19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
12
نومبر 2023ء کو لطیف آباد نمبر7 سوشل ویلفیئر
کے زیر اہتمام ادارے میں اجتماع غوثیہ کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے مختلف
ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں سے اسپیشل پرسنز نے اس اجتماع میں شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے بیان کیا۔اس موقع پر
رکن شوریٰ نے اسپیشل پرسنز کو نیک کاموں کی ترغیب دی اور انہیں سلسلہ عالیہ ،قادریہ ،عطاریہ میں بیعت کروایا۔
اس اجتماع کی ترجمانی اشاروں کی زبان میں بھی کی
گئی، آخر میں رکن شوریٰ نے دعا کروائی اور
اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری،حیدرآباد،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)