مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان نزد انصاری چوک شاہ
رکن عالم کالونی میں 20 اکتوبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، خانیوال
،وہاڑی اور لودھراں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز اور ملتان سٹی کے ٹاؤنز اور یونین
کونسلز مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف کورسز
کروانے والے ٹیچرز / ٹرینرز نے بھی حاضری دی۔
مدنی مشورے میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز
پاکستان محمد سعید عطاری اور مستنصر عطاری
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وقت اور دعوت
اسلامی کے پلیٹ فارم کا درست استعمال کرنے ، تفسیر قرآن پڑھنے اور دیگر افراد کو
بھی پڑھانے کی کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیچنگ اسکلز ایمپروو کرنے کےحوالے سے ٹپس بھی بتائیں۔(رپورٹ: عادل
شہزاد عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز ملتان سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عالمی سطح پر علمِ دین کو فروغ دینے اور لوگوں
کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سیڑھی کو عبور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت مسلمانوں کو قراٰنِ و حدیث
کی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لئے سویڈن کے
شہر گوتھن برگ (Gothenburg)میں مدنی مرکز فیضانِ
قراٰن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
اس افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ
دارن، اہلِ علاقہ اور بالخصوص رؤیتِ ہلال کمیٹی یورپ کے چیئرمین مولانا مفتی محمد
بلال مدنی سمیت دیگر عاشقانِ رسول شریک تھے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تقریب میں بیان کرتے ہوئے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مختلف شعبہ جات کے بارے میں بتایا اور دینی وفلاحی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
گوتھن برگ شہر کے مقامی مسلمانوں نے دعوتِ
اسلامی کی جانب سے قائم ہونے والے اس مدنی مرکز فیضانِ قراٰن سینٹر کو خوب سراہا
اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مدنی مرکز کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
18
اکتوبر 2023ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی کورسز دعوت ا سلامی کے ذمہ داران
و معلمین کے درمیان میٹ اپ کا سلسلہ ہوا ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے میٹ اپ میں شامل ذمہ داران کی اسکلز انھینسمنٹ، آؤٹ
پٹ، پبلک ڈیلنگ اور کسٹمر کئیر کے موضوعات پر تربیت کی۔(رپورٹ: رکن
مجلس مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈائریکٹر حاجی کیمپ کراچی سید
سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت ذمہ داران نے حاجی کیمپ میں ڈائریکٹر حاجی کیمپ کراچی سید
سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو اور وہاں کے دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ ملاقات حج 2024ء کی پالیسی اور حج سیزن کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی اورانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ اور وہاں ہونے والی محفل بغداد میں شرکت کی دعوت دی جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنے دیگر عملے کے ہمراہ اگلے روز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا اور محفلِ بغداد میں شرکت کی ۔
اس
موقع پر امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ اور نگرانِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اسی طرح
فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں آتے رہنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔)رپورٹ: تسلیم رضا،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام روشن پیلس میرج ہال نارووال میں ختم قرآن اجتماع ہوا
جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے والے اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ مزارات اولیا گجرانوالہ مولانا عابد علی عطاری نے’’
