2 نومبر  2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ملکوں سے مدنی قافلے میں آئے ہوئے عاشقانِ رسول ،مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سمیت مختلف علاقوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز حسب معمول تلاوتِ قرآن ِ پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔ بعدازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا کو اولیا کرام رحمۃ اللہ علیہم کی زندگی کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بھائیوں کو شب جمعہ کے درود پاک پڑھائے گئے۔ ذکرُاللہ،دعا اور صلوۃ وسلام کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)