29 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
20 ستمبر 2024ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معاونین کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مفتشین کی بھی شرکت رہی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں حیدرآباد ڈویژن کے تعلیمی
امور ذمہ دار سیّد غوث علی عطاری نے طلبۂ کرام کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے
سمیت دیگر تعلیمی معاملات کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ ڈویژن ذمہ دارمولانا عابد حسین عطاری مدنی نے دینی کاموں میں بہتری
اور حسن اخلاق کے متعلق شرکا ذہن سازی کی۔
بعدازاں رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے تکمیلی و
ماہانہ امتحانات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)