قرآن پاک کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو تلاوت قرآن پاک کا ذہن
دیتے ہوئے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔آخر میں مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت ختم قرآن پاک کی سعادت پانے والوں
میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔( رپورٹ:قاری محمد اعظم عطاری تحصیل
ذمہ دار شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان نارووال، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پنجاب
پمکو میٹ کمپنی سلاٹر ہاوس کے اجتماع میلاد میں حاجی یعفور رضا عطاری کا بیان
پنجاب
پمکومیٹ (PEMCO MEAT) کمپنی سلاٹر ہاؤس لاہور میں شعبہ
رابطہ برائے تاجران کے تحت اجتماع میلاد
کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اخلاقِ
مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘کے موضوع پر بیان فرمایا۔
اس
اجتماع میں سلاٹر ہاؤس کے سی او، ایڈمنسٹریشن، ویٹرنری ڈاکٹرز، بیف ویلفیئر ایسوسی
ایشن کے صدر و دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں سلاٹر ہاؤس میں کام کرنے
والے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
٭اجتماع
میلاد کےبعد پمکو میٹنگ ہال میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختتار کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس موقع پر درج ذیل شخصیات نے شرکت کی۔
شریعی
ایڈوائزرعاقب جاوید عطاری مدنی ،سلاٹر
ہاوس کے سی او ضوریز افشار ،جنرل مینجر عمران
،ایڈمنسٹریشن سلاٹر ہاوس،سلاٹر ہاؤس کے ویٹرنری ڈاکٹرز،بیف ویلفیئر ایسوسی ایشن
صدر حاجی شہزاد احمد مالک،بیف ویلفیئر نائب صدرشان امیر حسین،بکر منڈی مٹن و بیف
صدرحاجی شبیر ،قریشی برادری کے ندیم ،مٹن ہول سیل پیکارجناب حاجی اعجاز صاحب،کوٹ
کمبوہ بکر منڈی عملہ،شالیمار ٹاؤن بیف صدر جناب مبین صاحب،نائب صدر شالیمار ٹاؤن کے عابد اورمٹن و بیف سلاٹنگ کے عملے نے شرکت کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران لاہور ڈویژن،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام 16 اکتوبر2023ء کو اسلام آباد،
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اجتماع میلاد
النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈائریکٹرز اور امپلائز نے
شرکت کی۔
حافظ
حمزہ عطاری نے ماہِ میلاد کی مناسبت سے واقعات بیان کئے اور شرکا کو سرکار صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ کو اپنانے کا ذہن دیا۔مزید نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی
ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ہربل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے حکیم نعیم رانا عطاری نے اسلام
آباد، راولپنڈی اور چکوال میں اطباسےملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف کرواتے ہوئے طلبا و اساتذہ کے لئے آئندہ دنوں لگائے جانے والے فری طبی کیمپ میں سروسز دینے کاذہن دیا جس پر اطبا نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے اس کارِ خیر میں اپنی خدمات پیش کرنے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
٭دوسری جانب شعبہ ہربل دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ جی11 میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذہ
و ناظمین سے میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں فری طبی کیمپ لگانے اور اطباکے
اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے کلام ہوا نیز اہداف طے کئے گئے جبکہ حکیم بشیر بھیروی صاحب ، حکیم حافظ نعیم
صاحب ، حکیم شہزاد اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار حکیم صدیق ہاشمی عطاری نے فری طبی کیمپس کے لئے
اپنی خدمات و ادویات پیش کرنے کی اچھی نیتیں
کیں۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
21 اکتوبر 2023ء بمطابق 6 ربیع الآخر 1445ھ بروز
ہفتہ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں
سے آئے ہوئے کثیر عاشقانِ رسول براہِ راست اور بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
