عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی)کے ذمہ داران کےلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11 میں 3 دن کا معلم کورس ہوا جس میں تقریباً 41 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کورس میں موجود ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے پاکستان سطح کے شعبہ مدنی کورسز کے اراکین نے معلم کی خصوصیات، ڈیٹا کی اہمیت و ضرورت اور دعوتِ اسلامی کی ورکنگ نیز کورس کروانے کے جدید انداز پر ٹریننگ دی۔

اسی دوران ڈاکٹر ایوب عطاری نے Non Verbal Communication dawate islami کے موضوع پرٹریننگ دی جبکہ دارلافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی راوالپنڈی کے مفتی خاقان عطاری نے ”علمِ دین حاصل کرنے کی ضرورت و اہمیت ، آج کے دور میں درپیش چیلنجز اور ان کا مداوا کیسے ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

واضح رہے اس معلم کورس میں شعبہ تعلیم اسلام آباد سے 16 اور دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے 12جبکہ خیبر پختونخوا سے 13 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ (رکن شعبہ مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


  شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اگست 2024ء کو مدرسہ قادریہ سکندریہ نوشیرو فیروز، سندھ میں 7 دن کے رہائشی فیضان نماز کورس کے اختتام پر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ، مذکورہ مدرسے کے مہتمم اور مدرسین سمیت سٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

نشست میں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے معلم شعبہ مدنی کورسز اظہر سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو مزید کورسز کا تعارف پیش کیا ۔

نشست کے آخر میں شرکائے کورس کو تحائف و اسناد دینے کا سلسلہ ہوا نیز شرکائے کورس نے مزید کورسز کرنےکی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ (رکن شعبہ مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری،کانٹینٹ:محمدشعیب احمد عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت KPK سے آئے ہوئے 12 ماہ مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ منعقد کیا گیا جس میں کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی گئی۔

دورانِ میٹ اپ شعبہ کفن دفن ایسٹ سطح کے ذمہ دار عزیر عطاری نے کفن دفن کے معاملات پر شرکا کی رہنمائی کی نیز انہیں غسلِ میت دینے، کافن کاٹنے/ پہنانےاور نمازہ جنازہ سمیت تدفین کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔

اس کے علاوہ ایسٹ سطح کے ذمہ دار نے شرکا کو کفن دفن کے مسائل بتاتے ہوئے مسلم فیونرل اپلیکیشن (Muslim Funeral App) کا تعارف کروایا اور اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تمام اسلامی بھائیوں نے ٹیسٹ بھی دیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  گلشن ٹاؤن اور گلشن حدید کے اسلامی بھائیوں کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں کفن دفن کے مسائل کے حوالے سے تربیت کی گئی۔

اس سیشن میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے سیشن کے دوران انتقال کے بعد کئے جانے والے معاملات پر شرکا کی رہنمائی کی نیز انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے/ پہنانے اور نمازہ جنازہ سمیت تدفین کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔

کفن دفن کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا یاسر عطاری مدنی نے مسلم فیونرل اپلیکیشن (Muslim Funeral App) کا تعارف کروایا اور اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت تخصص فی الدعوہ کے 12 ماہ قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں کفن دفن کے حوالے سے تربیت کی گئی۔

شعبہ کفن دفن ایسٹ سطح کے ذمہ دار عزیر عطاری نے سیشن کے دوران کفن دفن کے معاملات پر شرکا کی رہنمائی کی نیز انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے/ پہنانےاور نمازہ جنازہ سمیت تدفین کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔

