19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
12 ستمبر 2024ء کو بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں لیورپول کاؤنسل(Liverpool Council) نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
کاؤنسل نگران اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے اُن میں مزید بہتری لانے پر تبادلۂ خیال
کیا اور دیگر چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری اور اُن کی ذمہ داری٭روحانی
علاج کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانا ٭ رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانا ٭دعوتِ اسلامی کی
پریزنٹیشن بذریعہ سلائیڈز۔