6 اکتوبر 2023ء بروذ جمعہ تھانہ تحصیل بھکر میں  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں SHO بھکر سٹی ملک عامر شہزاد اعوان اوردیگر اسٹاف و تفتیشی افسران شریک ہوئے۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ ربطہ برائے شخصیات تحصیل و ڈسٹرکٹ بھکر کے ذمہ دار حاجی امین عطاری نےمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم اپنانے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع میانوالی، صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل پیلاں میں 6 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا جس میں SHO تھانہ پپلاں فہیم اللہ خان موسیٰ خیل سمیت دیگر تفتیشی افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک کے آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و تحصیل پیلاں کے ذمہ دار سیّد اسد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کودعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے قراٰن خوانی کی نیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میونسپل کمیٹی ہال، شجاع آباد میں 6 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم منانے کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض انور جتالہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی رؤوف عامر سمیت شہر بھر سے کئی سیاسی وسماجی شخصیات و افسران کی شرکت رہی۔

ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن ِ کریم کی اور نعت خواں حضرات نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی جبکہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی مناسبت سے چند واقعات بیان کئے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کے ذمہ دار محمد فدا عطاری سمیت بیوروکریٹس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے حوالے سے 6 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ لاہور ڈسٹرکٹ کے تھانہ اسلام پورہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 40 شرکا بشمول پولیس اہلکار شریک تھے۔

اس اجتماعِ پاک میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلمکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی شان و عظمت کے بارے میں بتایا۔

بعدِ اجتماع دعوتِ اسلامی کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور ڈسٹرکٹ کے بابا گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماعِ میلاد میں تعاون کرنے پر SHO رائے ناصر عباس، محرر حافظ عابد اور ASI محمد کاشف کا شکریہ ادا کیا نیز انہیں مکتبۃ المدینہ کی کُتُب تحفے میں پیش کیں۔ (رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

7 اکتوبر2023ء  بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےزیرِ اہتمام میرپور ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ دکانوں اور گھروں پر لگوانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

٭بعد نماز ظہر میر پور سے سنیاہ کے علاقے ڈونگی کا سفر ہوا جہاں مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور تحفے میں اگست 2023ء ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شمارے پیش کئے۔

٭علاوہ ازیں بعد نماز عشا ٹائیں کھوئی رٹہ میں محفلِ میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا اور مولانا مہروز عطاری مدنی نے حاضرین محفل کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ کرنے اور سالانہ بکنگ کی ترغیب دلائی ۔اس کے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ٹیم نے سیری میں مولانامطیع الرحمان صاحب سے ملاقات کی اور انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شمارہ دیا اور وہا ں موجود دربارسائیں الف دین رحمۃ اللہ علیہ پر حاضری بھی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


منڈی بہاؤالدین میں قائم پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنا لوجی اجتماعِ میلاد اور ایک مقامی بینکوئیٹ میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا جن میں پروفیشنلز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس  اور اسٹاف سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماعات کے شروع میں قراٰنِ پاک کی تلاوت کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

حاضرین کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تحصیل برنالہ علاقہ  روہی میں جشن عیدمیلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

میلادِ پاک کے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا مہروز عطاری مدنی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں سامعین کو محبت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کادرس دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف کروایا۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برنالہ کشمیر میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں برنالہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کواداروں اور دکانوں پر ماہنامہ فیضانِ مدینہ رکھوانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔بعدازاں مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت شادی بابا رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اوروہاں ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے برکت کروائی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی (NFC Engineering) فیصل آباد کی مرکزی مسجد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے نگران ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اورفیصل باد کے ہی علاقے  سدھار میں دعوتِ اسلامی کے تحت جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

قراٰنِ کریم کی تلاوت سے ان اجتماعات کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں حضرات نے حبیبِ کبریا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے ان اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور عاشقانِ رسول کو میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں واقعات بتائے نیز سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

آئی ٹی اور ای کامرس سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے گزشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں پروفیشنلز سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹ اپ میں شریک پروفیشنلز کی تربیت کے لئےدعوتِ اسلامی کے نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نےبیان کیا جس میں انہوں نے مختلف Topics پر گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا ۔

آخر میں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے تمام پروفیشنلز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی وفلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحت  ڈسٹرکٹ بھمبر تحصیل سماہنی میں قائم چوکی انٹر کالج میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے اور اس کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

٭دوسری جانب مدنی مرکز کنزالایمان چوکی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں قرب و جوار سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔اس میٹ اپ میں تحصیل چوکی کے ڈویژن نگران جبکہ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مولانا مہروز عطاری مدنی نےشرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں مختلف امور پر مدنی مشورے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ذمہ داران کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کرنےکے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


تمام نبیوں کے سردار، سیّد الثقلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا جشنِ ولادت منانے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت DHAڈیفنس کراچی میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کی گئی اور نعت خواں حضرات نے سیدہ بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا کے مہکتے پھول، سرورِ کونین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

شرکائے اجتماع کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے بیانات کا سلسلہ ہوا جس میں ابتداءً مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی جشنِ ولادت کے متعلق چند واقعات بتائے۔

بعد ازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ملکِ پاکستان و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی ۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)