دعوتِ اسلامی کے انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اورسیز کے رہائشی اسلامی بھائیوں کے درمیان سات دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تقریباً 52 ممالک کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کے ساتوں دنوں میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ، نگرانِ شوریٰ، اراکین شوریٰ، مفتیان کرام اور مبلغین دعوت اسلامی کے بیانات ہوئے۔

٭بعدنماز فجر اور بعد نماز عصر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا اہتمام کیا گیاجس میں اورسیز سے آئے ہوئے مقامی مبلغین نے اپنے اپنے ممالک کے اسلامی بھائیوں کو آخری پارے کی سورتوں تفاسیر،درودِ ابراہیم ،نماز کی شرائط کے بارے میں بیان کیا۔اس کے علاوہ زندگی کے روز مرہ معاملات کے متعلق سنتیں اور آداب بھی سکھائے گئے۔

٭دوسری جانب اورسیز اسلامی بھائیوں کی دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن محمد امین عطاری مدنی قافلہ نے بھی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی جس میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلہ تیار کرنے اور سفر کروانے کے متعلق رہنمائی کی۔اس دوران رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔

٭فیضان مدینہ میں آنے والے اورسیز اسلامی بھائیوں نے حصول علم دین کے لئے ہفتے کے روز عمومی مدنی مذاکرے میں شرکت کی جہاں اَمِیْرِاَہْلِ سُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے علم دین سے بھرپور مدنی پھولوں سے نوازا اور اسلامی بھائیوں کے سوالات کے اپنے علم و حکمت بھرے انداز میں جوابات بھی ارشاد فرمائے ۔

٭امیر اہل ِ سنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری کا مزید قرب پانے کے لئے اسلامی بھائیوں نے خصوصی مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور وہاں خلیفۂ امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی ا ور امیر اہل سنت سے ملاقاتیں بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)