شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے  زیرِ اہتمام 20 اکتوبر2023ء بروز جمعۃ المبارک سندھ کے شہر چوہڑ جمالی کی جامع مسجد المدینہ میں احکام مسجد کورس منعقد ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے نگران مجلس پاکستان،ڈویژن نگران،صوبائی ،ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت چوہڑ جمالی شہر و اطراف کے امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ و ائمہ کرام کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھائے اور شرعی احکامات کی تربیت کرکے نمازیوں کو عمل کروانےنیز جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔

شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے فیضانِ نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )