18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 19 ستمبر 2024ء
کو سہ ماہی تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ اور فیس ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد شعبے کے فیصل ڈویژن ذمہ دار و
رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شعبہ مولانا عرفان عطاری مدنی نے اپنے بیان
کے دوران عاشقانِ رسول کو ذکرِ مدینہ و دردِ مدینہ کے متعلق بتایا اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)