تلاوتِ
قراٰن سے مدنی مذاکرے کا آغاز کرنے کے بعد نعتِ خواں اسلامی بھائیوں نےنذرانۂ
عقیدت پیش کر کے تمام شرکا کے دلوں کو
منور کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ ہوا جس
میں عاشقانِ رسول نے حضور غوثِ اعظم کی سیرت سمیت دیگر مختلف دینی، دنیاوی اور شرعی حوالے سے سولات کئے جس
کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے علم و حکمت بھرے جوابات دیئے۔
مدنی مذاکرے میں ہونے والے سوال و جواب میں بعض
درج ذیل ہیں:
سوال:بے حسی کا کیامعنیٰ ہے ؟
جواب:کسی بات کا احساس نہ ہونا۔بعض لوگ اہم بات کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیتے مثلاًکوئی گنا ہ ہوگیا تو
اس پر بھی انہیں شرمندگی نہیں ہوتی ۔احساس
غوروخوض کرنے اورسوچنے سے پیداہوسکتاہے ۔
سوال:سادگی کس طرح اختیارکی جائے ؟
جواب: اللہ پاک کے آخری نبی،محمدِ عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سادگی بے مثال تھی ۔سادگی کی ایک صورت یہ ہے کہ بندہ قیمتی لباس پہن سکتاہو مگروہ کم قیمت لباس پہنے
تویہ کارِ ثواب ہے ۔موقع کے مطابق قیمتی لباس بھی پہنا جاسکتاہے،یہ سادگی کے خلاف نہیں البتہ مرد چمکیلا اورشوخ لباس نہ
پہنے۔میرااپنا مزاج سادگی کاہے ۔
سوال :دل آزاری سے کیا
مراد ہے؟ اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب :دل آزاری کا مطلب ہے دل دکھانا ۔ناحق کسی کادل دکھانا
گناہِ کبیرہ،حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔
سوال: حضورغوثِ
پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ کا کیا نام ہے ؟
جواب: آپ کی والدہ کا نام فاطمہ اورکنیت اُمُّ الخیر تھی ۔دونوں کو ملائیں تو یوں
کہیں گے :حضرت اُمُّ الخیرفاطمہ رحمۃ
اللہ علیہا۔
سوال: سورۂ
اخلاص(قُلْ
ہُوَ اللہُ اَحَد) پڑھنے کے کیا فوائدہیں ؟
جواب: سورۂ اخلاص سے محبت کرنے والاجنت میں جائےگا،اس سورت
کو3مرتبہ پڑھیں گے تو ایک قرآنِ کریم پڑھنے کاثواب ملے گا۔ان شاۤء اللہُ الکریم
سوال:حضرت خواجہ غلام فریدرحمۃ اللہ علیہ کون
تھے ؟
جواب:آپ کوٹ مٹھن شریف(پنجاب) والے صوفی بزرگ اور صاحبِ دیوان شاعر ہیں ۔میں نے ان کے مزارپر حاضری دی ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” غوثِ پاک کا شوقِ علم دِین “
پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
یہ مضمون PDF میں حاصل کرنے کے لئے download
now پر کلک کریں
ضلع بہاولنگر(Bahawalnagar)
ہاکڑہ
تہذیب کا مرکز ہے جوحضرت عیسی علیہ
السلام کی پیدائش سے تین ہزار سال پہلے سے وجودمیں آئی ۔ یہاں
کے لوگ قدیم دریائے ہاکڑہ کے کنارے رہتے تھے۔بہاولنگرکے وجودمیں آنے سے پہلے یہاں
ایک گاؤں روجھانوالی تھا ۔1898ء میں نواب آف
بہاولپورصادق محمد خان چہارم کے دورِحکومت میں روجھانوالی کے قریب 1898ء میں ایک
نئے مقام کی بنیادرکھی گئی اوراس کا نام نواب صاحب کے والدمحمدبہاول خان چہارم کے نام پر بہاولنگر رکھا گیا۔1905ء میں اسے تحصیل کا درجہ حاصل ہوا۔1917ء
میں یہاں نہری نظام آنے کے بعد اجناس منڈی قائم ہوئی جس کی وجہ سے اس نے ترقی کا آغازکیا۔جب آبادی بڑھی تو اس میں ریلوے
اسٹیشن، تھانہ، ہسپتال،ڈاک خانہ اور حکومتی
دفاتروغیرہ تعمیرکئے گئے۔ 1933ء میں اسے
ضلع بنادیا گیا پھر 1946ء میں اسے تحصیل بنا کر ضلع بہاولپورمیں شامل کردیا
گیا ۔1953ء میں اسے دوبارہ ضلع بنا دیا گیا۔
یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی سمت واقع
ہے۔بہاولنگرسٹی اس ضلع کا صدرمقام ہے ۔اس
کی پانچ تحصیلیں، بہاولنگر، چشتیاں، ہارون آباد، فورٹ عباس اور منچن آباد ہیں۔اس
میں کل یونین کونسل 118ہیں ۔یہ صوبے کے دارالحکومت لاہور سے جانب جنوب
262کلومیٹر،بہاولپورشہرسے جانبِ مشرق 175کلومیٹرفاصلے پر ہے۔دریائے ستلج
بہاولنگرشہرسے جانب شمال 6کلومیڑ پر واقع ہے۔اس
ضلع کی کل آبادی 22لاکھ 33ہزارسے زیادہ ہے جبکہ رقبہ
17لاکھ 52ہزار81،ایکڑزبتایاجاتاہے ۔ اس کے شمالی علاقے مٹوالہ (Mut Wala)سے جنوبی علاقے مروٹ (Marot)تک کل فاصلہ 222کلومیٹر ہے یہاں زیادہ
ترلوگ زراعت کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔تجارت اورملازمت بھی اہم پیشوں سے ہیں
