محمد سرور مسجد فیز 7 بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہواجس میں بزنس کمیونٹی  ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں اسٹوڈنٹس، پروفیشنلز سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’انوکھی بارشں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا اور ان میں ہونےوالے دینی کاموں کے متعلق بتایا ۔ساتھ ساتھ آنے والے اتوار15 اکتوبر 2023ء کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں واقع ایک نجی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی سے متعلقہ افراد میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ  افراد نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دی اور شرکا کو آنے والے اتوار15 اکتوبر 2023ء کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسلام آباد میں دعوت اسلامی کے تحت 12  ربیع الاول والے دن جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نکالا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے شہر بھر سے عاشقانِ رسول نے عقید و احترام کے ساتھ شرکت کی ۔

جلوسِ میلاد میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں کلام پیش کئے جبکہ وقفہ وقفہ سے سیرت النبی علیہ السلام پر بیانات کا سلسلہ ہوا اور عاشقانِ رسول نے مرحبا یا مصطفیٰ کے نعرے بھی لگائے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسلاف کی یاد تازہ کرنے والی دینی   تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے لیاقت باغ گراؤنڈ،راولپنڈی میں جشنِ عیدِ میلادُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر افراد نے شرکت کی ۔

آغاز تلاوت قرآن مجید و نعت رسول اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نےربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے ۔آخر میں دعا اور صلوہ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے گھر ان کے مرحوم والد ملک عبد العزیز عطاری کے ایصال ثواب کےسلسلہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ کے اہل خانہ سمیت دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں تلاوت، نعت ،بیان اور ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا نیز دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کی جانب سے مرحوم کے لئے کثیر ایصال ثواب بھی پیش کیا گیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی- 11 میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے خصوصی شخصیات کے تحت شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کافی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے’’ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شخصیات کو سنتوں پر چلتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بلوسم ویلی فیصل آبادمیں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار محمد فارو ق  گجر کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ ملانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی رقم جمع کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار پیر اڈائز ویلی فیصل آبادمیں حاجی محمد  اسد اللہ عطاری کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اہلِ خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اسی دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار ہونے والے ٹیلی تھون کے لئےزیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کی مد میں رقم جمع کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رحیم ویلی ستیانہ روڈ فیصل آبادمیں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار محمد ثاقب عمران عطاری کی رہائش گاہ  پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اہلِ خانہ اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے 15 اکتوبر 2023ء بروز اتوار کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کو ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی اور اُن سے ملاقات بھی کی۔حلقے کے اہتمام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی و فلاحی کاموں کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے  ہر سال کی طرح اس سال 2023ء میں 15 اکتوبر بروز اتوار ٹیلی تھون (عطیات مہم) کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں 8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شہر کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ترغیب پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون جمع کروانے کے متعلق اپنے جذبات کاا ظہار کیا اورہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاوت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون چشتیہ مسجد گولڈن مارکیٹ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کاانعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے’’ نور مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے نور مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عجائبات اور معجزات بتائے اورعاشقان رسول کو سنتوں پر چلنے اور نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی نیزدعوت اسلامی کی دینی و دنیاوی خدمات کا بتاتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔

٭بعدازاں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے علمائے کرام میں مدنی حلقہ بھی لگایا جس میں انہیں دعوت اسلامی کی مختلف ڈیجیٹل سروسز کا تعارف پیش کیا اور دیگر اہم امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون تھری کے راول ٹاؤن میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ ،علمائے کرام اور سید زادوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ اور چہرہ مبارک کےمتعلق بتایا ۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی نیز آنے والے مہمانوں سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)