دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں 2 ستمبر 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اراکینِ عالمی
مجلسِ مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنیں شریک ہوئی۔
میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور
تقسیمِ رسائل کے مدنی پھول سمجھائے ۔
اسی طرح 9 ستمبر 2024ء کو بھی فیضانِ صحابیات P.I.B کالونی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تقسیمِ
رسائل کن شرعی اصولوں کے مطابق کئے جائیں اس کو تفصیل سے تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو بتایا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پرنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا:دعوتِ
اسلامی کا خاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی ہر کام کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتی
ہے۔شعبہ تقسیمِ رسائل کے مدنی پھول باقاعدہ شرعی تفتیش کے ساتھ بنے ہوئے ہیں اور
ہر سال بالخصوص ربیع الاول میں ان مدنی پھولوں پر گفتگو کی جاتی ہے۔بالعموم یہ مدنی پھول تمام اسلامی بہنوں کو دیئے گئے
ہیں تاکہ مطالعہ کرکے عمل کریں اور شرعی غلطیوں سے بچ کر اللہ پاک کی رضا والے کام کریں۔