۔یہاں پیداہونے والی اجناس میں چاول، گندم،کپاس اورچنے شامل ہیں
،یہاں تین قسم کے چاول ہرپکی،باسمتی اورسیلا کی فیکٹریاں ہیں۔کپاس بھی اس ضلع کی اہم اوربہترین فصل ہے
جوبیرون ملک بھیجی جاتی ہے۔ضلع کا اکثرحصہ تو زرعی زمین پر مشتمل ہے مگرتحصیل
فورٹ عباس کا اکثرحصہ صحرائے چولستان میں شمارکیا جاتاہے۔
بہاولنگرشہرمیں دعوت اسلامی کے کام کا آغاز:
بہاولنگر شہر کے ایک اسلامی بھائی
محمد مظفر عطاری کراچی میں ایک دُکان میں کام کرتے تھے۔ وہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے غالباً 1982ء میں وابستہ ہوگئے اور پھریہ بہاولنگر واپس تشریف لے آئے ۔ انھوں نے
بہاولنگرکی علامہ سیّد سردار شاہ صاحب
والی مسجد میں درس دیناشروع کیا۔ان کی انفرادی کوشش سے کچھ اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی سے
منسلک ہوگئے۔1985ء میں دعوت اسلامی کا
سالانہ اجتماع ککری گراؤنڈ کھارادرکراچی میں ہوا تو ان کے ساتھ آٹھ اسلامی بھائی
اجتماع میں گئے، وہاں انھوں نے امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کرکے بہاولنگر آنے کی دعوت دی ، امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے فرمایا کہ میرے نگران حاجی سیّد عبدالقادر شاہ صاحب سے بات کرلیں۔یہ
مبلغ ونگرانِ دعوت اسلامی حضرت الحاج سید عبدالقادر شاہ مرحوم کے پاس گئے تو
انھوں نے فرمایا کہ اگر آپ اگلے سالانہ
اجتماع کراچی میں 75 اسلامی بھائیوں کو لے آئیں تو امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ بہاولنگر بیان کرنے تشریف لے آئیں گے، چنانچہ انھوں نے یہ
ہدف اگلے سال1987ء میں ککری گراؤنڈ میں ہونے سالانہ اجتماع میں پورا کردیا۔1987ء میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کئی شہروں میں بیانات فرمائے اس
میں بہاولنگربھی تھا ۔ امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ تین اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین
بہاولنگر تشریف لائے، جو اس زمانے میں بہاول پور سے بہاولنگرکی جانب چلتی
تھی۔بہاولنگرکے عالمِ دین حضرت مولانا فضل الرحمن عطاری کے بھائی مولانا عبدالرحمٰن شہید امیر اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو ریلوے اسٹیشن بہاولنگر سے ریسو
کرنے کے لئے گئے اور تانگے پر بٹھا کر تقویٰ
کالونی نزدگورنمنٹ ڈگری کالج بہاولنگرمیں اپنے گھر لے آئے، مولانا فضل الرحمٰن عطاری صاحب بیان کرتے ہیں
کہ امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کےساتھ تین اوراسلامی بھائی بھی تھے ،اُن
کے سروں پر امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرح زلفیں اورعمامے تھے
،مَیں نے اپنی زندگی میں کالی داڑھی ،زلفوں اورعمامے والے حضرات پہلی مرتبہ دیکھے تھے ،مجھے بہت اچھے لگے۔یہ نماز عصر تا
مغرب ہمارے گھر میں ٹھہرے ، اس وقت میری عمر 14 سال تھی۔امیر اہل سنت نےبہاولنگرکی علامہ سید سردار شاہ صاحب والی مسجد
میں بیان فرمایا۔ بہاولنگرکے قدیم اسلامی بھائی حاجی محمد یونس صاحب نے بتایاکہ
مجھے ابھی بھی یادہے کہ امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مسجد کی کھجور والی چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے
،گرمیوں کے دن تھے۔امیراہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بیان میں ہزاروں اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی ۔اس کے بعد دعوت ِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزیداضافہ ہوا۔یہی وجہ ہےکہ
امیراہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے 1989ء میں دوبارہ بہاولنگرسٹی میں بیان واجتماع کے لئے
وقت عطافرمایا ۔دوسری مرتبہ کا ہونے والااجتماع پہلے والے اجتماع سے بھی بڑاتھا۔اس
اجتماع کا انعقاد جامعہ رضائے مصطفی بہاولنگرکی مسجدمیں کیاگیا تھا۔یہ مسجدشرکائے اجتماع سے فل ہوگئی تھی۔
ضلع بہاولنگرکے دینی کامو ں کا ایک جائزہ :
اس وقت(اکتوبر2023ء میں ) ضلع بہاولنگرمیں ہزاروں اسلامی
بھائی دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہیں۔ اس ضلع میں اسلامی بھائیوں کے14ہفتہ
