عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت 23 ستمبر 2024ء بروز پیر اسلام آباد کے گارڈن ایونیو شکر پڑیاں روڈ پر واقع پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں ”میلاد
کانفرنس“ منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور پر سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی
اور صوبہ خیبرپختونخوا کے موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اس کانفرنس میں ملک کی اہم
سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، رجسٹرار، ڈینز،
لیکچرارز، پروفیسرز، مختلف ممالک سے آئے ہوئے اسٹوڈنٹس، دارالمدینہ یونیورسٹی کی
فیکلٹی،اسٹوڈنٹس، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اوردیگر عاشقانِ رسول بھی موجود
تھے۔
کانفرنس کا باقاعدہ کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت
شریف سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران اور انٹرنیشنل اسلامک
اسکالر مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ شوریٰ نے بحیثیتِ استاد، والدین، معاشرے
اور ریاست کے اہم ذمہ داران کے لئے سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی روشنی میں رہنمائی اصول بیان کرتے ہوئے ان کی روشنی میں معاشرے کی برائیوں کو
ختم کرنے کا ذہن دیا۔
حاضرین سے گفتگو کے دوران نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کُتُب ”آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت“ اور ”سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“
مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
دعا اور صلوٰۃ و سلام پر کانفرنس کا
اختتام ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے
ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)