2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
برانچ کلاتھ مارکیٹ، حیدرآباد سندھ میں فیضان آن لائن اکیڈمی
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Tue, 1 Oct , 2024
6 days ago
قراٰن و حدیث کی تعلیمات دنیا بھر میں عام کرنے
والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 24 ستمبر 2024ء کو برانچ کلاتھ مارکیٹ، حیدرآباد
سندھ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے شفٹ ناظمین،
برانچ ناظمین، ٹرینر، آئی ٹی پرسنز اور ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں شعبے کے ڈویژن ذمہ دار
مولانا محمد عابد حسین عطاری مدنی نے ”حسنِ
اخلاق“ کے موضوع پر بیان کیا اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز حیدرآباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)