واراجتماعات ہوتے ہیں جن میں ہر ہفتے اوسطاً 2 ہزار 493اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں ۔٭بڑی
عمرکے اسلامی بھائیوں کو تجویدوقرآت کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد133ہے جس میں
502،اسلامی بھائی روزانہ تعلیم قرآن حاصل کرتے ہیں۔٭بچوں اوربچیوں کےلئے
کل وقتی 43 مدرسۃ المدینہ قائم ہوچکے ہیں جن میں اساتذہ وناظمین کی تعداد91اورطلبہ
وطالبات کی تعداد2100ہے ۔٭درس نظامی (عالم کورس )کے لیے 5جامعۃ المدینہ بن چکے ہیں جن میں
اساتذہ وناظمین کی تعداد24ہے ان میں 429 طلبہ درس
نظامی یعنی عالم کورس کررہے ہیں ۔ ایک
فیضان اسلامک اسکول بھی بنایاجاچکاہے جس میں بچوں اوربچیوں کی تعداد222ہے۔٭یہاں دوفیضان آن لائن اکیڈمیزکے آغازکی تیاریاں بھی ہورہی ہیں ۔٭ضلع بہاولنگرمیں دعوت اسلامی نے جو مساجدتعمیرکی ہیں یا جن
کا انتظام وانصرام اس کے پاس ہے ان کی کل تعداد 50 ہے۔٭12 شہروں میں دعوت
اسلامی کے مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ بھی بنائے جاچکے ہیں۔٭مجلس اثاثہ جات دعوت اسلامی کے مطابق یہاں دعوت اسلامی کے تحت مساجد،مدارس وجامعات وغیرہ عمارات اورپلاٹ کی کل تعداد 150 ہے ۔جوعمارات پایہ تکمیل تک
پہنچ چکی ہیں وہ 63، جو زیرتعمیر ہیں وہ 35 جبکہ خالی پلاٹ کی تعداد 52 ہے۔٭ضلع
بہاولنگر میں ہزاروں اسلامی بہنیں بھی دعوت اسلامی سے منسلک
ہیں۔ ٭یہاں اسلامی بہنوں کے 79ہفتہ واراجتماعات ہوتے ہیں جن میں اوسطاً 1
ہزار 783 ،اسلامی بہنیں ہرہفتے شرکت کرتی ہیں۔٭مدرسۃ المدینہ
بالغات کی تعداد68ہے جن میں بڑی عمرکی 644 اسلامی
بہنیں پڑھتی ہیں ۔
تحصیل بہاولنگر کاتعارف:
تحصیل بہاولنگرایک سٹی
اور31یونین کونسل پر مشتمل ہے۔شہر کی آبادی ایک لاکھ 61ہزارسے زیادہ ہے اور یہ
آبادی کے اعتبارسے پاکستان کا 54واں بڑاشہرہے۔اس میں ایک درجن بازار ہیں۔ مختلف
ملز، کارخانے، چڑیا گھر، پارک اورکئی نئی آبادیاں بن چکی ہیں ۔ اس میں کئی دارالعلوم اورگورنمنٹ
کالج ہیں ۔اس کا شمار پاکستان کے گرم
ترین شہروں میں ہوتاہے، گرمیوں میں اس کا
درجۂ حرارت 54 درجہ سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ جاتاہے ۔ڈونگہ بونگہ،تخت محل، چک
مدرسہ اور ڈھاباں اس کے بڑے قصبےہیں۔تحصیل بہاولنگر میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ(5,50000) لوگ رہائش پذیرہیں جبکہ اس کا رقبہ 4لاکھ 31ہزار 867 ایکڑز بتایا جاتاہے ۔
تحصیل بہاولنگرمیں دعوتِ اسلامی کا دینی کام :
تحصیل بہاولنگر میں دو مدنی مراکز ٭فیضان مدینہ فاروق آباد بہاولنگرسٹی اور ٭مدنی
مرکز فیضان مدینہ مین روڈ ڈونگہ بونگہ قائم ہیں ۔یہاں عالم کورس کے لئے ایک جامعۃ
المدینہ فاروق آباد بہاولنگرسٹی اور حفظ
وناظرہ قرآن کریم کے لئے 12 مدارس المدینہ تعلیم قرآن میں مصروف ہیں۔
جن کے مقامات یہ ہیں :٭ذکر حبیب مسجد، گلبرک کالونی ، گلی نمبر 11، بہاولنگر سٹی٭مدنی کالونی گلی نمبر 8 بہاولنگر سٹی٭جامع مسجدچشتی ،مدینہ ٹاؤن، غالب آباد، بہاولنگر سٹی ٭محلہ فاروق آباد بہاولنگر سٹی ٭خان بابا روڈ نزد مغل ہوٹل بہاولنگر سٹی٭جامع مسجدمدینہ، مین روڈ، مدینہ ٹاؤن، بہاولنگر
سٹی٭ظفر الہی عارف آباد، پل فورڈواہ ،بہاولنگر
سٹی٭جامع مسجدنور مصطفی، نذیر کالونی، بہاولنگر سٹی٭محلہ فاروق آبادشرقی گلی نمبر
6 بہاولنگر سٹی ٭جامع
مسجدنور،نجم آباد ، چک مدرسہ تحصیل وضلع بہاولنگر ٭اڈا نور سر (Noor Sar)نزد چک مدرسہ ،تحصیل وتحصیل بہاولنگر٭مدرسۃ المدینہ چک چاویکا، تحصیل و ضلع بہاولنگر ٭مصطفے
آباد ،ر ضوان مارکیٹ ،ڈونگہ بونگہ تحصیل و
ضلع بہاولنگر ۔٭مجلس اثاثہ جات دعوت اسلامی کے مطابق یہاں
دعوت اسلامی کے تحت مساجد،مدارس المدینہ
وجامعات المدینہ وغیرہ عمارات اورپلاٹ کی
کل تعداد 58ہے ۔ جوعمارات پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں وہ 29،جو زیرتعمیر ہیں وہ 10 اور خالی پلاٹ
کی تعداد 19ہے ۔٭یہاں اسلامی بہنوں کے 30ہفتہ واراجتماعات ہوتے ہیں جن میں 892،اسلامی
بہنیں ہرہفتے شرکت کرتی ہیں ۔٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد36ہے جن میں بڑی عمرکی 346 ،اسلامی بہنیں پڑھتی ہیں ۔
تحصیل چشتیاں کا تعارف :
