ڈویژن بہاولپور کے شہر چشتیاں، ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں قائم پنجاب گروپ آف کالج میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت 28 ستمبر 2024ء کو” میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ منعقد کی گئی جس میں کم و بیش 750 اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ نگران محمد ناصر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا اسامہ عطاری مدنی، شعبہ تعلیم ڈسٹرکٹ بہاولنگر ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 ستمبر 2024ء کو نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ،صوبائی ذمہ داران اور  پنجاب وسٹیز ذمہ داران بالخصوص ڈویلپرز حضرات نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں جائزہ لیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارکردگیوں پر کلام کیا اور نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف دیئے اور مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و حدیث کی تعلیمات دنیا بھر میں عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت  24 ستمبر 2024ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ، حیدرآباد سندھ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین، ٹرینر، آئی ٹی پرسنز اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد عابد حسین عطاری مدنی نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیا اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم (دعوتِ اسلامی ) کے تحت پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کیمپس میں جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے ”عید میلاد النبی اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کیمپس کے اسٹوڈنٹس سمیت مینجمنٹ ٹیم نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز کیمپس کے اسٹوڈنٹ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جبکہ دیگر اسٹوڈنٹس نے سرکارِ اعلی وقار، حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف پڑھ کر نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اسٹوڈنٹس نے دورانِ اجتماع پُرجوش انداز میں مرحبایا مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعرے لگاتے اور جھنڈے لہراتے ہوئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کا جشن منایا ۔(رپورٹ: محمد دانش رضا عطاری، شعبہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک کاروباری شخصیت کی رہائش گاہ پر عمرہ تربیتی حلقہ  منعقد کیا گیاجس میں زائرین اسلامی بھائیوں سمیت پردے میں رہتے ہوئے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے ہوئی جس کے بعد نگرانِ شعبہ حج و عمرہ قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری نے عمرہ، حاضریِ مدینہ اور احرام باندھنے کے طریقے سے متعلق بیان کیا۔

عمرہ تربیتی حلقے کے اختتام پر زائرین کو رفیق المعتمرین اور حج و عمرہ سے تعلق رکھنے والے مختلف رسائل تحفے میں پیش کئے گئے نیز انہیں اچھی اچھی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 29 ستمبر 2024ء کو فیصل آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری بھی شریک تھے۔

شعبے کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ مولانا افضل عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی پنجاب پاکستان کے دورے پر تھے۔

معلومات کے مطابق 26 ستمبر 2024ء کو ڈسٹرکٹ کھڑیانوالہ ، فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز اسلامی بھائیوں نے سنتِ رسولِ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے ہوئے داڑھی شریف رکھنے اور اپنے سروں پر عمامہ شریف سجانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسی طرح 27 ستمبر 2024ء کو رکنِ شوریٰ نے ضلع چنیوٹ میں نمازِ جمعہ سے قبل سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ نمازِ جمعہ کے بعد صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، مولانا امان اللہ ہاشمی صاحب (خطیب جامعہ مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد)، ڈسٹرکٹ نگران چنیوٹ مولانا عمران عطاری مدنی اور تحصیل نگران محمد اعظم عطاری کے ہمراہ رکنِ شوریٰ نے جامعہ قمر الاسلام میں نیوڈرم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مولانا امان اللہ ہاشمی صاحب (خطیب جامعہ مسجد فاروقیہ محلہ عثمان آباد)نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور مل کر دینی کام کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے ہیڈآفس میں ”اعتماد سازی“ کے عنوان پر ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیاجس کے ٹرینر دعوت اسلامی کے ہیڈآف ریسرچ، ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فرید احمد عطاری تھے۔

دورانِ ٹریننگ فرید احمد عطاری نے شرکا کو پیشہ ورانہ، ذاتی اور سماجی شعبوں میں مؤثر تعاون کے لئے اعتماد سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شخصیت میں اعتماد پیدا کرنے اور اسے بحال کرنے والے عوامل کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔

اس تربیتی نشست میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے اسٹریٹجک بورڈ کے اراکین،ڈائریکٹرز،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس، منیجرز اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطاری نے واہ کینٹ اور راولپنڈی میں قائم دارالمدینہ کے کیمپسز کا دورہ کیا۔

اس دوران CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطاری نے تعلیمی اور انتظامی اُمور کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر تدریسی عملے کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی  کےتحت15ستمبر2024ء کو کوٹ رادھا کشن پاکستان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد رضا عطاری سمیت شعبےکے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

محمد افضل عطاری نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ اور ڈسٹرکٹ نگران محمد منہال عطاری نے اوراق مقدسہ کے کام کو ڈسٹرکٹ قصور میں کس انداز میں بہتر بنایا جا سکتا ہے کے متعلق ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ: محمد شعیب احمد رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسپیشل ایجوکیشن ا سکول خانیوال میں سائن لنگویج میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں ڈیف اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ربیع الاول کے مہینے میں درود شریف کی کثرت کرنے اور والدین کا ادب و احترام کرنے کے موضوع پر بیان کیا جبکہ ا سکول اسٹاف کے درمیان شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر اسٹاف نے دعوت اسلامی کے اس کام کو پسند کرتے ہوئےاپنے اچھے اچھے تاثرات دیئے ۔(رپورٹ:محمد یوسف عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت 17ستمبر2024ء کو سیال موڑ موٹر وے پولیس کے آفس میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں موٹر وے پولیس کے افسران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

شعبہ ایف جی آر ایف کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ہارون عطاری نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)