21 رجب المرجب, 1446 ہجری
Wednesday, January 22, 2025
بہاولپور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 30
اکتوبر 2023ء کو ڈویژن بہاولپور کی تنظیمی ذمہ داران کا ٹریننگ
سیشن منعقد ہوا جس میں نگران و شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کے آغاز میں تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادی عطار سلمہا
الغفارنے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں خواتین میں دینی کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