ نے سیرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ بیان فرمائی۔

اس کے علاوہ شعبہ مدنی کورسز کے معلمین نے زائرین کو جز وقتی نماز کورس بھی کروایا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقانِ اولیا نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس مزارات اولیا کے نگران مجلس، صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران اور سٹی نگران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: ساجد رسول عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ اجتماع میں پاکستان بھر سےآئے ہوئے ملک تا ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران کے درمیان میٹ اپ ہوا ۔

میٹ اپ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل عطاری نے اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنےکے حوالےسے مدنی پھول دیئےاور آئندہ کے لئے اہداف بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز ہفتہ بتاریخ 21 اکتوبر 2023ء کو  دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت شعبے کے اسلامی بھائی محمد زکی عطاری نے میونسپل آفس صفورا میں مختلف شخصیات (ٹاؤن چیئر مین راشد خاصخیلی،وائس چیئر مین ارشد سکندر،کوآرڈینیٹر ٹاؤن چیئر مین بادشاہ چانڈیو) سے ملاقات کی ۔

معلومات کے مطابق محمد زکی عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور آنے والی بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے اجتماع ذکر و نعت میں شرکت کی دعوت دی ۔اس پر انہوں نے خدمات ِ دعوت اسلامی پر خوشی کااظہار کیا اور فیضا ن مدینہ میں ہونےو الے اجتماع میں آنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں اجتماع میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

تحصیل ذمہ دار شعبہ تعلیم ٹیکسلا مشرف عطاری نے ماہِ میلاد کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں اسٹوڈنٹس و اساتذہ کو سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کو اپنانے کا ذہن دیا۔مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حافظ حمزہ عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ تعلیم اسلام آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت19 اکتوبر 2023ء کوسبی ، ڈیرہ اللہ یار ، اوتھل اور حَبّْ (بلوچستان) کیمپس میں رزلٹ ڈے کے موقع پر PTM کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ اور ان کے سرپرست نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ٹیچرز نے والدین سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں جس میں بچوں کی تعلیم میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ پیرینٹس نے اساتذۂ کو فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں ہونے والی پڑھائی کے حوالےسے اچھے تاثرات بھی پیش کئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)