چشتیاں (Chishtian)ضلع بہاولنگر کا قدیمی شہر ہے،
یہ بہاولنگرشہرسے جانب ِ جنوب47کلومیٹر پر واقع
ہے۔اس کی بنیادحضرت بابا فریدگنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے حضرت تاج سرورشہیدنے آج سے تقریباً سات
سوسال پہلے رکھی ۔ان کامزاربھی یہیں ہے
۔مزاروالے علاقے کو پرانی چشتیاں کہتے ہیں
، نیا شہر ایک دو کلومیٹر کے فاصلے پر 20ویں صدی عیسویں کی ابتدامیں بنایاگیا ۔نہری اور ریلوے نظام کے
بننے سے اس شہرنے بہت ترقی کی اور یہاں
غلہ منڈی وجود میں آئی ۔آبادی کے اعتبار سے یہ پاکستان کا
59واں گنجان آباد شہر ہے اس کی آبادی
تقریبا ًایک لاکھ 50ہزارکے قریب ہے ۔ یہ ضلع بہاولنگر کی ایک تحصیل ہے جس میں 29 یونین
کونسلیں ہیں ۔چشتیاں سٹی سمیت تمام یونین کونسلز کی کل آبادی سات لاکھ ہونے والی ہے جبکہ اس کا رقبہ 3 لاکھ
47 ہزار 160،ایکڑز ہے۔ ڈہرانوالہ (Dahranwala) شہر فرید،بخشن خان (Bakshan Khan)اور مہار شریف اس کے اہم قصبے ہیں۔یہ دریائے ستلج کے قریب
واقع ہے۔چشتیاں سے بہاولنگر شہر 45 کلومیٹر جانب شمال اور بہاولپور جانب جنوب 131 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔
تحصیل چشتیاں میں دعوتِ اسلامی کا
دینی کام :
چشتیاں وہ شہر ہے جس میں امیراہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ دو مرتبہ 1989ء اور 1990ء
میں تشریف لائے۔دونوں مرتبہ چشتیاں کے تاریخی اجتماعات ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔اس وقت تحصیل چشتیاں میں تین مدنی
مراکز ٭ فیضان مدینہ سینٹرل پارک،فوارہ چوک، چشتیاں سٹی، ٭فیضان
مدینہ نزد psoپمپ ڈہرانوالہ اور٭فیضان مدینہ پنسوتہ چوک (Pansota Chowk)حاصل پور روڈ پر قائم ہیں ۔اس تحصیل میں عالم کورس کے لئے جامعۃ المدینہ مکی مسجد اسلام پورہ نزد پرانی
عید گاہ روڈ چشتیاں سٹی قائم ہے اور تعلیم
قرآن کے لئے 15 مدارس المدینہ ٭چیزل آباد، ہارون آباد روڈ، چشتیاں سٹی ٭مکی مسجد،
مہاجر کالونی، گلی نمبر13، چشتیاں سٹی٭فیضان مدینہ، سینٹرل پارک، فوارہ چوک، چشتیاں
سٹی٭بلال مسجد، علیمیہ چوک گلی نمبر 8، چشتیاں سٹی ٭جامع مسجدنور مصطفے، نیو گلشن
اقبال ، چشتیاں سٹی٭بلال مسجد ،گلی نمبر 2 ،بغداد کالونی چشتیاں سٹی٭جامع مسجد قبا، محبوب کالونی،چشتیاں سٹی٭جامع
مسجدانوار مدینہ، بلدیہ کالونی، چشتیاں سٹی٭تاج
مدینہ، 101 فتح تحصیل چشتیاں٭بستی گل شاہ، تحصیل چشتیا ں٭الجنت الزہرہ شوگر ملز
روڈ، بلال کوٹ،تحصیل چشتیاں٭چک نمبر 201 مراد نزد 75 موڑ ڈہرانوالہ٭مدنی کالونی،
چشتیاں روڈ ،ڈہرانوالہ شروع کئے گئے
ہیں۔یہ سب مدارس المدینہ طلبہ کے
ہیں البتہ ایک مدرسۃ المدینہ طالبات کا بھی ہے جو چشتیاں سٹی کی تاج پورہ کالونی کے اعظم چوک میں قائم
ہے۔٭مجلس اثاثہ جات دعوت اسلامی
کے مطابق یہاں دعوت اسلامی کے تحت مساجد،مدارس المدینہ وجامعات المدینہ وغیرہ عمارات
اورپلاٹ کی کل تعداد26ہے ۔جوعمارات پایہ
تکمیل تک پہنچ چکی ہیں وہ 12، جو زیرتعمیر ہیں وہ 5 ، اور خالی پلاٹ کی تعداد 9ہے ۔٭یہاں اسلامی بہنوں کے17ہفتہ
واراجتماعات ہوتے ہیں جن میں
227اسلامی بہنیں ہرہفتے شرکت کرتی ہیں ۔٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد19ہے جن میں بڑی
عمرکی 153،اسلامی بہنیں پڑھتی ہیں ۔
تحصیل ہارون آبادکا تعارف:
تحصیل ہارون آباد (Haroonabad) میں دو سٹی ہارون آباد ، فقیروالی اور 22 یونین کونسلیں ہیں۔یہ بہاولنگر سے جانب
جنوب 48 کلومیٹر دور ہے ۔ پہلے یہاں ایک گاؤں بدرو والا(Badru Wala)تھا پھراس علاقے میں نہری
نظام قائم ہونے کے بعد 1927ء میں یہاں غلہ منڈ ی اور دوکانیں قائم کرکے اسے ہارون آبادکانام دیا گیا۔ 1934ء میں نواب صادق محمد خان پنجم
نے یہاں عظیم الشان مسجدتعمیرکی۔1960ء میں
یہاں مزید دوکانیں اور بازار بنائے گئے۔قیام پاکستان کے وقت یہاں کی آبادی صرف سات
ہزارلوگوں پر مشتمل تھی،یہاں ہند سے آنے
والے کثیر مہاجرین آکر بس گئے۔اب اس کی آبادی 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔یہاں کئی فیکٹریاں، اسکولز، کالج، بہاولپور یونیورسٹی
کا ذیلی کیمپس، ہسپتال ،کورٹ وغیرہ شہری
تمام سہولیات موجودہیں ۔تحصیل ہارون آبادکی آبادی کم و بیش 3 لاکھ 75 ہزارہے جبکہ
