عالمی مجلسِ مشاورت کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ، چند پالیسی بنانے پر
مشاورت
12 اکتوبر 2023ء کو دنیا بھر کی اسلامی بہنوں
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مجلسِ
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کا موں کا جائزہ لیتے ہوئے
چند پالیسی بنانے پر مشاورت کی کہ کس انداز میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنا چاہیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔
فیضانِ صحابیات پی آئی بی کالونی کراچی میں
ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ
دینی کام کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں
بھی اپنا کردار احسن طریقے سے اداکرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت 12اکتوبر 2023ء کو فیضانِ صحابیات PIB
کالونی میں شعبہ ڈونیشن بکس للبنات اور
فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ابتداءً نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو نرمی کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیرِ
اہلسنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے مختلف سوالات کئے جن میں دینی کام و انفرادی
عبادت کیسے ہو؟ پریشانیوں و مسائل کے ساتھ دینی کام کس طرح کیا جائے ؟ اور دیگر
چیزیں شامل تھیں۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے
جوابات ارشاد فرمائے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 اکتوبر 2023ء کو ایصالِ ثواب کے لئے کتیانہ میمن کمپلیکس کراچی میں محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
ذمہ داران سمیت علاقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
محفلِ نعت میں اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے
بیان کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے قبر میں مردے پر آنے والی آزمائش کے بارے میں بتایا ۔
اسلامی بہنوں کی مزید تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو
اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
محفلِ نعت کے اختتام پر شرکا اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن سے ملاقات بھی کی۔
لوگوں تک اسلام کی دعوت پہنچانے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 اکتوبر 2023ء کو عمان میں ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےعمان کی اسلامی بہنوں کے
درمیان ہونے والے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف
دیئے۔
دورانِ مدنی مشورہ مبلغۂٔ دعوتِ اسلامی نے شارٹ کورسز کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی، انہیں نیتیں کروائیں نیز ٹیلی تھون کے بارے میں بھی کلام
کیا اور اب تک کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔
مدنی مشورے کے طے شدہ مدنی پھولوں کے مطابق
اکتوبر 2023ء میں عمان کی اسلامی بہنوں کے لئے شارٹ کورس کفن دفن کا انعقاد کیا
جائے گا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم
کے تحت
13 اکتوبر 2023ء کودارالمدینہ ہیڈ آفس گلشن
اقبال بلاکA13
کراچی میں میٹ اپ ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
مجلس فیضان اسلامک اسکول سسٹم نے دو سال کے قلیل عرصے میں 7 ہزار طلبہ کے داخلے
مکمل ہونے کی شاندار کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی نیز ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا :اُمّت کے
نونہال / بچے ، ہمارے بچے ہیں ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہونی چاہیئے ۔
اس کے
علاوہ نگران مجلس نے ایجوکیشن سسٹم سے
متعلق تمام ڈیپارٹمنٹس کے سالانہ اہداف کا جائزہ لیاجس پر ذمہ داران نے تعلیمی سال
کے آغاز سے قبل تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی نیز اچھی
کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نگران مجلس نے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیصل آباد کے علاقے نور پور میں اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
فیصل آباد کے علاقے نور پور میں دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2023ء کو ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر عاشقانِ رسول
سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے صدقے کے فضائل بتائے۔
دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے
لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور
دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی جس پر
اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے
کا ذہن دیا ۔نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کرواکر حلقے کا اختتام کیا جبکہ وہاں
موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
علاقہ لیا قت ٹاؤن فیصل آباد میں حاجی محمد شاہد کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
فیصل آباد کے علاقے لیا قت ٹاؤن میں گزشتہ روز
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حاجی محمد شاہد کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے صدقہ کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو
پورا کرنے کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے حوالے سےاسلامی بھائیوں کی ذہن سازی
کی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی
جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
علاقہ گھٹی اسٹیشن فیصل آباد میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ
پرسیکھنے سکھانے کا حلقہ
11 اکتوبر2023ء کو علاقہ گھٹی اسٹیشن فیصل آباد میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ
پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیاسی و سماجی شخصیات
کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت ہوئی۔
رکن شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نےصدقے کے فضائل پر بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات
کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کروانے نیز دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا۔
علاوہ ازیں حاجی محمد شاہد عطاری نے نیکی کی
کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی
کی بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے
اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی عبدالحبیب عطاری نے پشاور میں مختلف
سیاسی وسماجی شخصیات(سابقہ
وزیر صحت خیبرپختونخوا کے صاحبزادے، ادارہ تبلیغ اسلام پشاور کے نائب صدر محترم
سید گوہر علی شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواجہ غلام فاروق، ایڈیشنل سیکرٹری حاجی
شہزاد اعوان اور دیگر عہدیداران) سے
ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کا موں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار
کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
گزشتہ
روز دعوت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار ڈاکٹر محمد عابد حسین چشتی
عطاری نے DPO
چترال اکرام اللہ خان سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز حیدرآباد
برانچ میں مولانا پیر سید شاہد نوری صاحب کی تشریف آوری
پچھلے دنوں حیدرآباد
سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران اور حیدرآباد سٹی
کے نگران کی دعوت پر خلیفہ تاج شریعہ
مولانا پیر سید شاہد نوری صاحب کی
تشریف آوری ہوئی۔
اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے فیضان لائن اکیڈمی اور المدینۃ العلمیۃ کے تحت
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ الرحمن کی کتب
پر ہونے والے تحریری کاموں کے متعلق آگاہی دی جس پر
پیر سید شاہد نوری صاحب نے دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی صوبائی سندھ ذمہ دارمحمد محب عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کاحلقہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
11 اکتوبر 2023ء کو فیصل آباد کے علاقے رضا آباد میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر
سیکھنے سکھانے کاحلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول
کی شرکت رہی۔
دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فضائلِ صدقہ پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع
کروانے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں
ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔
اس کے علاوہ حاجی محمد شاہد عطاری نے نیکی کرنے
اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کے متعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔حلقے کا
اختتام دعا پر ہواجبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)