کفن دفن کے مسائل پر کلام کرتے ہوئے ایسٹ سطح کے ذمہ دار نے مسلم فیونرل اپلیکیشن (Muslim Funeral App) کا تعارف کروایا اور اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں تمام اسلامی بھائیوں نے ٹیسٹ بھی دیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبائی دار الحکومت لاہور، پنجاب میں واقع شیرانوالہ گیٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس مدنی مشورے میں نگران شعبہ FGRF محمد شفاعت عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ FGRF کے فلاحی کاموں پر کلام کیا اور انہیں فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ سےآن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے ٹرینرز اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے ٹریننگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اپڈیٹ رکھنے کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت کی ۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے ٹرینر اسلامی بھائیوں کو پرانے مدرسین کی رینکنگ کروا کر ٹریننگ دینے کا ذہن دیا جبکہ شرکا کے درمیان سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا جس کے بعد شعبے کے تحت دینی کاموں کے ذمہ دار رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے تمام اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکا کو ماہ ِصفر ماہ ِمدرسۃ المدینہ بالغان مناتے ہوئے مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانےکے حوالے سےشرکا کی ذہن سازی کی اور جو پہلے سے پڑھا رہے ہیں ان کو شرکا کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائے مدنی مشورہ نے ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر کرنے سمیت دیگر اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے سرسبز و شاداب شہر ساہیوال میں دعوتِ اسلامی کے تحت 4 ستمبر 2024ء بروز بدھ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں زمینداروں، شخصیات،  ڈویلپرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے سرکارِ دوعالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی عبادات اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا ذکرِ خیر کرتے ہوئے حاضرین کی رہنمائی کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کرواتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا جبکہ آنے والی شخصیات نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں  دعوت اسلامی کے تحت 21اگست2024ء کو پشاور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار عبدالماجد عطاری نے فیضان صحابیات کا قیام، تقرری ، گلی گلی مدارس کا اضافہ کے متعلق گفتگو کی اور حاضرین کو مذکورہ کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔ (رپورٹ:علی رفیق صوبہ پنجاب آفس،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے تحت فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل تاندلیانوالہ کے  علاقے ماموں کانجن فیضان مدینہ میں یوم رضا و استقبال ربیع النور شریف کے سلسلے میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں نگران فیصل آباد ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران تاندلیانوالہ تحصیل مشاورت، نگران ماموں کانجن مشاورت اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے شرکاء اجتماع کو اعلی حضرت کی طرز زندگی کے بارے میں بتایا اور ربیع النور شریف کی آمد پر شرکاء کو اپنے اپنے گھروں محلوں اور گلیوں کو سجانے ، اور ربیع النورشریف کومنانے کے حوالے سے فضائل اور برکات بتائے جبکہ نگران ڈویژن مشاورت نے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے آخر میں دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج  دعوت اسلامی کے تحت خان بیلہ پنجاب فیضانِ مدینہ میں 19،18،17 اگست 2024ء کو 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری مدنی نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند احتیاطیں بیان کیں۔

محمد عثمان عطاری مدنی نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


ماہِ ربیع الاول کی آمد ہونے والی ہے، عشاقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ماہِ میلاد کا استقبال کرنے کو منتظر ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ میلاد کی آمد کی خوشی میں استقبالِ ربیع الاول اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔

لوگوں کو ماہِ ربیع الاول کی اہمیت و فضیلت بتانے، سیرتِ رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے آگاہ کرنے، میلادِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے واقعات بتانے اور ڈھیروں ڈھیر علمِ دین کا فیضان لوگوں کے دلوں میں ڈالنے کے لئے، عشق مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جام پلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 ستمبر 2024ء سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہو جائے گا۔

الحمد للہ مدنی مذاکروں کا آغاز 4 ستمبر 2024ء بروز بدھ سے ماہِ ربیع الاول کی 13 ویں رات تک روزانہ تقریباً 09:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شروع ہو جائے گاجس میں عاشقِ رسول، امیرِ اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین اور ناظرین کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمانے کے ساتھ ساتھ میلاد مصطفیٰ منانے کا طریقہ بھی بتائیں گے۔

واضح رہے! 4 ستمبر 2024ء سے ہونے والے مدنی مذاکرے مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک میں براہِ راست نشر (Live streaming) کئے جائیں گے جبکہ جمعرات کی شب ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کے بعد مدنی مذاکرے شروع ہوں گے۔تمام عشاقِ مصطفیٰ ان مدنی مذاکروں میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)