اس کا رقبہ 2 لاکھ 89 ہزار 61،ایکڑز بتایا
جاتا ہے ۔
تحصیل ہارون آباد میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام :
تحصیل ہارون میں دو مدنی مراکز٭فیضان مدینہ،
الہاشم کالونی، نبیل ٹاؤن، ہارون آباد اور٭فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن، 119 والہ موڑ، فقیر والی میں قائم ہیں۔ان دونوں مراکز میں عالم کورس کے لئے
جامعۃ المدینہ بھی ہیں ۔اس کے علاوہ تحصیل
ہارون آبادمیں 5مدارس المدینہ قائم کئے گئے ہیں ، جن میں طلبہ تعلیم قرآن حاصل
کرتے ہیں ۔انکے مقامات یہ ہے : ٭ فیضانِ مدینہ، الہاشم کالونی، ہارون آبادسٹی٭جامع
مسجدمحبوب، مدینہ کالونی ہارون آباد سٹی٭ میلاد چوک گلشن اقبال کالونی ہارون
آباد سٹی٭چورنگی 119 والا ر وڈ، فقیر والی ٭چک نمبر 429۔119 والا روڈ، فقیر والی۔٭ہارون
آباد سٹی میں بچیوں کا بھی ایک مدرسۃ
المدینہ،الفیض کالونی،گلی نمبر1 میں قائم ہے۔٭مجلس اثاثہ جات دعوت اسلامی کے مطابق
یہاں دعوت اسلامی کے تحت مساجد، مدارس المدینہ وجامعات المدینہ وغیرہ عمارات اورپلاٹ کی کل تعداد18ہے ۔جوعمارات پایہ تکمیل تک پہنچ
چکی ہیں وہ 8،جو زیرتعمیر ہیں وہ 4 اور
خالی پلاٹ کی تعداد 6ہے۔٭یہاں اسلامی بہنوں کے 9 ہفتہ وار اجتماعات ہوتے ہیں جن میں 152اسلامی بہنیں ہرہفتے شرکت کرتی ہیں ۔٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد1ہے جن میں بڑی
عمرکی 18 اسلامی بہنیں پڑھتی ہیں ۔
تحصیل منچن آباد کا تعارف:
تحصیل منچن آباد(Minchinabad)میں تین سٹی منچن
آباد،میکلوڈ گنج، منڈی صادق گنج اور 20 یونین کونسلز شامل ہیں ۔یہ بہاولنگر سے
جانب شمال 37 کلومیٹر فاصلے پر ہے ۔ سٹی منچن آباد کی بنیاد1867ء میں رکھی گئی ۔یہ
نہرفور ڈواہ(fordwah canal) کے کنارے واقع ہے ۔اس میں دو مین بازا راور چار دروازے
جنوب میں بیکانیری دروازہ، شمال
میں لاہوری دروازہ، مغرب میں بہاولپوری دروازہ اورمشرق میں دہلی دروازہ
تعمیرکیاگیا ۔1919ء میں یہ ترقی یافتہ شہر بن چکا تھا اس میں کئی دفاتر، ڈاکخانہ، ریلوے
اسٹیشن اور ٹیلی گرام آفس موجودتھے ۔ سٹی منچن آبادکی آبادی 35 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے جبکہ
تحصیل منچن آبادکی آبادی تقریباً 3
لاکھ 50 ہزار ہے اور رقبہ 4 لاکھ 29 ہزار 880،ایکڑزبتایاجاتاہے ۔
تحصیل منچن آباد میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام :
تحصیل منچن آباد میں تین
مدنی مراکز٭فیضان مدینہ محلہ اسماعیل آباد،نزد
پرانی سبزی منڈی، حویلی لکھا روڈ منچن آباد ٭فیضان مدینہ نزد ریلوے پھاٹک منڈی، باڈر موڑ صادق گنج اور٭فیضان
مدینہ نزدہائی اسکول میکلوڈ گنج قائم ہیں۔ان تینوں مدنی مراکز میں طلبہ کو
تعلیم قرآن سے آراستہ کرنے کے لئے مدارس
المدینہ موجود ہیں ،اس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ غفاریہ میکلوڈ گنج میں مقیم وغیرمقیم دونوں قسم کے طلبہ تعلیم قرآن
میں مصروف ہیں ۔ ٭مجلس اثاثہ جات دعوت
اسلامی کے مطابق یہاں دعوت اسلامی کے تحت مساجد،مدارس المدینہ وجامعات المدینہ وغیرہ عمارات اورپلاٹ کی کل تعداد34ہے، جوعمارات پایہ تکمیل تک پہنچ
چکی ہیں وہ 11، جو زیرتعمیر ہیں وہ 12، اور خالی پلاٹ کی تعداد 11ہے ۔٭یہاں اسلامی بہنوں کے 11ہفتہ واراجتماعات ہوتے ہیں جن میں 282اسلامی بہنیں ہرہفتے شرکت کرتی ہیں ۔٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد6ہے جن میں بڑی
عمرکی 74اسلامی بہنیں پڑھتی ہیں ۔
تحصیل فورٹ عباس کا تعارف :
تحصیل فورٹ عباس(Fort Abbas)دو قصبوں کچھی
والا،مروٹ اور 16 یونین کونسل پر مشتمل ہے
جو بہاولنگر شہر سے جانب
جنوب 105کلومیڑکے فاصلے پر واقع ہے
۔ہارون آباد روڈ اسے بہاولنگرسے ملاتی ہے ۔فورٹ عباس سٹی قدیم دریا ہاکڑہ کے کنارے آبادہوا۔سلطان محمودغزنوی نے یہاں قلعہ پھولڑہ تعمیرکروایا ،شہرکی قدیم آبادی اسی قلعےکے اردگردتھی۔1904ء میں
دریائے ہاکڑہ کے بائیں جانب کالونی تعمیرکی گئی تو یہ شہر ترقی کرنے لگا۔نہری نظام
کے قائم ہونے سے اس کی آبادی میں اضافہ ہوا۔1927ء میں یہاں اجناس کی منڈی بنائی
گئی ۔اس کے بعد یہاں تھانہ،ہسپتال ،اسکولز اور کالج وغیرہ بنتے چلے گئے ۔اب اس شہر
