دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 2 ستمبر 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنیں شریک ہوئی۔

میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقسیمِ رسائل کے مدنی پھول سمجھائے ۔

اسی طرح 9 ستمبر 2024ء کو بھی فیضانِ صحابیات P.I.B کالونی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تقسیمِ رسائل کن شرعی اصولوں کے مطابق کئے جائیں اس کو تفصیل سے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو بتایا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پرنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا:دعوتِ اسلامی کا خاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی ہر کام کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتی ہے۔شعبہ تقسیمِ رسائل کے مدنی پھول باقاعدہ شرعی تفتیش کے ساتھ بنے ہوئے ہیں اور ہر سال بالخصوص ربیع الاول میں ان مدنی پھولوں پر گفتگو کی جاتی ہے۔بالعموم یہ مدنی پھول تمام اسلامی بہنوں کو دیئے گئے ہیں تاکہ مطالعہ کرکے عمل کریں اور شرعی غلطیوں سے بچ کر اللہ پاک کی رضا والے کام کریں۔


شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اور 8 ستمبر 2024ء کو لاہور مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ داری اور حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔

سیشن کے پہلے دن ذمہ داران کو کارکردگی فارم سمجھائے گئےجبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

سیشن کے دوسرے دن وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول سمجھائے گئےنیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر حاضرین کی ذہن سازی کی۔

سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، دینی کاموں کے اہداف طے کئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کے کفن دفن کے معاملات کے لئے شعبہ کفن دفن کا قیام کیا ہے جس کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں کفن دفن کے معاملات سرانجام دیتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2024ء میں شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کےکم و بیش 1 ہزار 554 مقامات پر غسلِ میت کورسز ہوئے جن میں 12 ہزار 351 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ان کورسز میں شرکا کو اسلامی بہن کی میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیااورشعبے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے / پہنانے پر شرکا کی رہنمائی جبکہ مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے لئے مدنی پھول دیئے گئے جس کا تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

اسی طرح اگست 2024ء ہی میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان 1 ہزار 729 مقامات پر شارٹ کورسز بنام ”غسلِ میت کورس و تجہیز و تکفین کورس“ ہوئے جن میں 42 ہزار 231 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن للبنات کا تعارف کروایا اور کفن دفن کے مسائل سمجھائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


9 ستمبر 2024ء کو عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں کینیڈا کی نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن کا تمام سٹی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ٹیلی تھون کے مدنی پھولوں پر کلام٭ڈونر سے رابطہ کرنا اور انہیں اجتماعِ میلاد میں شرکت کروانا٭شخصیات کو اجتماعِ میلاد کی دعوت دینا٭ٹیلی تھون کے لئے پہلے سے زیادہ کوشش کی جائے۔

بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


بیرونِ ممالک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز  کے سلسلے میں 5 ستمبر 2024ء کو تمام ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف نکات پر گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ٭دینی کاموں کےاہداف پر کلام٭اورسیز میں مفتیانِ کرام اور نگرانِ شوریٰ کے سیشنز منعقد کرنے کی ترغیب٭کتاب ”سب سے آخری نبی“ پڑھنے اور دوسروں تک پہنچانے کی ترغیب٭ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی پر کلام٭رسالہ کارکردگی بڑھانے کے اہداف٭اپنے اپنے شہروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے اہداف۔ بعدازاں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔


کراچی کے علاقے شرف آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر 2024ء کو محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی بھی آمد ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کیا اورحاضرین کو حسنِ اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکرِ خیر فرمایااور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے امیرِ اہلِ سنت کی صاحبزادی سلمہا الغفار سے ملاقات بھی کی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 30 اگست 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ سری لنکا اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے شیڈول بنانے، ٹریننگ کرنے اور صوبائی نگران بنانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


29 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ سب کانٹیننٹ، اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز اور پاکستان بالخصوص کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور نومبر 2024ء میں ہونے والے ٹیلی تھون پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


سیال موڑ، پنجاب میں واقع گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول رتہ پور ریحان میں 16 ستمبر 2024ء کو سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز و اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ سطح کے شعبہ FGRF ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حسنِ اخلاق اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت حافظ آباد سٹی، ڈویژن گجرات میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت رہی۔

نشست میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے ڈسٹرکٹ حافظ آباد کے ذمہ دار محمد عمران عطاری نے شعبے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مقدس اوراق کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا اور اس کی فضیلت بتائی۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے خود کو پیش کیا اور اپنے نام بھی لکھوائے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد  اسدعطاری مدنی صومالیہ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مختلف دینی ایکٹیوٹیز میں شرکت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی کی رئیس مجلس الأعلیٰ لعلماء الصومال کے مختلف مشائخ سے ملاقات ہوئی جن میں شیخ آدم رئیس مجلس الاعلیٰ لعلماء الصومال اور شیخ لبان رئیس الشوریٰ لمجلس الاعلیٰ لعلماء الصومال شامل تھے۔

رکنِ شوریٰ نے شیخ صاحبان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ملکی مشاورت کے نگران عامر عطاری سمیت دیگر مشائخ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: انس عطاری معاون رکن شوری مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


تحصیل ہارون آباد، ضلع بہاولنگر، ڈویژن بہاولپور میں قائم پنجاب گروپ آف کالج میں 18 ستمبر 2024ء کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت  میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرس منعقد ہوئی جس میں 1500 سے زائد اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کی شرکت ہوئی۔

کانفرس کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی ڈاکٹر اظہر عطاری نے ”سیرتُ النبیصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکاکی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں سیرتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا اسامہ عطاری مدنی شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)