29 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
12 ستمبر 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کینٹبری کاؤنسل نگران اور شعبہ
مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے میں گفتگو کے دوران کاؤنسل نگران
اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو ان
میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ کاؤنسل نگران نے مختلف موضوعات پر بھی کلام کیا جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری اور ان کی ذمہ داری٭شعبہ
روحانی علاج للبنات کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کاموں کی کاکردگی کا جائزہ
اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانا٭رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانا٭ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی تقرریاں اور ذمہ داریاں۔