کی آبادی 47ہزارہے ۔ فورٹ عباس سے تین میل جانب مغرب چولستان کا وسیع ریگستان شروع
ہوجاتا ہے۔کچھی والا اور مروٹ اس کے اہم قصبے ہیں۔تحصیل فورٹ عباس کی کل آبادی 3 لاکھ کے قریب ہے، جبکہ اس کا رقبہ 2 لاکھ
54 ہزار 113، ایکڑز بتایا جاتا ہے ۔
تحصیل فورٹ عباس میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام :
تحصیل فورٹ عباس میں دو مدنی مراکز ٭ فیضان مدینہ طفیل ٹاؤن نزدلاری اڈا فورٹ عباس اور٭فیضان مدینہ سیٹلائٹ ٹاؤن یز مان روڈ مروٹ قائم ہیں ۔ اول الذکرمیں جامعۃ المدینہ اورمدرسۃ المدینہ اورثانی الذکر میں مدرسۃ المدینہ قائم کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ٭ مدرسۃ المدینہ
اشرف کالونی کھچی والا ٭مدرسۃ المدینہ چک نمبر 6/230 اور٭ مدرسۃ المدینہ چک نمبر 6r/230 اڈا شہباز والا فیضان
قرآن کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔٭مجلس اثاثہ جات کے مطابق یہاں دعوت اسلامی کے تحت مساجد،مدارس المدینہ وجامعات المدینہ وغیرہ عمارات اورپلاٹ کی کل تعداد14ہے۔جوعمارات پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں وہ 3، جو زیر
تعمیر ہیں وہ 4 اور خالی پلاٹ کی تعداد 7 ہے۔٭یہاں اسلامی بہنوں کے 12ہفتہ واراجتماعات ہوتے ہیں جن میں 230اسلامی بہنیں ہرہفتے شرکت کرتی ہیں۔ ٭مدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد6ہے جن میں بڑی
عمرکی 53 اسلامی بہنیں پڑھتی ہیں ۔
مسجد
اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اوّل، انبیائے کرام علیہم السلام کی
سرزمین، فلسطین اس وقت سخت آزمائش اور پریشانی میں مبتلا ہے، فلسطین کے مسلمان دین
اسلام کی خاطر اپنی جان و اپنے مال کی قربانیاں پیش کررہےہیں۔ اب تک سینکڑوں
مسلمان شہید، ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کی اس آزمائش پر
ساری دنیا کے مسلمان اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے
ان کے لئے دعائیں اور ممکن طریقے سے مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اللہ
کے فضل و کرم سے ترکی (Turkey)، ملاوی(Malawi)
اور
UK سے FGRF کی ٹیم غزہ (Gazza)
پہنچ
کر موجودہ ذرائع سے امداد فراہم کرنے کی ابتدائی پوزیشن میں آچکی ہے۔
نگران
شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
مزار سرکار غوث ِپاک رحمۃُ اللہِ علیہ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے عاشقانِ رسول سے تعاون
کی اپیل کردی۔ نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے
لئے راستے کھلتے نظر آرہے ہیں، لہذا اپنے پریشان حال مسلمان بھائیوں کے لئے خزانوں
کے منہ کھول دیں اور دل کھول کر امداد کیجئے۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افریقہ و دیگر
ممالک سے بھی FGRF
کی ٹیم غزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے تعاون کرنے والے عاشقان رسول کو تنبیہ
کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس وقت متاثرہ مقام پر سامان پہنچانا بہت مشکل ہے اس لئے
معاون حضرات صرف مال کے ذریعے ہی تعاون کریں تاکہ ان تک زندہ رہنے کے لئے اندرون
ذرائع سے خوراک اور پانی پہنچانے کا بندوبست کیا جاسکے۔
تعاون
کرنے والے حضرات ان Accounts پر اپنی رقم بھیج سکتے ہیں:
General
Donation
Account: 1760135392017-IBAN
NO:PK53DUIB0000000135392017
Only
Zakat
Account:7470200003921- IBAN NO:PK60ASCM0007470200003921
کنٹونمنٹ
بورڈ کورنگی میں ایڈمن آفیسر زرین سمیت
دیگر اتھارٹی پرسنز سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 17اکتوبر 2023ء کو کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی میں شعبے کے ذمہ دار
اسلامی بھائی غلام محبوب عطاری نے ایڈمن
آفیسر زرین ، وائس چیئرمین شوکت اور کونسلر عدنان بخاری سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے اتھارٹی
پرسنز کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق بتایا اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں ہونےوالے گیارہویں شریف کے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)