ذیشان علی عطّاری (درجۂ سادسہ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
مروی ہے کہ ایک طالب علم نے علماء
کرام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی :مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جس کے باعث میں
ہمیشہ نیکیاں حاصل کرتا رہوں کیونکہ مجھے یہ بات محبوب نہیں کہ رات اور دن میں مجھ
پر کوئی ایسا لمحہ آئے کہ میں اس میں نیک عمل نہ کر رہا ہوں ، اسے جواب دیا گیا کہ جس قدر ممکن ہو نیکی کرو جب تھک جاؤ تو نیک اعمال کی نیت کرو کیونکہ نیت کرنے
والا بھی نیک عمل کرنے والے کی مثل ہے ۔( احیا العلوم کتاب نیت اخلاص و صدق الباب
الاول فى نیت ج5 ص 89
تربیت
کی تعریف: وهي تبليغ الشيء الى كماله شيئا فشيئا( تفسیر بىضاوى)
تین اعمال پر جنت کی ضمانت :1: حدىث : حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ تعالی عنہ سے
مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو حق پر
ہونے کے باوجود لڑائی جھگڑا نہ کرے میں اسے جنت کے ایک گوشے میں مکان کی ضمانت دیتا
ہوں اور جو مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولے اسے وسط جنت میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں اور
حسن اخلاق والے کو جنت کے اعلی درجے میں گھر کی ضمانت دیتا ہوں۔ ( ابو داؤد کتاب
الادب باب فی حسن خلق حدیث4800)
تین چیزوں
کا خوف: 3حدیث :حضرت سیدنا عمرو بن
عوف رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں میں نے اللہ کے پیارے حبیب کو ارشاد فرماتے
سنا کہ مجھے اپنے بعد امت پر تین چیزوں کا خوف ہے. صحابہ کرام نے عرض کی یا رسول
اللہ وہ تین چیزیں کون سی ہیں ؟ارشاد فرمایا: عالم کی لغزش، حاکم کا فیصلہ ،اور
خواہش کی پیروی.(حلیۃ الاولیاء مترجم ج2 ص 21 مکتبۃ المدینہ)
: عرش کے سائے میں جگہ :
4حدیث :حضرت
جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی اللہ تعالی اس
کو اپنے عرش کے نیچے اس دن سایہ دے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا
1:تکلیفوں کے باوجود وضو کرنا اور 2:اندھیروں میں پیدل مسجد تک جانا اور3: بھوکے
کو کھانا کھلانا۔( بہشت کی کنجیاں مکتبۃ المدینہ ص90)
: تین قسم کے لوگ جنتی ہیں: سرکار والا اعتبار ہم بے کسوں کے مددگار صلی
اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین قسم کے لوگ جنتی ہیں وہ حاکم1 جو
عدل کرنے والا صدقہ کرنے والا2 اور کامل یقین ہو وہ شخص جو ہر مسلمان پر رحم دل
اور نرم دل ہو خواہ رشتہ دار ہوں یا نہ ہوں3 اور وہ پاک دامن فقیر جو سوال کرنے سے
بچتا ہو۔( صحیح مسلم کتاب الجنۃ باب الصفات حدیث2865)
اللہ تعالی کی
پاک بارگاہ میں دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی تربیت
پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین