ملک بھر میں 23 ستمبر بروز ہفتہ2023ء کو جامعات المدینہ گرلز دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 مقامات( کراچی ، اوکاڑہ ، سرگودھا،بھلوال، شاہ پور سٹی، میانوالی، پہاڑ پور، نکیال ) پر ردا پوشی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں درس نظامی ( عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کرنے والی 4 ہزار 197 طالبات کی ردا پوشی کی گئی۔

اس حوالے سے سرگودھا سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں8 جامعات المدینہ (جامعۃ المدینہ گرلز بلاک 34سرگودھا،جامعۃ المدینہ گرلز چک 104جنوبی سرگودھا،جامعۃ المدینہ گرلز شالیمار ٹاؤن بھلوال،جامعۃ المدینہ گرلز ساہیوال، جامعۃ المدینہ گرلز شاہ پور سٹی،جامعۃ المدینہ گرلز جوہر آباد(ڈسٹرکٹ خوشاب)، جامعۃ المدینہ گرلز میانوالی،جامعۃ المدینہ گرلز ماڑی انڈس)سے 165 طالبات نے درس نظامی تکمیل کرنے کی سعادت حاصل کی اس سلسلے میں 4 مقامات پر رداپوشی اجتماعات منعقد ہوئے ۔

ان چاروں مقامات کے ردا پوشی اجتماعات میں متعلقہ جامعۃ المدینہ گرلز کے مدنی عملے،طالبات اور عالمہ کورس مکمل کرنے والی طالبات کی سرپرست سمیت شخصیات و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


نارووال  پولیس اسٹیشن میں 12 اکتوبر 2023ء کو اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں پولیس اعلی عہدیداران (ڈی پی او نارووال رانا طاہر رحمن خان،ایس پی لیگل محمد زبیر،ڈی ایس پی صدر شیخ الیاس،ڈی ایس پی شکرگڑھ احسان الہی،ڈی ایس پی ظفروال جاوید اقبال،ڈی ایس پی ٹریفک محمد عمران،سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ قدیر خان اور قریبی تھانوں کے ایس ایچ او، انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی )نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری نے پولیس لائن میں ’’شان مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز رزق حلال کمانے ، ظالم کا ہاتھ روکنے ، مظلوم کی مدد کرنے اور منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی  کی جانب سے 10 اکتوبر 2023ء کو سیالکوٹ میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے سلسلے میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں سرکاری اعلی افسران نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری نے ”شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیااور شرکا کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9 اکتوبر 2023ء کو شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام سیالکوٹ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو ڈویژن و ڈسٹرکٹ آفیسرز کی شرکت ہوئی۔

سیالکوٹ میں ریسکیو کے دفتر میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ربیع الاول کی مناسبت سے بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے شب و روز اللہ و رسول کی فرماں برداری میں گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر 1122 ڈویژن گوجرانوالہ اور گجرات کے ریجنل آفیسر سید عابد کمال ، ڈسٹرکٹ سیالکوٹ انچارچ نوید انجم اور 1122 کے دیگر جوانوں نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت جامع مسجد سلیم ملک گرین ٹاؤن لاہور میں سحری اجتماع ہواجس میں لاہور ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز نماز تہجدسے ہوا۔بعدازاں مناجات و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔اس کے بعد عاشقان رسول نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنت کو ادا کرتے ہوئےنفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

اذان فجر کا جواب دیااور باہر جاکر نماز کے لئے مسلمانوں کو جگایا گیا نیزبعد نمازِ فجر لاہور ڈویژن ذمہ دار نے ’’اچھی صحبت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اورشرکا کو نیک اعمال پر عمل کرنےاور تہجد وسحری اجتماعات میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 11 اکتوبر 2023ء  کو فیضان مدینہ جھنگ میں موجود اوراق مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا مزید کام کو بہتر انداز سے کرنے پر ذمہ داران کی تربیت کی نیز شرکا کو دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات اور دینی کاموں کے لئے 15 اکتوبر کو ہونے والے ٹیلی تھون کی مدد میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری میٹرو پولیٹن فیصل اباد ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز رابطہ برائے  اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مختلف کیمپسز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد حاضر ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نیکی کرنے، نیکی کے کاموں میں حصہ لینے، پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کا ذہن دینے کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امام الاولیاء، سردارِ بغداد، حضور غوثِ پاک حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہُ عنہکی جہاں بہت سی دینی خدمات ہیں کہ آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نے کس طرح دین اسلام کے لئے قربانیاں دیں اور اسلامی تعلیمات کو عام کیا۔ وہیں اللہ پاک نے آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کو بہت سی کرامتوں سے بھی نوازا تھا جس کے ذریعے آپ رحمۃُ اللہِ علیہ نےانسانیت کی خدمت کی اور دین اسلام کو عام کیا۔

مریدِ غوث پاک، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقان رسول کو 28 صفحات کا رسالہ واہ کیا بات غوث اعظم کی مع 8 کراماتِ غوث اعظم پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 28 صفحات کا رسالہ واہ کیا بات غوث اعظم کی مع 8 کراماتِ غوث اعظم پڑھ یا سن لے اُسے بد عقیدگی اور بڑے خاتمے سے بچااور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


ٹیلی تھون(عطیات مہم) 2023ء کے سلسلے میں گزشتہ روز فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں چنیوٹ سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیزانہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے جدول ناظمین، اساتذۂ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔

15 کتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص جامعۃ المدینہ بوائز کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

دورانِ گفتگو نگرانِ پاکستان مشاورت کا شرکا سے کہنا تھا کہ طلبۂ کرام کے سرپرستوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں اس میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جائے۔اس مدنی مشورے کا اختتام پر دعا پر ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے  پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت تاجر حضرات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرنےکے فضائل“ پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت کی ترغیب پر وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ماہ ِ  ربیع الاول کی آمد ہوتے ہی عشاقان رسول اپنے گھروں کو مساجد کوآمدمصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خوشی میں سجاتے اور ان میں مدنی پرچم بھی لگاتے ہیں۔

جشن ولادت کی خوشی میں دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 میں ہونے والا چراغاں بھی اپنی مثال آپ تھا جو کہ دیکھنے والوں کے دلوں میں آمد مصطفیٰ کی خوشی میں مزید اضافہ کا باعث بنا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)