برطانوی شہر ویلز یوکے کے رہائشی علاقے نیو پورٹ
میں محفلِ میلاد النبی کا انعقاد
برطانوی شہر ویلز UK کے
رہائشی علاقے نیو پورٹ میں قائم عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں حضور سرورِ کائنات
صلی اللہ علیہ و سلم کی جشنِ ولادت کی خوشی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم
کا انعقاد کیا گیا۔
محفلِ میلاد کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید فرقان الحمید کی تلاوت
سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حاضرین کے ساتھ مل کر حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
اس کے بعد نگرانِ ویلز UK سیّد
فضیل رضا عطاری، نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ UK عبد الحنان عطاری اور
نگرانِ ساؤتھ ویسٹ UK منیر عطاری نے بیانات کرتے ہوئے شرکائے محفل کو 12
ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے۔
اس کے علاوہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود
تمام عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے
مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
9
اکتوبر 2023ء کو لودہراں میں نیشنل پریس کلب کےزیر اہتمام The Smart School System
میں محفل نعت کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں ملتان
ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد فدا عطاری نے ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے
جس میں سامعین کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ
طیبہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب وروز گزارنے کا ذہن دیا ۔
محفل میلادمیں چیئرمین نیشنل پریس کلب عمران علی
اعوان، معروف سماجی شخصیت وبزنس ٹائیکون
ملک حبیب احمدکھوکھر، ماہرتعلیم ایجوکیشن آفیسرمطلوب احمدزیدی،راناوارث علی خان سمیت
شاعروں،دانشوروں اورکالم نگاروں نےشرکت کی۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت 9 اکتوبر 2023ء کو تھانہ کوٹ مومن میں اجتماع میلاد ہوا جس میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اقرار حسین
شاہ شیرازی سمیت دیگر پولیس اہلکار، تفتیشی
افسران سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ہوئی ۔
محفل
میلاد میں مولانا ضیغم عطاری مدنی نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم “ کے
موضوع پر بیان کیااور شرکا کو پیارے آقا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے بارے میں بتایا نیز
حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں
دعا کروائی۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ حیدرآباد میں 12 ماہ مدنی قافلے کے مسافرین کے لئے 2دن کا میٹ اپ
کراچی
،بلوچستان اور سندھ سے دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 ماہ مدنی قافلے میں
سفر کرنے والے عاشقان کا مدنی مرکز فیضان
مدینہ حیدرآباد میں 2 دن 9،8 اکتوبر2023ء کو میٹ اپ ہوا۔
اراکین
شوریٰ سید لقمان عطاری ،حاجی فاروق جیلانی عطاری، قاری ایاز
عطاری سمیت نگران مجلس حاجی مشکور عطاری،شعبہ پاکستان ذمہ دار شاکر عطاری مدنی اور سٹی نگران سہیل عطاری نے مختلف
موضوعات (سابقہ
کارکردگی کا جائزہ، علاقوں میں دینی کام کرنے اور مدنی قافلے سفر کروانے)پر
تربیت کیں۔ آخر میں نمایاں کارکردگی والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
8
اکتوبر بروز اتوار 2023ءکو تحصیل نکیال میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس میں مقامی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے’’ علم
دین کی برکات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور نگرانِ تحصیل مشاورت کے ساتھ ذمہ داران کی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں ٹیلی تھون
جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا
اظہار کیا۔
٭علاوہ ازیں زیرِ
تعمیر جامعۃالمدینہ گرلز بنام فیضانِ آمنہ
کا وزٹ کیا اور وہاں دعا
کروائی۔بعد نماز عصر کوٹلی کے علاقے چھنی کی گلزارِ مدینہ مسجد میں محفل میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور مولانا مہروز عطاری مدنی ’’افضلیت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا۔
٭بعد
نمازِ عشا مولانا مہروز عطاری مدنی نے کوٹلی میں حضرت جمال شاہ و حضرت شیر شاہ علیہ
الرحمہ
کے مزارات پر حاضریاں دیں اور وہاں دعا کروائی۔مزید گلہار شریف میں بھی مزار پر حاضری دی اور انتظامیہ اور امام صاحب سے ملاقاتیں کرکے ا
نہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف
کروایا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملتان بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میںOne Day سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سیمینار
کا انعقاد کیا گیا جس کا ٹاپک’’ عالمی امن،سماجی ذمہ داری اور
ہمارا اسلام‘‘ تھا۔
اس
سیمینار میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مدظلہ العالی نے وڈیو لنک
کے ذریعے یونیورسٹی فکلیٹی ممبرز اور اسٹوڈنٹس کے درمیان ’’عالمی امن،سماجی ذمہ داری اور ہمارا اسلام ‘‘ کے
موضوع پر بیان فرمایا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری نے بھی’’ سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسٹوڈنٹس کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔آخر میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے رکن شوری قاری محمد سلیم عطاری کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد میں سیکھنے سکھانے
کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں12 ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے تربیت فرمائی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے
جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ
مقدسہ کے ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
8 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
شعبے کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان
ساجد عطاری نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے
لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے شرکا
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ
ڈونیشن جمع کرنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
لاہور سٹی کے ڈولفن ہیڈکوارٹر ٹاؤن شپ میں دعوت
اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں
ڈولفن پولیس اہلکار سمیت DSP اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
لاہور کے ذمہ دار سیّد مقصود عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے میلادِ
مصطفیٰ کے بارے میں چند واقعات بیان کئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار سیّد مقصود عطاری نے شرکا
کو سنتیں و آداب بھی بتائے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
فیضانِ مدینہ ملتان میں ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رانا رضوان
قدیر کی آمد
ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 6 اکتوبر
2023ء بروز جمعہ ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے سٹی ذمہ دار حاجی محمد مسعود عطاری سمیت دیگرذمہ داران نے انہیں
خوش آمدید کہا۔
معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
ڈپٹی کمشنر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی نگرانِ ملتان سٹی حاجی محمد
راشد عطاری سے ملاقات ہوئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو ڈپٹی کمشنر نے خوب سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شہزاد
عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل نوشہرہ کے ریسکیو 1122 آفس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم
کی ولادتِ باسعادت کے سلسلے میں 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد کا انعقاد
کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کے افسران اور
اسٹاف سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد نوشہرہ کے رابطہ برائے
شخصیات ذمہ دار محمد وسیم عطاری نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی۔
لاہور غوث گارڈن فیز
4 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس
میں محمد شہباز اکاؤنٹس منیجر (آئی ٹی بیس انٹرنیشنل کمپنی)، محمد عمران (پروڈکشن
پلاننگ منیجر ٹریٹ گروپ پیکجنگ یونٹ) اور
محمد عاطف ( بزنس مین) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں بشمول ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ
دار محمد لیاقت عطاری نے شانِ مصطفیٰ اور میلاد کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی کا تعارف
کروایااور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا۔
بعدازاں ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ساتھ ہی ٹیلی تھون (عطیات مہم)کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ
دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)