19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ٹاؤن، سٹی
اور ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Tue, 7 Nov , 2023
1 year ago
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے
تحت گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
انصاری چوک، ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ٹاؤن، سٹی اور ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے
فیضانِ صحابیات کی خود کفالت پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز معاونت
ذمہ داران کے دینی کام اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائی نے فیضانِ
صحابیات میں اسلامی بہنوں کا دینی کام بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری، نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)